DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Prime Minister Imran Khan’s visit to Kahuta was the most failed visit, Bilal Yamin Satti

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ کہوٹہ ناکام ترین دورہ رہا۔ بلال یامین ستی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ کہوٹہ ناکام ترین دورہ رہا۔ وزیر اعظم پاکستان نے سٹیج پر بیٹھے منتخب نمائندوں کا نام تک نہ لینا گوارہ ناں کیا ہے۔وزیر اعظم سے کوئی میگا پراجیکٹ حاصل نہ کرنا غیر تجربہ کار منتحب نمائندوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مقامی وررکز اور قاہدین کو نظر انداز کیا گیا جس سے تحریک انصاف کے ورکرز شدید نالاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق ناظم وچیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے ایک بیا ن میں کیا انھوں نے وزیر اعظم کے دورے کو غیر سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناکام دورے نے منتحب نمائندوں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کہوٹہ کا سہرا بھی انکے سر نہ سجھا۔منتحب نمائندوں کے لیے یہ دورہ ان کے گلے کی ہڈی بن گیا جسکا وہ دفاع نہیں کر سکیں گے مسلم لیگ ن پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ انکے وزیر اعظم نے کہوٹہ کو کیا دیا جبکہ مسلم لیگ ن کے دور میں گیس،سڑکیں اور دیگر اربو ں روپے کے ترقیاتی کام ہوئے۔مقامی ورکرز اور کارکنان سے نہ مشاورت کی گئی نہ انکو مدعو کیا گیا جس کی وجہ سے وہ نالاں نظر آتے ہیں۔وزیر اعظم جس روڈ سے سفر کر کے پنجاڑ ریسٹ ہاؤس آئے وہ بھی66کروڑ کی لاگت سے مسلم لیگ ن کے دور میں تعمیر ہوئی پی ٹی آئی نے تین بجٹ پیش کیے تینوں بجٹ میں کہوٹہ کے لیے اے ڈی پی یا پی ایس ڈی پی سے کوئی منصوبہ نہ رکھوا سکے۔مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کاموں پر اپنے نام کی تختیا ں لگا کر عوا م کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کرر ہے ہیں جس سے عوام بخوبی واقف ہے۔منتحب نمائندو ں نے ابھی تک حلقے کی عوام کو کچھ نہ دیا جبکہ میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کے پیسوں سے چند مرمتی کام کروا رہے ہیں جو تا حال مکمل نہ ہو سکے۔ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا دور ہے۔

Kahuta; Prime Minister Imran Khan’s visit to Kahuta was the most failed visit, according to Bilal Yamin Satti, He also said that those sitting on stage he did not know their names and no project in the region was announced apart from a tree being planted.

پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کیے گے وعدے پورے کریگی ,راجہ خورشید ستی

The PTI government will fulfil its promises to the people, Raja Khurshid Satti

Raja Khurshid Satti , PTI

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کیے گے وعدے پورے کریگی کہوٹہ شہر کو خوبصورت بنانے کھنڈرات نما سڑکوں کی مرمت 4کلو میٹر سٹریٹ لائٹس لگانے اور ایک کروڑ سے زاہد کی لاگت سے کہوٹہ شہر میں ترقیاتی کام جاری ہیں ایک کروڑ بیس لاکھ روپے جو گیس کی مد میں ملے ہیں ان سے ٹی ایم اے آفس تا کلر چوک تک سڑک کی مرمت تقریبا مکمل ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل صدر تحریک انصاف کہوٹہ راجہ خورشید ستی نے ایک بیان دیتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ایم این اے صداقت علی عباسی اور چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کی نگرانی میں ترقیاتی کام جاری ہیں میں نے ہمیشہ کہوٹہ کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور جد وجہد کی یہی وجہ ہے کہ آج یو سی نڑڑ، جبریاں پلی،نڑڑ میں چیڑاس کو پندی،بہالیاں کہوٹہ تا نڑڑ روڈ کی مرمتی،سون تا بڑوہی سڑک کی مرمتی پر تقریبا دو کروڑ کی لاگت سے کام جاری ہے راجہ خورشید ستی نے کہا کہ کہوٹہ تا آڑی سیداں سڑک کی مرمتی کے لیے چار کروڑ پچیس لاکھ روپے خرچ ہو رہے ہیں جبکہ چھ کروڑ روپے کی لاگت سے کہوٹہ کروٹ روڈ کو ڈبل کوٹ ڈالا جائیگا انھوں نے کہا کہ میں نے گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی اور کروڑوں
روپے کی لاگت سے ہر علاقے میں گیس پائپ لائن بچھائی گئی جن علاقوں میں بجلی کے مسائل ہیں وہ بتائیں انکے نہ صرف ٹرانسفارمر اپ گریڈ کریں گے اور دیگر کام بھی ہونگے بلا تفریق عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔

عوام علاقہ کی جنگل بچاؤ تحریک رنگ لے آئی , برگیڈئیر (ر) جاوید ستی

The people’s area forest protection movement brought better protection for the region, Brigadier (retd) Javed Satti

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
برگیڈئیر (ر) جاوید ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام علاقہ کی جنگل بچاؤ تحریک رنگ لے آئی جنگلات کے نگہبانوں کی تعداد تین سو سے بڑھا کر تین ہزار کر دی جو جنگلات کے تحفظ کے لیے بہترین قدم ہے۔عوام علاقہ میں جو شعور جنگلات کے تحفظ کے لیے پیدا ہوا قابل تعریف ہے وزیر اعظم کا دورہ کہوٹہ عوام علاقہ کی جیت اور جنگلات بچاؤ تحریک کا احسن قدم ہے۔ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی و تعلیمی شخصیت برگیڈئیر (ر) جاوید ستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خا ن نے ملک پاکستان کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا آغاز کہوٹہ کے علاقہ پنجاڑ سے کر کے ہمیں عزت بخشی اور جنگلات کے تحفظ کے لیے جو اہم اعلان کیا اس کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنگلات ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جنگلات کی اہمیت کہوٹہ کے عوام با خوبی سمجھتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کا دورہ کہوٹہ اور جنگلات کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا کریڈت عوام علاقہ کو جاتا ہے۔جنگلات کے راکھوں کی تعدادمیں دس گنااضافے سے جہاں جنگلات کو تحفظ فراہم ہو گا وہی کہوٹہ کے نوجوانوں کو روزگار بھی مہیا ہو گا۔برگیڈئیر (ر) جاوید ستی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر ماحولیات ملک مین اسلم کا اپنی اور کہوٹہ کے غیور عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔

پنجاب بینک کہوٹہ برانچ کے منیجر ملک محمد وحید کی دادی جان کی وفات پر اظہار تعزیت

Condolences on death of grandmother of Malik m Waheed

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پنجاب بینک کہوٹہ برانچ کے منیجر ملک محمد وحید کی دادی جان کی وفات پر اظہار تعزیت۔گذشتہ روز قبل پنجاب بینک کہوٹہ برانچ کے منیجر ملک محمد وحید کی دادی جان وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان، پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے بنیادی رکن حاجی ملک شاہد محمود اعوان، ذوالفقار علی ستی،حاجی ملک طارق محمود،ایڈ یشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے گہر ئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار اور مر حومہ کے درجات بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button