کرور بالا میں بااثر افراد کا قبرستان کی اراضی پر قبضہ، انتشار کا خطرہ
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں کرور بالا کے رہائشی اظہر سعید عباسی اور احمد سعید عباسی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہماری ملکیتی زمین جس سے قبرستان کے لیے جگہ مختص کی گئی تھی، واقع کرور بالا ڈھوک کوٹلی جہاں پر عمر فاروق وارڈن ، محمد امتیاز، عبدالحسیب اسرار ولد محمد صادق، نے ناجائز قبضہ کرلیا ہے، 1962 سے قائم ہمارے قدیمی قبرستان کی چار دیواری اور متعدد چھوٹی چھوٹی قبروں کو نقصان پہنچایا، اور ساتھ ہی موجود ایک زیارت کو بھی نقصان پہنچا کر بےحرمتی کی گئی، انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ مذکورہ افراد نے اپنے گھر تک راستہ بنانے کے لئے کیا ہے، جس میں ایک قیمتی زیتون کے درخت کو بھی کاٹ کر نقصان پہنچایا گیا، جس کی درخواست بھی محکمہ گزارہ فارسٹ کو دے رکھی ہے، مذکورہ اشخاص کے اس اقدام سے مذہبی انتشار پھیلنے کا بھی خدشہ ہے، جس میں کوئی بڑا نقصان بھی ہو سکتا ہے، معززین علاقہ نے اس نقصان کو روکنے کے لیے ایک جرگہ کی صورت میں مذکورہ بالا تمام لوگوں کو روکنے کی بھرپور کوشش کی، جس پر انہوں نے کسی کی ایک نہ سنی اور گھر میں موجود خواتین پر دھاوا بول دیا، جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں، معززین علاقہ نے بہت مشکل سے اس معاملے کو رفع دفع کیا، متاثرہ افراد اظہر سعید عباسی اور احمد سعید عباسی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیکر ایسے شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں
Kotli Sattian; Influential people occupy cemetery lands in village Karor Bala Dhok Kotli Jahan. Azhar Saeed Abbassi told media that mafia have damaged graves including a shrine.
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نمبردار توصیف پرویز ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت قلند دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسیں علی بادشاہ سرکار نے کوٹلی ستیاں کا نام پوری دنیا میں روشناس کروایا حق خطیب بادشاہ کی وجہ سے ساری دنیا آج کوٹلی ستیاں کو جانتی ہے اور ان کے لاکھوں مریدیں دنیا بھر سے کوٹلی ستیاں ان کے حضور فیض لینے دربار عالیہ بلاوڑہ شریف آتے ہیں جس سے کوٹلی ستیاں میں کاروبار اور معشیت بھی مستحکم ہوتی ہے ۔حق خطیب بادشاہ کی دکھی انسانیت کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا اور کوٹلی ستیاں کی پہچان یہ عظیم ہستی اپنے علاقے اور اپنی قوم سے محبت کی وجہ سے ہمیشہ تاریخ میں زندہ و جاوید رہے گی۔ اب تک کروڑوں لوگوں کا فیض یاب ہو نا جن میں بالخصوص مہلک بیماریوں سے شفاء حاصل کرنا اللہ تعالٰی کی خصوصی مہربانی و عنایت کا نتیجہ ہے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… صدر شمالی پنجاب پاکستان تحریک انصاف صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی کیطرف سے تحصیل کوٹلی ستیاں کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کے لیے امیدواروں کو اپنا پاور شو کرنے کے لیے دفتر شمالی پنجاب اسلام آباد بلانا مہنگا پڑ گیا، پارٹی کارکنان کی نعرے بازی و ہلڑ بازی، پارٹی کے اہم رہنماؤں کی موجودگی میں حالا ت بے قابو، کارکنوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا، سنجیدہ کارکنان کیطرف سے پاور شو کرنے کے اقدام کی شدید مذمت پا رٹی کو تقسیم کرنے اور کارکنان کو آپس میں لڑانے کی سازش قرار دیا اور کہا کہ کو ٹلی ستیاں کے فیصلے کو ٹلی ستیا ں کی سر زمیں پر کیے جا ئیں، پارٹی کارکنان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹوپی ڈرامہ صرف کوٹلی ستیاں کے کارکنان کیساتھ کیو ں باقی تحصیلوں کی طرح کوٹلی ستیاں نامزدگی کیو ں نہیں کی گئی، کارکنان نے پاور شو کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلی ستیاں کی صدارت کے لئے بھی نامزدگی ہو جا تی تو آج کارکنان کو یہ وقت نہ دیکھنا پڑتا پارٹی کارکنان کے گتھم گتھا ہونے کے بعد ایم پی میجر لطاسب ستی، عارف عباسی ، جاوید اقبال ستی، ساجد