الخدمت فاؤنڈیشن کو ٹلی ستیاں کے زیر اہتمام بھن بلاو ڑہ روڈ کی ریپیرنگ کا کام دوسرے مرحلے میں بھی شروع کر دیا گیا
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…الخدمت فاؤنڈیشن کو ٹلی ستیاں کے زیر اہتمام بھن بلاو ڑہ روڈ کی ریپیرنگ کا کام دوسرے مرحلے میں بھی شروع کر دیا گیاکئی سالوں سے یہاں کے عوام اور ٹرانسپورٹرز کا یہ دیر ینہ مطالبہ تھا کہ سڑک کی از سر ے نو تعمیر سے قبل چند انتہائی مشکل مقامات جہاں سے گاڑیوں کا گزرنا انتہائی دشوار تھا وہا ں کی ریپیرنگ کر دی جاے تو عوام اور ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکتی تھی مگر سا بقہ حکومت اور پھر ان دو سالوں میں پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی عوام کو طفل تسلیاں ہی دی جاتی رہیں جس پر الخدمت فاؤنڈیشن کو ٹلی ستیاں کے زیر اہتمام ڈائیریکٹر دختران اسلام کالج کوٹلی ستیاں حاجی نذیر احمد ستی کی سر پرستی میں سابق کونسلر بھن خالد حسین اور ٹیچر جاوید اکبر ستی اور دیگر ٹیم کیساتھ ملکر پہلے مرحلہ میں بھن اور اب دوسرے مرحلے میں بلاو ڑہ ہل کے مقام پر ریپیرنگ کے کام کا آغاز کر دیا گیا جس میں سڑک کو پختہ کرنے کے لیے کنکریٹ ڈالی جارہی ہے جو کہ اڑھائی لاکھ کی لاگت سے مکمل ہو گا اس موقعہ پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن کو ٹلی ستیاں انعام الحق منصوری،ٹیچر جاوید ستی اور سابق کو نسلر خالد حسین نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے سڑک کی رپئیرنگ کے کام میں انتظامیہ دربار عالیہ بلاوڑہ شریف اور بالخصوص صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار اور دیگر لوگوں کے تعاون کر نے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ یہی منصوبہ اگر حکومتی پلیٹ فارم سے کیا جاتا تو اس کی لاگت کم از کم 20 لاکھ ہوتی جس کی بنیادی وجہ حکومتی فنڈز میں کرپشن ہوتی ہے اس لیے حکومت الخدمت فاؤنڈیشن کی تقلید کرتے ہوئے فنڈز محکموں کے بجاے ڈائریکٹ مقامی کمیونٹی کو دے جس سے کرپشن کے چانس کم ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی کا م خلوص نیت کیساتھ کیا جا ے تو اس میں اللہ تعالیٰ کی مدد شامل ہوتی ہے اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن کو ٹلی ستیاں انعام الحق منصوری نے امدادی چیک ٹیچر جاوید ستی کے حوالے کیا ۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… محمد مستحسن احسان ستی نائب صدر جے آئی یوتھ کوٹلی ستیاں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ہاتھوں ملوٹ ستیاں کے عوام کا مسلسل استحصال ناقابل قبول ہے ، حکومت کو مہلت کی بھیک مانگتے مانگتے دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے عوامی مسائل روز بروز بڑھتے چلے جارہے ہیں مقامی حکومتی نمائندے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے ملوٹ روڈ کی خستہ حالی کو اپنی الیکشن مہم کا سہارا سمجھا اور عوامی ہمدردی حاصل کرنے کا ذریعہ بنایا اور سابقہ نمائندوں کی طرح جھوٹ بول کر یہاں سے ووٹ حاصل کیے ہیں سڑک اس وقت خستہ حالی کا منظر پیش کر رہی ہے اگر دھوکہ دہی کا یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا تو انشاءاللہ ملوٹ ستیاں روڈ صداقت علی عباسی اور میجر لطاسب ستی کی سیاست کا قبرستان ثابت ہوگی سڑک کی خستہ حالی عوام کے لیے سر درد بن گئی ہے آے روز حادثات معمول بن گئے افسوس کا مقام ہے کے اس رورڑ کا مسئلہ ابھی تک حل کرنا چاہیے تھا یہ ایک بنا ہوا نوالا تھا پی ٹی آئی کیلئے ہمیں پانچ سال میں روڑ نہیں چاہئیے بلکہ جلد سے جلد اس کا کام مکمل کیا جائے شاہد پانچ سال میں مکمل کر کے اگلے الیکشن میں ووٹ لینے کی ناکام کوشش کی جائے تو یہ غلط فہمی ہوگی
