DailyNewsHeadline

Chakswari AJK; A truck loaded with tiles overturns on Mirpur Kotli Highway near Khanda Mor hitting a empty car, destroying a motorcycle and injuring two by passers.

یونین کونسل فیض پورشریف کے نواح میں کھنڈا موڑ کے قریب روغنی ٹائل(کھپریل) سے بھرا ٹرک میرپور کوٹلی شاہراہ پر الٹ گیا جس کی زد میں آکر ایک کورے کار ایک عدد موٹر سائیکل تباہ اور دواہگیر زخمی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یونین کونسل فیض پورشریف کے نواح میں کھنڈا موڑ کے قریب روغنی ٹائل(کھپریل) سے بھرا ٹرک میرپور کوٹلی شاہراہ پر الٹ گیا جس کی زد میں آکر ایک کورے کار ایک عدد موٹر سائیکل تباہ اور دواہگیر زخمی جبکہ ٹرک ڈرائیور بے قابوٹرک سے چھلانگ کر موقعہ سے فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق آج صبح دن کے نو بجے کھنڈاموڑ کے قریب کھپریل سے لدا ہوا ٹرک جس کا نمبرLES4073 موڑ کاٹتے ہوئے اچانک بے قابو ہو گیا اور کھنڈا موڑ مسجد کے قریب الٹ کر سیدھا ارشد محمود کے ہوٹل کے باہر روٹی والے تندور سے جا ٹکرایا جہاں پر کھڑی کورے کار تباہ ہوگئی اورہنڈا موٹر سائیکل کونقصان پہنچا زخمیوں میں راجہ امجدخان ولد محمد نجیب اورچودھری قاسم پرویز شامل ہیں راجہ امجدکابازو ٹوٹ گیاجبکہ قاسم پرویز کابازو بھی زخمی ہوگیا دونوں زخمیوں کاتعل یونین کونسل فیض پور شریف سے ہے جبکہ ٹرک مالکان کا تعلق پنجاب سے بتایا جا رہا ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس چکسواری کے ایس ایچ او حافظ ظہیر احمد نفری کے ہمراہ کھنڈا موڑ کے مقام پر پہنچ گئے اور ضروری چھان بین کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال بھیج دیا اور ایف آئی درج کر لی۔اس مقام پرخطرناک موڑ بھی ہے اوراترائی بھی ہے آئے روز تیز رفتاری اوربریک فیل ہونے کی و جہ سے گاڑیاں بے قابو ہوکرحادثات کاشکارہوچکی ہیں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں یہاں سپیڈبریکر کی تنصیب اشدضروری ہے

Chakswari, AJK; A truck full with tiles overturned on Mirpur Kotli Highway near Khanda Mor, Union Council Faizpur Sharif, hitting an empty car and destroying a motorcycle and injuring two by passers. The driver of the truck fled.

Show More

Related Articles

Back to top button