قریشی، ملک ،عظیم، راجہ احسان ستی راجہ زعفران دھنیال ، عقیل ستی ، و دیگر کارکنان ، کو ماحول ٹھنڈا کرنے کی تلقین کرتے رہے، دوسری جانب مارگلہ ٹاؤن اسلام آباد فارم ہاؤس دفتر پی ٹی آئی شمالی پنجاب میں پاور شو کرنے کے لیے کارکنان کی ایک بڑی تعداد جمع تھی جس میں تمام امیدواران اپنے سپوٹرز کو ہمراہ لائے تھے جس پر صدر شمالی پنجاب صداقت علی عباسی ک کہنا تھا کہ کوٹلی ستیاں کی تنظیم کا فیصلہ اب جو کہ تھوڑا مشکل ہو چکا ہے، اس لیے اب یہ فیصلہ تنظیم کے عہدیداران کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا، اتنی بڑی تعداد میں کارکنان کا عہدوں کے لیے جمع ہونا اور جوش و خروش پی ٹی آئی کا گراف اپ ہونے کی واضح مثال اور کا میابی بھی ہے، دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتنی بڑی تعداد میں کارکنان کے جمع ہو نے سے ایس او پیز کی بھی خوب دھجیاں بکھیری گئیں، حالانکہ یہی لوگ دن بھر لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز کی تلقین کر رہے ہوتے ہیں بالآخر بغیر فیصلہ کے کارکنان کو گھروں میں واپس جانے کا کہا گیا کہ پارٹی قیادت خود بعد میں اپس میں مشاورت کر کے فیصلہ کرے گی
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق صدر با ر ایسوسی ایشن کو ٹلی ستیاں راجہ محمد عباس ستی ایڈووکیٹ کرونا وائرس سے متاثر ہو نے کے مکمل صحت یاب ہو گے انہوں تما م تر سیاسی سر گرمیاں شروع کر نے کا اعلان کر دیا راجہ محمد عباس ستی ایڈووکیٹ نے میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں کی صدارت کے لیے اپنی کمپین دوبار ہ شروع کرنے کا اعلان کیا واضع رہے کہ انہو ں نے ایک سال قبل سے ہی ایم سی کی صدارت کے لیے اعلان کر رکھا تھا ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا میرا میرٹ بنتا ہے جس کے لیے میں نے خود کو پیش کیا ہے راجہ عباس ستی ایڈووکیٹ کا میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزد کہنا تھا کہ قائد عمران خان کے ویژ ن کی تکمیل کے لیے گراس روٹ لیول پر پا رٹی کو مضبوط کرنا اور کارکنان کا اعتماد بحال کر نا موجودہ حالات میں وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وہ میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں میں تحریک انصاف کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں خرچ کر یں گے پاکستان تحریک انصاف ہی امید کی کرن ہے مایوسی پھیلانے والوں کے لیے پیغام ہے کہ عمران مضبوط اعصاب کے مالک جرئت مندانہ فیصلے کرنے والے لیڈر ہیں وہ انشاء اللہ پانچ سال ہو رے کریں گے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…پی ایس ایف کوٹلی ستیاں کی اہم میٹنگ جسمیں توصیف پرویز ستی ، ناظر سعید ستی، اکمل وقار ستی ،جنید ستی ، وقاص ستی، سالار شمیم ستی ، حسن نثار ستی، شہروز ستی ،طلال ستی ، طلحہ ستی ،فیضان ستی ،عمر صراط ستی ، ہاشم ستی اور دیگر نے شرکت کی، میٹنگ میں طلباء کو درپیش موجودہ تعلیمی مسائل ، علاقے کے مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی ۔ اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی کے بہتر مستقبل اور پارٹی کے استحکام کے لیے قائد بلاول بھٹو کے شانہ بشانہ کھڑے رہ کر شہد زولفقار بھٹو اور بی بی شہید کے مشن کی تکمیل کے اپنی کوششیں تیز کریں گے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… محمد مستحسن احسان ستی نائب صدر جے آئی یوتھ کوٹلی ستیاں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ہاتھوں ملوٹ ستیاں کے عوام کا مسلسل استحصال ناقابل قبول ہے ، حکومت کو مہلت کی بھیک مانگتے مانگتے دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے عوامی مسائل روز بروز بڑھتے چلے جارہے ہیں مقامی حکومتی نمائندے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے ملوٹ روڈ کی خستہ حالی کو اپنی الیکشن مہم کا سہارا سمجھا اور عوامی ہمدردی حاصل کرنے کا ذریعہ بنایا اور سابقہ نمائندوں کی طرح جھوٹ بول کر یہاں سے ووٹ حاصل کیے ہیں سڑک اس وقت خستہ حالی کا منظر پیش کر رہی ہے اگر دھوکہ دہی کا یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا تو انشاءاللہ ملوٹ ستیاں روڈ صداقت علی عباسی اور میجر لطاسب ستی کی سیاست کا قبرستان ثابت ہوگی سڑک کی خستہ حالی عوام کے لیے سر درد بن گئی ہے آے روز حادثات معمول بن گئے افسوس کا مقام ہے کے اس رورڑ کا مسئلہ ابھی تک حل کرنا چاہیے تھا یہ ایک بنا ہوا نوالا تھا پی ٹی آئی کیلئے ہمیں پانچ سال میں روڑ نہیں چاہئیے بلکہ جلد سے جلد اس کا کام مکمل کیا جائے شاہد پانچ سال میں مکمل کر کے اگلے الیکشن میں ووٹ لینے کی ناکام کوشش کی جائے تو یہ غلط فہمی ہوگی