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…شمس القمر سوشل ویلفیر آرگنائزیشن برائے بحالی خصوصی افراد تحصیل کوٹلی ستیاں کے انسٹیٹیوٹ اور دفتر کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا، سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت قلندر دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ طور پر افتتاح کیا، اس موقع پر چئیرمین و فاؤنڈر تنظیم آس پاکستان عبدالطیف ضیائی، ایس ایچ او کوٹلی ستیاں وقار احمد، دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادمین سمیت دیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے ادارے کی ترقی کے لیے خصوصی دعا فرمائی، صدر عزیزالرحمان عباسی اور تمام ممبران نے سماجی شخصیت بریگیڈیر سلطان ستی کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ادارہ کو فعا ل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا اور ان کی صحت اور تندرستی کے لیے دعا کی گئی، بعد ازاں بتایا گیا کہ ادارے کا پہلا سیٹ اپ کمپییوٹر سنٹر اور سلائی سنٹر کا ہے، جو کہ معذور بچوں اور بچیوں کے لیے بالکل فری ھوگا، جلد ہی کلاسز کا باقاعدہ طور پر آغاز کیا جائے گا اور مستقبل کے لیے بڑے پیمانے پر ادارہ کو فعال بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا
،کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… ستی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ستی ویلفیئر ٹرسٹ کے انتخابات مکمل، اجلاس کی صدارت فتح خان ستی نے کی شہزادہ جہانزیب کو ستی ویلفیئر ٹرسٹ کا نیا صدر جبکہ شبیر ستی سینیر نائب صدر، جہاں زیب ستی سیکرٹری جنرل، اجمل ایڈووکیٹ نائب صدر ،کاشف نسیم نائب صدر دوم ، وسیم ستی فنانس سیکرٹری، راجہ فتح خان تاحیات سرپرست اعلیٰ، عبید ظفر ستی کوآرڈینیٹر برائے یوکے یاسر عزیز ستی کواڈنینٹر برائے کینیڈا منتخب کر لیے گئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فتح خان ستی نے کہا کہ صرف انسانیت کی خدمت سے ہی دلی سکون ملتا ہے، اجلاس میں جہانزیب ستی نے ٹرسٹ کے سبقدوش ہونے والے سابق صدر راجہ فتح خان اور سیکرٹری جنرل پروفیسر اختر شاد اور دیگر عہدیداران کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے قراداد پیش کی، جبکہ دنیا فانی سے کوچ کر جانے والے سجادہ نشین کامرہ شریف سائیں مطوب حسین، راجہ جان محمد، سابق صدر ستی ایسوسی ایشن کہوٹہ، سابق ناظم واجد ستی ، صوبیدار مرتضی وقارستی کے لیے تعزیتی ریفرنس پیش کیا تقریب حلف وفاداری نو منتخب صدر شہزادہ جہانزیب کی دبئی سے واپسی پر اگلے ماہ کی جائے گی، شہزادہ جہانزیب نے اپنی غیر موجودگی کے باوجود صدر منتخب کرنے پر شرکاء اجلاس اور باالخصوص ممتاز سماجی شخصیت راجہ فتح خان کا شکریہ ادا کیا
،کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں کرور بالا کے رہائشی اظہر سعید عباسی اور احمد سعید عباسی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہماری ملکیتی زمین جس سے قبرستان کے لیے جگہ مختص کی گئی تھی، واقع کرور بالا ڈھوک کوٹلی جہاں پر عمر فاروق وارڈن ، محمد امتیاز، عبدالحسیب اسرار ولد محمد صادق، نے ناجائز قبضہ کرلیا ہے، 1962 سے قائم ہمارے قدیمی قبرستان کی چار دیواری اور متعدد چھوٹی چھوٹی قبروں کو نقصان پہنچایا، اور ساتھ ہی