وزیر اعظم پاکستان عمران خان کہوٹہ کا دورہ کریں گئے کل 17جولائی کو پنجاڑ ریسٹ ہاؤس کہوٹہ میں بلین ٹریز مہم کے حوالے سے شجرکاری مہم کا آغاز کریں گے اور پودا لگا کر اس مہم کا افتتاح کریں گے
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کل کہوٹہ کا دورہ کریں گئے کل 17جولائی کو پنجاڑ ریسٹ ہاؤس کہوٹہ میں بلین ٹریز مہم کے حوالے سے شجرکاری مہم کا آغاز کریں گے اور پودا لگا کر اس مہم کا افتتاح کریں گے وزیر اعظم کا یہ دورہ کہوٹہ انتہائی محدود ہوگا اس علاقے کے منتحب نمائندے وزیر ماحولیات ملک آمین اسلم کمشنر راولپنڈی محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران کے علاوہ عظیم پبلک سکول کے بچے شرکت کرینگے ایس او پیز کو فالو کیا جائیگا وزیر اعظم عمران خان کو پنجاڑ سے چند کلو میٹر پیچھے ہیلی کاپٹر پر لایا جائیگا اور پھر وہ بذریعہ سڑک پنجاڑ ریسٹ ہاؤس جائیں گے۔پنجاڑ ریسٹ ہاوس میں وزیر ماحولیات ملک آمین اسلم اور برگیڈئیر (ر) جاوید ستی جنگلات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے ان خیالات کا اظہار وزیر ماحولیات ملک آمین اسلم، ایم این اے صداقت علی عباسی،،سیکرٹری جنگلات جودت آیاز،اے سی اسلام آباد ظہیر انور،ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا اس موقع پر بر گیڈئیر (ر) جاوید ستی، اے سی کہوٹہ رابعیہ سیال کے علاوہ محکمہ جنگلات اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران شامل تھے اس موقع پر پنجاڑ ریسٹ ہاوس میں کیے گے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور پروگرام کو بہترین طریقے سے آرگنائز کرنے کے لیے تجاویز دی گئی ہیں۔
The Prime Minister of Pakistan Imran Khan visited Kahuta and will inaugurate the tree planting campaign in connection with the Billion Trees Campaign at Panjar Rest House Kahuta on July 17. A Meeting was held to organise the visit.
وزیر اعظم عمران خان کا دورہ پنجاڑ خوش آئند ہے,سردار ارشد مجید
Prime Minister Imran Khan’s visit to Panjar is welcome, Sardar Arshad Majeed
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سردار ارشد مجید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ پنجاڑ خوش آئند ہے کہوٹہ کے عوام انکو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اسکا کریڈٹ برگیڈئیر (ر) جاوید ستی کو جاتا ہے جنہوں نے جنگلات کا بچانے کا ذمہ لیا ہوا ہے اورکئی سالوں سے لکڑی چوروں اور آگ لگا کر جنگلات کو تباہ کرنے والوں کے خلاف بر سر پیکار ہیں انہوں نے وزیر اعظم کو لاکر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماء سردار ارشد مجید نے ایک بیان میں کیاانہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان پنجاڑ ریسٹ ہاؤس،نڑڑ ریسٹ ہاؤس، کیرل ریسٹ ہاوس و دیگر ریسٹ ہاؤسز کو سیاحوں کے لیے وقف کریں اور ان کو جانے والے تمام سڑکوں کی تعمیر کے لیے پیکج دیں تا کہ اس علاقے کی تقدیر بدل سکے۔
کہوٹہ شہر میں مون سون کی پہلی شدید طوفانی بارش بڑھے بڑھے دعوئے کرنے والوں کے پول کھل گیاگلیوں،نالیوں، گٹروں کا گندا پانی سڑک میں آگیا
The first heavy monsoon rains in Kahuta city has brought dirty water from streets, drains and gutters has flooded the road.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں مون سون کی پہلی شدید طوفانی بارش بڑھے بڑھے دعوئے کرنے والوں کے پول کھل گیاگلیوں،نالیوں، گٹروں کا گندا پانی سڑک میں آگیا سٹرکیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں تیز گرمی میں اچانک بادلوں سے گرمی سے ستائے مرجھائے چہرے کھل گے عوا م علاقہ کی بڑی تعداد بارش میں بھیگ کرمزے لیتی رہی بارش نے کہوٹہ کے حسن کو مزید نکھار دیا جہاں کہوٹہ میں باران رحمت کا نزول ہوا وہی انتظامیہ اور منتحب نمائندوں کی غفلت و لاپرواہی کے پول بھی کھل گے کھنڈر نما سڑکیں سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگی گرمی کے ستائے عوام کے چہرے جہاں بارش مین کھل اٹھے وہاں ہی سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں پھنس گئی لوگوں کی دوکانوں مکانو ں میں پانی چلاگیا بارہاں عوام علاقہ کے مطالبات کے باوجود انکی محرومیوں کا ازالہ نہ کیا جا سکا۔