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… شمس القمر سوشل ویلفیر آرگنائزیشن برائے بحالی خصوصی افراد تحصیل کوٹلی ستیاں کے انسٹیٹیوٹ اور دفتر کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا، سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت قلندر دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ طور پر افتتاح کیا، اس موقع پر چئیرمین و فاؤنڈر تنظیم آس پاکستان عبدالطیف ضیائی، ایس ایچ او کوٹلی ستیاں وقار احمد، دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادمین سمیت دیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے ادارے کی ترقی کے لیے خصوصی دعا فرمائی، صدر عزیزالرحمان عباسی اور تمام ممبران نے سماجی شخصیت بریگیڈیر سلطان ستی کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ادارہ کو فعا ل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا اور ان کی صحت اور تندرستی کے لیے دعا کی گئی، بعد ازاں بتایا گیا کہ ادارے کا پہلا سیٹ اپ کمپییوٹر سنٹر اور سلائی سنٹر کا ہے، جو کہ معذور بچوں اور بچیوں کے لیے بالکل فری ھوگا، جلد ہی کلاسز کا باقاعدہ طور پر آغاز کیا جائے گا اور مستقبل کے لیے بڑے پیمانے پر ادارہ کو فعال بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… ستی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ستی ویلفیئر ٹرسٹ کے انتخابات مکمل، اجلاس کی صدارت فتح خان ستی نے کی شہزادہ جہانزیب کو ستی ویلفیئر ٹرسٹ کا نیا صدر جبکہ شبیر ستی سینیر نائب صدر، جہاں زیب ستی سیکرٹری جنرل، اجمل ایڈووکیٹ نائب صدر ،کاشف نسیم نائب صدر دوم ، وسیم ستی فنانس سیکرٹری، راجہ فتح خان تاحیات سرپرست اعلیٰ، عبید ظفر ستی کوآرڈینیٹر برائے یوکے یاسر عزیز ستی کواڈنینٹر برائے کینیڈا منتخب کر لیے گئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فتح خان ستی نے کہا کہ صرف انسانیت کی خدمت سے ہی دلی سکون ملتا ہے، اجلاس میں جہانزیب ستی نے ٹرسٹ کے سبقدوش ہونے والے سابق صدر راجہ فتح خان اور سیکرٹری جنرل پروفیسر اختر شاد اور دیگر عہدیداران کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے قراداد پیش کی، جبکہ دنیا فانی سے کوچ کر جانے والے سجادہ نشین کامرہ شریف سائیں مطوب حسین، راجہ جان محمد، سابق صدر ستی ایسوسی ایشن کہوٹہ، سابق ناظم واجد ستی ، صوبیدار مرتضی وقارستی کے لیے تعزیتی ریفرنس پیش کیا تقریب حلف وفاداری نو منتخب صدر شہزادہ جہانزیب کی دبئی سے واپسی پر اگلے ماہ کی جائے گی، شہزادہ جہانزیب نے اپنی غیر موجودگی کے باوجود صدر منتخب کرنے پر شرکاء اجلاس اور باالخصوص ممتاز سماجی شخصیت راجہ فتح خان کا شکریہ ادا کیا
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… منشیات فروشوں کے خلاف جنگ میں اگر مارا جاوں تو میرا خون معاف کردیا جائےکوٹلی ستیاں سے منشیات فروشی کا قلع قمع کر کے دم لوں گا،سلمان ستی سلمان ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی نسل کو ذہنی اپاہج کرنے والے قطعاً معافی کے قابل نہیں ہو سکتے۔مافیا کے خلاف جنگ اپنی زندگی کی آخری سانس تک لڑوں گا۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا منشیات فروشوں کے خلاف جنگ میں علاقائی عمائدین اپنا کردار ادا کریں۔آئس اور دیگر نشہ آور اشیاء کوٹلی ستیاں میں نئی نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہی ہیں۔سلمان ستی کا کہنا تھا مافیا کے خلاف جنگ میں اگر مارا جاوں تو میرا خون معاف کردیا جائے۔میں اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا چاہے کتنا ہی بڑا نقصان ہی کیوں نہ ہو جائے۔واضح رہے سلمان ستی کے موقف کو سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
