Kallar Syedan; Three days passed still those who robbed a British Pakistani family still not caught by police
برطانیہ سے کلرسیداں آنے والی فیملی سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات اور پاسپورٹ لوٹنے والوں کا تیسرے روز بھی سراغ نہ لگایا جا سکا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔برطانیہ سے کلرسیداں آنے والی فیملی سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات برطانوی پاکستانی کرنسی پانچ موبائل فونز اور پاسپورٹ لوٹنے والوں کا تیسرے روز بھی سراغ نہ لگایا جا سکا اس کے واقعات روزمرہ ما معمول ہیں دیار غیر سے مادر وطن آنے والوں کو سواں ٹی چوک روات کلرسیداں کے ملحقہ علاقوں میں لوٹ لیا جاتا ہے اور پولیس لکیر پیٹتے رہ جاتی ہے تھانہ کورال سہالہ اور روات کے علاقوں میں جعلی ایف آئی اے،امیگریشن سٹاف کے روپ میں ڈکیتیاں کرنے والے دندناتے پھرتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے سمندر پار سے آنے والوں کوتحفظ دینے میں بری طرح سے ناکام ہیں جبکہ متاثرین کی اولادیں جو ویسے بھی پاکستان آنے میں دلچسپی نہیں لیتیں وہ صورتحال سے ازحد درجہ خائف اور مایوس ہیں اور وہ پاکستان کو آج بھی سفر کے لیئے خطرناک ملک سمجھتے ہیں۔
Kallar Syedan; The Police have been deplored so far for failing to arrest those responsible for robbing British Pakistani family of Tikka Khan of village Jaswala and Brierly hills, Birmingham.
پولیس نے مخبر کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے 56 عدد بوتل شراب برآمد کر کے منشیات فروشوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
Police seize 56 bottles of liquor through informant and register case against drug dealers
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے مخبر کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے 56 عدد بوتل شراب برآمد کر کے منشیات فروشوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔دوران گشت پولیس کو مخبر خاص کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ موہڑہ نجار ساگری روڈ کی طرف سے ایک موٹر سائیکل جس پر دو افراد سوار ہیں بھاری مقدار فروخت کرنے کیلئے چوکپنڈوری کی جانب آ رہے ہیں،اگر بروقت کارروائی کی جائے تو ان کی گرفتاری یقینی ہے جس پر پولیس نے فوری طور پر ناکہ بندی کر لی اور اس دوران ایک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا جو اچانک سامنے پولیس آنے پر موٹر سائیکل چلانے والا شخص اپنے موٹر سائیکل کھڑا کر کے بھاگ نکلا جبکہ موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص کو قابو کر لیا گیا جس نے دریافت کرنے پر اپنا نام و پتہ راشد محمود ولد فضل حسین سکنہ نئی آبادی چوکپنڈوری بتایا،مذکورہ شخص کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے دو عدد شاپر وں کی پڑتال کی گئی تو ان میں سے 56بوتل ولایتی شراب برآمد ہوئی۔فرار ہونے والے شخص کا نام و پتہ عابد حسین سکنہ چوکپنڈوری معلوم ہوا ہے۔
زمین کے تنازعہ پر باپ بیٹوں نے خاتون خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
In a land dispute, the father and son tortured and beat the housewife. The police registered a case and started investigation.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔زمین کے تنازعہ پر باپ بیٹوں نے خاتون خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مسماۃ ثوبیہ جان زوجہ محمد فاروق سکنہ موہڑہ وینس کنوہا نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں شادی شدہ ہوں اور بچے دار ہوں۔میرا خاوند محمد فاروق محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔گزشتہ روز شام چار بجے کے قریب میں اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ اسی اثناء میں میرا جیٹھ محمد صدیق ولد محمد افسر اپنے بیٹوں حسنین صدیق اور زین صدیق کے ہمراہ ڈنڈوں سے مسلح ہو کر آ گیا اور گالم گلوچ شروع کر دی اور دھمکیاں دیں کہ باہر نکلو۔میں جوں ہی گیٹ کھول کر گھر سے باہر نکلی تو صدیق نے وار ڈنڈا کیا جو مجھے دائیں پاؤں اور بائیں ٹانگ کے گھٹنوں پر لگا اور باپ بیٹے نے مل کر مجھے گھسیٹا شروع کر دیا۔میرے شور وویلا کرنے پر میرا بھائی محمد منظر موقع پر آ گیا جس نے منت سماجت کر کے میری جان بخشی کروائی۔وجہ عناد یہ ہے کہ میرے خاوند نے اپنے مکان تعمیر کرنے کیلئے میٹریل منگوایا ہوا ہے جبکہ میرا جیٹھ محمد صدیق اپنا حصہ لے کر بھی ہمیں اپنے حصے پر مکان تعمیر نہیں کرنے دے رہا۔
پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب کیٹگری اے کی دو مجرمہ اشتہاری کو گرفتار کر لیا
Police arrest two wanted Category A convicts in robbery case
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب کیٹگری اے کی دو مجرمہ اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔مجرمہ اشتہاری کو جیوفینسنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار مجرمہ اشتہاری مسماۃ مقبول جان اور فرزانہ بی بی نے دیگر دو ملزمان کے ہمراہ 2016میں فضل الرحمان کے گھر ڈکیتی کی واردات میں نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے تھے جنہیں پہلے ہی گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیجوا دیا گیا ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا۔
لاکھوں روپے مالیت کی بھینسیں چوری کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
A case has been registered against unknown persons for stealing buffaloes worth lakhs of rupees
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔لاکھوں روپے مالیت کی بھینسیں چوری کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔بابر رشید ولد عبدالرشید سکنہ چبوترہ نے پولیس کو بتایا کہ میں 28 جون کو میں نے دو عدد بڑی بھینسیں اور پانچ عدد کٹیاں 8 بجے دن اپنے گھر سے چرنے کیلئے نزدیک تل کس چبوترہ میں چھوڑیں جو واپس نہ آئیں۔آج تک اپنے طور پر تلاش کرتا رہا مگر ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا،گزشتہ روز مجھے مسمیان محمد اخترسکنہ میانہ موہڑہ اور تنویر نے بتایا کہ وقوعہ کے روز دن 2 بجے کے قریب دو نامعلوم افراد ہوتھلہ روڈ کہوٹہ کی طرف لے کر جا رہے تھے۔
Kallar Syedan; The Police have been deplored so far for failing to arrest those responsible for robbing British Pakistani family of Tikka Khan of village Jaswala and Brierly hills, Birmingham.
Airport kay staff/porters/coolies/police waghaira kay loge mulawwas hain………………………….Airports, Pakistan main choroon kay adday hain…….Police shartia mulawwas hai issi liye yeh pakray nahin jatay……….Yeh wardaat har mah dohrayee jaati hai…………………