DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Man arrested for rapping a teenage girl in village Thoon Maktrosh

چوودہ سالہ بچی کو جنگل میں لے جا کر زیا دتی کر نے والا درندہ شکیل کو ٹلی ستیاں پولیس نے 48گھنٹو ں کے اندر گرفتا ر کر لیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… چودہ سالہ بچی کو جنگل میں لے جا کر زیا دتی کر نے والا درندہ شکیل کو ٹلی ستیاں پولیس نے 48گھنٹو ں کے اندر گرفتا ر کر لیا، عوام علاقہ کا زبردست الفا ظ میں خراج تحسین ملزم کو کو ٹلی ستیاں چو ک میں سرے عا م پھا نسی دینے اور سنسار کرنے کا مطا لبہ تفصیلا ت کیمطابق کو ٹلی ستیاں کے علاقہ تھو ن مکڑو ش میں ایک درندہ صفت انسان شکیل جس کی عمر53سال بتا ئی جا تی ہے نے 14سالہ بچی (ط) کی والدہ کو شدید زخمی کر کے اسلحہ کی نو ک پر اسے زبردستی جنگل میں لے گیا جسے زیا دتی کا نشانہ بنا کر شدید زخمی حالت میں جنگل میں ہی چھو ڑ کر بھا گ گیاتھا مقامی لو گو ں اور پو لیس کی مدد سے بچی کو با زیا ب کرا لیا گیا تھا جبکہ ملزم مو قع سے فرار ہو گیا تھا اور جنگل میں رو پو ش ہو گیا تھا پولیس تھا نہ کو ٹلی ستیاں ملزم کے تعاقب میں کئی گھنٹوں سے لگی ہو ئی تھی عوام علاقہ اور پولیس افسران کیطرف سے بھی کو ٹلی ستیاں پو لیس پر ملزم کی گرفتاری کے لیے شدید دباوبھی تھا اور ایک چیلنج بھی جسے ڈی ایس پی کو ٹلی ستیاں سکند گوندل اور ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں وقار احمد میر کی نگرانی میں تشکیل کردہ ٹیم نے 48گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ملزم نے اس سے قبل اپنی بیوی کو بھی تیز دا ر آلے کیساتھ قتل کر دیا تھا اور نعش کے کئی ٹکڑے کر دیے تھے جس نے 14سالہ (ط) کو جنگل مین لیجا کر جس درندگی کا مظا ہرہ کیا عوام علاقہ کیطرف سے ملزم کو کو ٹلی ستیاں چقوک میں سنسا ر کر نے سمیت سرے عا م پھانسی دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے تا کہ نشان عبرت ہو واضع رہے کہ ملزم کو کیخلاف تھا نہ کو ٹلی ستیاں پو لیس نے مدعیہ شکیلہ بی بی کی مدعیت میں زیر دفعہ356B اور 354ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا ہوا تھا

Kotli sattian; Shakeel, 53, has been arrested by police for rapping a 14 year old girl. He has been taken in custody while villagers are demanding for public stoning of the evil man.

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… ستی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ستی ویلفیئر ٹرسٹ کے انتخابات مکمل، اجلاس کی صدارت فتح خان ستی نے کی شہزادہ جہانزیب کو ستی ویلفیئر ٹرسٹ کا نیا صدر جبکہ شبیر ستی سینیر نائب صدر، جہاں زیب ستی سیکرٹری جنرل، اجمل ایڈووکیٹ نائب صدر،کاشف نسیم نائب صدر دوم، وسیم ستی فنانس سیکرٹری، راجہ فتح خان تاحیات سرپرست اعلیٰ، عبید ظفر ستی کوآرڈینیٹر برائے یوکے یاسر عزیز ستی کواڈنینٹر برائے کینیڈا منتخب کر لیے گئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فتح خان ستی نے کہا کہ صرف انسانیت کی خدمت سے ہی دلی سکون ملتا ہے، اجلاس میں جہانزیب ستی نے ٹرسٹ کے سبقدوش ہونے والے سابق صدر راجہ فتح خان اور سیکرٹری جنرل پروفیسر اختر شاد اور دیگر عہدیداران کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے قراداد پیش کی، جبکہ دنیا فانی سے کوچ کر جانے والے سجادہ نشین کامرہ شریف سائیں مطوب حسین، راجہ جان محمد، سابق صدر ستی ایسوسی ایشن کہوٹہ، سابق ناظم واجد ستی، صوبیدار مرتضی وقارستی کے لیے تعزیتی ریفرنس پیش کیا تقریب حلف وفاداری نو منتخب صدر شہزادہ جہانزیب کی دبئی سے واپسی پر اگلے ماہ کی جائے گی، شہزادہ جہانزیب نے اپنی غیر موجودگی کے باوجود صدر منتخب کرنے پر شرکاء اجلاس اور باالخصوص ممتاز سماجی شخصیت راجہ فتح خان کا شکریہ ادا کیا

،کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء امیدوار برائے چیرمین و صدر میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں سابق صدر با ر ایسوسی ایشن تحصیل کوٹلی ستیاں راجہ محمد عباس ستی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کا احسان عظیم ہے کہ جس نے مجھ سمیت ہمارے کئی بھائیوں کو جو کہ کرونا وائرس کی وبا ء سے متاثر ہو ے تھے انہیں صحت عطا فرمائی اور آ ج ایک مرتبہ پھر ہم اپنی سیاسی و سماجی سر گرمیاں دوبار ہ سے شروع کر دی ہیں ہماری حکومت اس وقت کرونا وائرس کی وبا ء کے باعث دنیا بھر کے ترقی یا فتہ ممالک کی طرح یہاں کا بھی معاشی نظام بری طرح متاثر ہوا لیکن ہمیں مایوس نہیں ہو نا اللہ توکل پر چلنے والے لو گ کبھی ناکام نہیں ہو تے کیونکہ ہوتا وہی ہی جو منظور خدا ہوتا ہے ان دنوں کوٹلی ستیاں میں تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دینے کے لیے سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے جس کے لیے چند پارٹی ورکرز نے خود کو پارٹی کیطرف سے دی جانے والی زمہ دا ریوں کو نبھانے کے لیے پیش کیا ہے جن میں سے میں نے بھی میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں کی صدارت کے لیے خود کو پچھلے ایک سال سے پیش کیا ہوا ہے جو کہ میں سمجھتا ہو ں کہ میرا میرٹ بھی بنتا ہے اور میں زمہ داری لیکر بھر پور عزم کیساتھ پارٹی کی بہتری اور کارکنان ن کو متحد کرنے کے لیے کام کرنے کا جذبہ رکھتا ہو ں کارکنان پی ٹی آئی کی طرف سے پارٹی قیادت اور معزز ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے اپیل ہے کہ ایک ہی شخص کو بار بار پارٹی زمہ داریاں زمہ دیکر باقی پارٹی ورکرز کی حق تلفی اور نا انصافی کیساتھ کام لیا جا تا ہے جو کہ پا رٹی منشور اور قائد عمران خان کے بیانیہ کیخلاف ہے اس عمل سے پارٹی کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پارٹی کو منظم کرنے اور کارکنان کے اتحاد کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہو ں گے اور میرٹ کا خاص خیال رکھنا ہو گا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… تحریک لبیک پاکستان و علمائے اہلسنت یوسی دھیرکوٹ ستیاں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جسمیں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں جید علمائے کرام نے شرکت کی جن میں علامہ قاری مبارک انجم ستی سرپرست اعلی تحریک لبیک پاکستان یوسی دھیرکوٹ ستیاں، علامہ ثناء الحق قادری راہنماء TLP, علامہ ناصر رضوی راہنماء TLP، علامہ فہیم اختر صدیقی راہنماء TLP,علامہ مفتی انجم شہزاد ستی،علامہ مفتی حق نواز عطاری، علامہ عبدالستار عطاری، علامہ قاری معظم رضاء رضوی،علامہ شجاعت علی رضوی،قاری حفیظ ستی،قاری تاجر محمود و دیگر شامل تھے اجلاس میں علاقائی سطح پر اہلسنت اور تحریک کو درپیش مسائل کا جائزہ اور انکے حل پر غور و فکر کیا گیا جبکہ اس موقع پر شرکاء نے گزشتہ دنوں اپوزیشن لیڈر خواجہ آصف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں مذہب کے متعلق جاہلانہ گفتگو پر شدید الفاظ میں مذمت اور سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے اسلام اورپاکستان پہلے ہی سے بہت رنجیدہ ہیں جسکی وجہ غازی ممتاز حسین قادری شہید کی پھانسی اور ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم سمیت دیگر واقعات شامل ہیں شرکا ء اجلاس کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف فورا مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگیں اور رب کے حضور رجوع کریں اور معافی مانگیں حافظ زاہد ستی تحریکی ڈیزائینر۔06 TLP PPنے اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ حکومت مکمل طور پر نظریہ پاکستان اور نظریہ اسلام سے انحراف کرچکی ہے اقلیتی تحفظ کے نام پر قادیانیوں اور غیر مسلموں کو نوازا جارہا ہے خالصتا اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں کفار کے اڈے بنانا تشویش ناک ہے دو سالوں میں مسلمانوں کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ اربوں روپے گردواروں اور مندروں کیلیے منظور کیے گئے مدینہ کی ریاست کے نام پر عوام کے ساتھ کھلا مذاق کیا جارہا ہے ہر جگہ عوام اپنی مدد آپ یا فلاحی اداروں کے توسط سے کام کروا رہی ہے جبکہ حکومتی نمائندے ووٹ لینے کے بعد روپوش ہوگئے ہیں انکا کہنا تھا کہ ملک کی تقدیر بدلنے اور پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی آخری امید اب تحریک لبیک پاکستان ہی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button