DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; PM inaugurates monsoon tree planting at Kahuta Panjar Rest House

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہوٹہ پنجاڑ ریسٹ ہاوس میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری کا افتتاح کیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہوٹہ پنجاڑ ریسٹ ہاوس میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوجوان اور طلبا پاکستان کا مستقبل ہیں، اللہ پاک نے پاکستان پر خاص کرم کیا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں کافی تباہی ہوئی، ہمارے حالات دنیا سے بہت بہتر ہیں،بھارت میں ایک دن میں کورونا کے باعث700اموات ہوئیں، عید پر ہمیں ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان بدقسمتی سے دنیا میں وہ ملک ہے جہاں جنگلات بہت کم ہیں، اگر جنگلات نہ اگائے گئے تو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑیگا، آزادی سے اب تک 30نیشنل پارک تھے،ہم نے مزید9 نیشنل پارک ڈیکلیئر کیے ہیں،نیشنل پارک کی تعداد کو مزید بڑھائیں گے ا نہوں نے کہا کہ ہم نے صرف پودے لگانے ہی نہیں ان کو بچانا بھی ہے، جنگلات کے نگہبان 300سے بڑھا کر 3ہزار تک لے جارہے ہیں، درختوں کو آگ اور جانوروں سے بچانا نگہبانوں کی ذمہ داری ہوگی، ٹمبر مافیا سے درختوں کو بچانا بھی نگہبانوں کی ذمہ داری ہوگی، ہر اسکول میں بچوں کو 2گھنٹے کلین اینڈ گرین پاکستان سے متعلق آگاہی دیں گے،مغربی ممالک میں یہاں سے زیادہ صفائی ہے، دو سال میں ملک بھرمیں 30 کروڑ پودے لگائے گئے، لاہور میں آلودگی سے لوگوں کی صحت کو خطرات ہیں، پاکستان کے ہر شہر کا ماسٹر پلان بنایا جائیگا، اناج کیلئے زمینوں کو بچانا بہت ضروری ہے۔اس موقع پر تقریب کے میزبان بر گیڈئیر (ر) جاوید ستی، وزیر ماحولیات ملک آمین اسلم، زر تاج گل، وفاقی حکومت کے ترجمان و ایم این اے صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ،ایم پی اے میجر لطاسب ستی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد،صدر پی ٹی آئی خورشید احمد ستی،سیکرٹری گوڈ گوورنس کرنل (ر) ظفر عباسی،ایڈوئز جنگلات کمیٹی عنائت اللہ ستی،صدر ایم سی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، یوتھ ونگ کے سردار ارشد مجیدسمیت دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران، سیکورٹی ادارے، عظیم سکول کے بچوں نے شر کت۔

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ٹمبر مافیا نے ملک میں جنگلات کا صفایا کیا۔ جنگلات کسی بھی ملک کی اہم ضرورت ہوتے ہیں۔ پانچ سالوں کے دوران کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں دس ارب درخت لگانے کا ٹارگٹ ہے۔ جنگلات کی حفاظت اور درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی روک تھام اور ٹمبر مافیا کے خلاف کاوشوں پر بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کہوٹہ پے پر فضا اور تاریخی مقام پنجاڑ ریسٹ ہاؤ س میں مون سون شجر کاری مہم کے فتتاح کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر مملیکت زرتاج گل، مشیر موحولیات امین اسلم، بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی ایڈوائزر جنگلات عیائت اللہ ستی ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی صداقت عباسی،راجہ صغیر احمد، چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق مرتضیٰ، صدر تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی، سیکرٹری گوڈگورننس کرنل (ر) ظفر عباسی کے علاوہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال، سی او مخدوم بلال، سی پی اوراولپنڈی،ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی ملک صابر کے علاو ہ عظیم سکول کہوٹہ کے سینکڑوں طلباء اور اساتذ ہ سرکاری افسران موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان اور طلبا پاکستان کا مستقبل ہیں۔ اللہ پاک نے پاکستان پر خاص کرم کیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں کافی تباہی ہوئی۔ ہمارے حالات دنیا سے بہت بہتر ہیں۔بھارت میں ایک دن میں کورونا کے باعث700اموات ہوئیں۔ عید پر ہمیں ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان بدقسمتی سے دنیا میں وہ ملک ہے جہاں جنگلات بہت کم ہیں۔ اگر جنگلات نہ اگائے گئے تو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑیگا۔ آزادی سے اب تک 30نیشنل پارک تھے۔ ہم نے مزید9 نیشنل پارک ڈیکلیئر کیے ہیں۔ نیشنل پارک کی تعداد کو مزید بڑھائیں گے۔ ہم نے صرف پودے لگانے ہی نہیں ان کو بچانا بھی ہے۔ جنگلات کے نگہبان 300سے بڑھا کر 3ہزار تک لے جارہے ہیں۔ درختوں کو آگ اور جانوروں سے بچانا نگہبانوں کی ذمہ داری ہوگی۔ ٹمبر مافیا سے درختوں کو بچانا بھی نگہبانوں کی ذمہ داری ہوگی۔ ہر اسکول میں بچوں کو 2گھنٹے کلین اینڈ گرین پاکستان سے متعلق آگاہی دیں گے۔ مغربی ممالک میں یہاں سے زیادہ صفائی ہے۔ دو سال میں ملک بھرمیں 30 کروڑ پودے لگائے گئے۔ لاہور میں آلودگی سے لوگوں کی صحت کو خطرات ہیں۔ پاکستان کے ہر شہر کا ماسٹر پلان بنایا جائیگا۔ اناج کیلئے زمینوں کو بچانا بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے شجر کاری مہم آغاز کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا۔وزیر اعظم عمران خان اپنی تقریبا 7منٹ کی تقریر میں ممتا ز سماجی شخصیت بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی کی ٹمبر مافیا کے خلاف خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Prime Minister Imran Khan has inaugurated the Monsoon Tree Plantation Campaign 2020 in Panjar, Kahuta along with all PTI local officials.

All activities related to forestry and wildlife are labour intensive, these two sectors will play a more positive role in providing much needed local livelihood in the aftermath of COVID-19 pandemic.

All segments of the society would actively participate in the “Plant for Pakistan Day”, which would be celebrated across the country.

سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Former Member Provincial Assembly Punjab Colonel Muhammad Shabbir Awan visits various Union Councils of Kahuta Tehsil.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ، کارکنوں، ور کروں، ووٹروں،سپورٹروں سے ملاقات۔ مختلف مقامات پر ہونے والے فوتگیوں والے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کی جبکہ لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین پی اینڈ ڈی صوبہ پنجاب وسابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان نے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا انہوں نے اپنے اس دورے کے موقع پر جیوڑہ والے حاجی جاوید کی والدہ محترمہ کی وفات پر،بنڈھیا کے رہائشی طارق کے بھائی کی وفات پر،کہوٹہ محلہ راجگان والے راجہ داود کی وفات پر فاتحہ خوانی،سلامبٹر کے رہائشی شفیق کیانی کے والد کی وفات پر مرحومین کے ایصال ثواب درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ذوالفقار علی ستی، ماسٹر محمد زبیر، مجیب اللہ ستی،عدیل افضل اور صحافی کبیر جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا کہ میں نے حلقہ پی پی سیون سے تین مر تبہ صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیادو مر تبہ میں کامیاب ناں ہو سکا مگر اللہ پاک کا شکر ہے کہ 2008کے الیکشن میں اللہ پاک نے کامیاب کیا اور اللہ پاک کا شکر ہے کہ میں نے بلا تفریق حلقے بھر کی یونین کونسلوں میں 90کروڑ روپے کے ترقیاتی کا م کرائے جو آج بھی آن دی ریکارڈ ہے انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر یہ میرا دامن کرپشن سے بھی پاک ہے اسی لیے میرا ضمیر مطمن ہے اللہ پاک نے پھر اپنی عوام کی خدمت کا موقع دیا تو اپنی عوام کی ایک مر تبہ پھر بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کروں گا۔

معروف لیگی رہنماء راجہ ابرار اور راجہ افتخار کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی

Fateha Khawani on the death of sister of renowned League leaders Raja Abrar and Raja Iftikhar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف لیگی رہنماء راجہ ابرار اور راجہ افتخار کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ابرارآف تھوہاخالصہ اور راجہ افتخارآف تھوہاخالصہ کی ہمشیرہ محترمہ وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز سابق چیئرمین یوسی بیورراجہ محمد فیاض، صدر یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ، عاصی جنجوعہ، راجہ وقار محبوب نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button