موجود ایک زیارت کو بھی نقصان پہنچا کر بےحرمتی کی گئی، انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ مذکورہ افراد نے اپنے گھر تک راستہ بنانے کے لئے کیا ہے، جس میں ایک قیمتی زیتون کے درخت کو بھی کاٹ کر نقصان پہنچایا گیا، جس کی درخواست بھی محکمہ گزارہ فارسٹ کو دے رکھی ہے، مذکورہ اشخاص کے اس اقدام سے مذہبی انتشار پھیلنے کا بھی خدشہ ہے، جس میں کوئی بڑا نقصان بھی ہو سکتا ہے، معززین علاقہ نے اس نقصان کو روکنے کے لیے ایک جرگہ کی صورت میں مذکورہ بالا تمام لوگوں کو روکنے کی بھرپور کوشش کی، جس پر انہوں نے کسی کی ایک نہ سنی اور گھر میں موجود خواتین پر دھاوا بول دیا، جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں، معززین علاقہ نے بہت مشکل سے اس معاملے کو رفع دفع کیا، متاثرہ افراد اظہر سعید عباسی اور احمد سعید عباسی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیکر ایسے شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام بلاوڑہ شریف میں دستکاری سینٹر اور لائبریری کا سنگ بنیاد رکھا گیا اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ،تقریب میں دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل عمر اور مسز کرنل عمر ، پروجیکٹ ڈائریکٹر میڈم فرحین ، سمیت ممبر ان صوبا ئی اسمبلی میجر لطاسب ستی ،سمابیہ طاہر ستی ،سماجی رہنماء راجہ احسان ستی ،اسسٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی ،سمیت دیگر کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی تقریب کا آغازنا ئب صوبیدار آ فتاب ستی کی طرف سے دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کے لیے عطیہ کی گئی زمین پر پوادا لگا کر کیا گیا بعد ازاں ایک پر وقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جسمیں بانی پریس کلب کوٹلی ستیاں حاجی امتیاز حسین ستی مرحوم کے مشن کی تکمیل کے لیے انکی فیملی کیطرف سے اس مادہ پرستی کے دور میں زمیں عطیہ کر نے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا اور مرحوم حاجی امتیاز حسین ستی کی سماجی و صحافتی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے انہی خراج عقیدت پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کی انسانیت دوست کاوشوں اور کو ٹلی ستیاں کے مستحق افراد کی مدد کرنے اور سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا
ایم پی اے میجر لطاسب ستی،اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی ایم پی سمابیہ طاہر ستی ، جزل سیکرٹری با ر ایسو سی ایشن شاہد اقبال ستی،کمانڈو قاسم ستی ،ملک انوار الحق عزیز ،صدر پریس کلب کو ٹلی ستیاں نو ید ستی ودیگر نے دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کی طرف سے بلاوڑہ میں ایک بڑے پراجیکٹ پر کام شروع کرنے اور انکی سماجی خدمات پر انکا شکریہ اداکیاا ور کہا کہ انسانیت کو راحت و تسکین پہنچا کر جو کسی بھی انسان کو تسکین ملتی ہے شاہد ایسی تسکین کسی اور عمل میں نہ ملتی ہو لوگوں کا درد رکھنے والے لوگ کسی مو ڑ پر ناکام نہیں ہو تے تقریب سے خطاب کرتے ہوے مسز کرنل عمر میڈم شہلا عمر نے کہا دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کوٹلی ستیاں کی خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک جا مع پلان رکھتی ہے جس کے کیےبلاوڑہ سے عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ہما را مقصد خواتین کو معاشرے میں اپنے پا وں پر کھڑا کر نا ہے جس کے لیے عملی جدو جہد جاری ہے
،