کوٹلی ستیاں( تحصیل رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنماء سابق ناظم یوسی سانٹھ سرولہ واجد ستی مرحوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنما اورنگزیب ستی اور انکے بیٹوں عمران زیب ،عدنان زیب اور کامران زیب ستی کی طرف سے ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد ،محفل میں سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی.پیپلز پارٹی حلقہ این اے 57 کے رہنما آصف شفیق ستی.ایم پی اے میجر لطاسب ستی .ایم پی اے سیمابیہ طاہرستی.پروفیسرشیر احمد ستی.ڈاکٹر رضوان ستی.تبسم منیر ستی.ثناء الحق ستی.کمانڈر قاسم ستی.احسان ستی.اسد ستی.کمال احمد ستی.پروفیسر اشفاق .حافظ سعید.سابق نائب ناظم یونس ستی.سینئر صحافی وقار ستی.حافظ عبد الستار الخیری.امجد ستی .فیصل امین ستی.باسط مجید ستی طاہر محبوب ستی.ارشد ستی.حق نواز ستی.حاجی زاہد ستی.سعد واجد ستی.عاطف جمیل ستی.سابق ناظم جاوید انقلابی.بشارت مقصود ستی.جہانزیب ستی.مقصود ستی.ممبر ٹی ایم سی الطاف ستی.ممبر ٹی ایم سی اعجاز ستی.فاروق ستی،علامہ قاری عزیز الحق نقشبندی،مولانہ محمود نقشبندی، سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی.محفل میں شرکاء نے واجد ستی کی علاقہ کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی اور کہاکی واجد ستی کی علاقے کے لیے جو خدمات ہیں انہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتاانہوں نے لوگوں کی دن رات خدمت کی.دکھی انسانیت کی خدمت ان کی زندگی کا مشن تھا
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام بلاوڑہ میں دستکاری سینٹر اور لائبریری کا سنگ بنیاد، اس حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام ،تقریب میں دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل عمر اور مسز کرنل عمر ،میڈم فرحین ،پریس کلب کوٹلی ستیاں کی ایڈیشنل جزل سیکرٹری طیبہ ناز کاظمی ، سمیت ممبر ان صوبا ئی اسمبلی میجر لطاسب ستی ،سمابیہ طاہر ستی ،سماجی رہنماء راجہ احسان ستی ،اسسٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی ،سمیت دیگر کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی تقریب کا آغاز مجوزہ جگہ جو کہ نا ئب صوبیدار آ فتاب ستی کی طرف سے دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کے لیے عطیہ کی گئی زمین پر پوادا لگا کر کیا گیا بعد ازاں ایک پر وقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جسمیں حاجی امتیاز حسین ستی مرحوم کے مشن کی تکمیل کے لیے انکی فیملی کیطرف سے اس مادہ پرستی کے دور میں زمیں عطیہ کر نے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا اور مرحوم حاجی امتیاز حسین ستی کی سماجی و صحافتی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے انہی خراج عقیدت پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کی انسانیت دوست کاوشوں اور کو ٹلی ستیاں کے مستحق افراد کی مدد کرنے و سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا
ایم پی اے میجر لطاسب ستی،اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی ایم پی سمابیہ طاہر ستی ، جزل سیکرٹری با ر ایسو سی ایشن شاہد اقبال ستی،کمانڈو قاسم ستی ،ملک انوار الحق عزیز ،صدر پریس کلب کو ٹلی ستیاں نو ید ستی ودیگر نے دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کی طرف سے بلاوڑہ ایک بڑے پراجیکٹ پر کام شروع کرنے پر اور بلاوڑہ کا ا نتخاب کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انکی سماجی خدمات پر انکا بھر پو ر استقبال کیا گیاا ور کہا کہ انسانیت کو راحت و تسکین پہنچا کر جو کسی بھی انسان کو تسکین ملتی ہے شاہد ایسی تسکین کسی اور عمل میں نہ ملتی ہو لوگوں کا درد رکھنے والے لوگ کسی مو ڑ پر ناکام نہیں ہو تے مسز کرنل عمر میڈم شہلا عمر نے کہا دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کوٹلی ستیاں کی خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک جا مع پلان رکھتی ہے جس کے کیےبلاوڑہ سے عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنماء سابق ناظم یوسی سانٹھ سرولہ واجد ستی مرحوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنما اورنگزیب ستی اور انکے بیٹوں عمران زیب ،عدنان زیب اور کامران زیب ستی کی طرف سے ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد ،محفل میں سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی.پیپلز پارٹی حلقہ این اے 57 کے رہنما آصف شفیق ستی.ایم پی اے میجر لطاسب ستی .ایم پی اے سیمابیہ طاہرستی.پروفیسرشیر احمد ستی.ڈاکٹر رضوان ستی.تبسم منیر ستی.ثناء الحق ستی.کمانڈر قاسم ستی.احسان ستی.اسد ستی.کمال احمد ستی.پروفیسر اشفاق .حافظ سعید.سابق نائب ناظم یونس ستی.سینئر صحافی وقار ستی.حافظ عبد الستار الخیری.امجد ستی .فیصل امین ستی.باسط مجید ستی طاہر محبوب ستی.ارشد ستی.حق نواز ستی.حاجی زاہد ستی.سعد واجد ستی.عاطف جمیل ستی.سابق ناظم جاوید انقلابی.بشارت مقصود ستی.جہانزیب ستی.مقصود ستی.ممبر ٹی ایم سی الطاف ستی.ممبر ٹی ایم سی اعجاز ستی.فاروق ستی سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی.محفل میں شرکاء نے واجد ستی کی علاقہ کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی اور کہاکی واجد ستی کی علاقے کے لیے جو خدمات ہیں انہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتاانہوں نے لوگوں کی دن رات خدمت کی.دکھی انسانیت کی خدمت ان کی زندگی کا مشن تھا
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام بلاوڑہ میں دستکاری سینٹر اور لائبریری کا سنگ بنیاد، اس حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام ،تقریب میں دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل عمر اور مسز کرنل عمر ،میڈم فرحین ،پریس کلب کوٹلی ستیاں کی ایڈیشنل جزل سیکرٹری طیبہ ناز کاظمی ، سمیت ممبر ان صوبا ئی اسمبلی میجر لطاسب ستی ،سمابیہ طاہر ستی ،سماجی رہنماء راجہ احسان ستی ،اسسٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی ،سمیت دیگر کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی تقریب کا آغاز مجوزہ جگہ جو کہ نا ئب صوبیدار آ فتاب ستی کی طرف سے دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کے لیے عطیہ کی گئی زمین پر پوادا لگا کر کیا گیا بعد ازاں ایک پر وقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جسمیں حاجی امتیاز حسین ستی مرحوم کے مشن کی تکمیل کے لیے انکی فیملی کیطرف سے اس مادہ پرستی کے دور میں زمیں عطیہ کر نے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا اور مرحوم حاجی امتیاز حسین ستی کی سماجی و صحافتی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے انہی خراج عقیدت پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کی انسانیت دوست کاوشوں اور کو ٹلی ستیاں کے مستحق افراد کی مدد کرنے و سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا
ایم پی اے میجر لطاسب ستی،اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی ایم پی سمابیہ طاہر ستی ، جزل سیکرٹری با ر ایسو سی ایشن شاہد اقبال ستی،کمانڈو قاسم ستی ،ملک انوار الحق عزیز ،صدر پریس کلب کو ٹلی ستیاں نو ید ستی ودیگر نے دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کی طرف سے بلاوڑہ ایک بڑے پراجیکٹ پر کام شروع کرنے پر اور بلاوڑہ کا ا نتخاب کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انکی سماجی خدمات پر انکا بھر پو ر استقبال کیا گیاا ور کہا کہ انسانیت کو راحت و تسکین پہنچا کر جو کسی بھی انسان کو تسکین ملتی ہے شاہد ایسی تسکین کسی اور عمل میں نہ ملتی ہو لوگوں کا درد رکھنے والے لوگ کسی مو ڑ پر ناکام نہیں ہو تے مسز کرنل عمر میڈم شہلا عمر نے کہا دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کوٹلی ستیاں کی خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک جا مع پلان رکھتی ہے جس کے کیےبلاوڑہ سے عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے