DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kahuta; Retired Justice Sardar Mohammad Aslam falls victim to Coronavirus

ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد اسلم بھی کورونا کی زد میں آ گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد اسلم بھی کورونا کی زد میں آ گئے یہ ونٹیلیٹر پر ہیں سردار محمد اسلم کا تعلق کہوٹہ سے ہے یہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے بھی جج رہے یہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بانی چیف جسٹس بھی ہیں انہیں چند ایام کورونا کے باعث ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ وینٹیلیٹر پر ہیں کہوٹہ اور کلرسیداں میں ان کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جس نے سب سے سردار محمد اسلم کی صحتیابی کے لیئے دعا کی درخواست کی ہے

Kahuta; Retired Justice Sardar Mohammad Aslam falls victim to Coronavirus, He has been admitted to military hospital and is on ventilator.

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ڈلیوری کیلئے لائے جانے والی خاتون کی آپریشن کے دوران پیشاپ کی نالی متاثر کرنے کا الزام

Woman brought for delivery at THQ Hospital Kallar Syedan accused of affecting urinary tract during operation

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ڈلیوری کیلئے لائے جانے والی خاتون کی آپریشن کے دوران پیشاپ کی نالی متاثر کرنے کا الزام۔۔شہری نے ایم ایس سمیت دیگر عملے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ ماسٹر محمد منیر سکنہ ستھوانی(کلر سیداں) نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ مورخہ 7 جولائی 2020،میں اپنی بہو کو ڈلیوری کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے گیا جہاں اسے داخل کر لیا گیا۔پہلے انہوں نے مجھے بتایا کہ بڑا آپریشن متوقع ہے لہذا آپ خون کا بندوبست کریں جس پر میں نے خون کا بھی بندوبست کر لیا جس کے بعد مجھے بتایا گیا کہ تھوڑا انتظار کریں شائد خون کی ضرورت نہ پڑے،تا ہم ڈلیوری چھوٹے آپریشن کے ذریعے عمل میں لائی گئی اور میری بہو کو 09 جولائی کو ڈسچارج کر دیا گیا۔لیکن آپریشن کے بعد کوئی پیچیدگی پیدا ہو گئی میں جس پر میں اپنی بہو کو 14 جولائی کو دوبارہ ٹی ایچ کیو ہسپتال لے گیا جس پر لیڈی ڈاکٹر نے میری بہو کو ہولی فیملی لے جانے کا مشورہ دیا۔میں 15 جولائی کو اپنی بہو کو ہولی فیملی ہسپتال لے گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر نے تفصیلی چیک آپ کے بعد بتایا کہ ڈلیوری کے موقع پر آپریشن کے دوران مریضہ کی پاخانہ والی نالی کو متاثر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا ہے جس کے بعد ہولی فیملی کی لیڈی ڈاکٹر نے آپریشن کیلئے تین ماہ کا وقت دیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹروں کے بے حسی اور فرائض میں غفلت کی وجہ سے انسانی جانوں کیساتھ کھیلنا معمول بن چکا ہے جبکہ ایم ایس دن 11 بجے ڈیوٹی پر آتے ہیں اور دو بجے واپس چلے جاتے ہیں اور ڈیوٹی کے دوران وہ ہسپتال کا راؤنڈ کرنا بھی ضروری نہیں سمجھتے۔ہسپتال کے ڈاکٹروں کی لاپروائی سے میری بہوکی جان خطرے میں پڑ گئی ہے۔انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ایم ایس سمیت دیگر غیر ذمہ درانہ سٹاف کیساتھ سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کلر سیداں روات روڈ پر ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں تشویش کا اظہار

Expressing concern over the increasing number of robberies on Kallar Syedan Rawat Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ انجمن تاجراں کے مرکزی سر پرست اعلی چوہدری زین العابدین عباس نے تھانہ کلر سیداں اور کلر سیداں روات روڈ پر ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں پر نہ صرف عوام میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے بلکہ پولیس کی کارکردگی بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔انہوں نے تھانہ روات اور کلر سیداں کے ایس ایچ او صاحبان کو ملزمان کی فوری گرفتاری، پولیس گشت کے نظام کو مزید موثر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو کلر سیداں کی تاجر برادری اپنا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

متعدد پٹواریوں کے تبادلے

Serval revenue officers transferred to new area

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت لنگڑیال نے متعدد پٹواریوں کے تبادلے کر دیئے،پٹواری عنصر شہزاد کو پٹوار سرکل گف سے لونی،پرویز اختر کو لونی سے گف اور نلہ مسلماناں۔اسی طرح پٹواری محمد سلیم کو کنوہا سے ٹکال،راجہ خالد محمود کو پٹوار سرکل ڈیرہ خالصہ اور درکالی معموری جبکہ پٹواری مصطفی بابر کو درکالی معموری سے پٹوار سرکل کنوہا تبدیل کر دیا گیا ہے جنہوں نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button