Kallar Syedan; A cell point has been set up at Mangal bypass for buying and selling sacrificial animals
قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے منگال بائی پاس پر سیل پوائنٹ قائم کر دیا گیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پرقربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے منگال بائی پاس پر سیل پوائنٹ قائم کر دیا گیا ہے جسے کل سے فنکشنل کر دیا جائے گا۔چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید کمبوہ نے بتایا کہ سیل پوائنٹ کو باقاعدہ فنکشنل کرنے کیلئے آج شہر اور گردونواح میں بینرز آویزاں کر دئیے جائیں گے تا کہ جانوروں کی قربانی کے خواہش مند افراد سرکاری سطح پر قائم کئے گئے سیل پوائنٹ پر جا کر اپنی پسند کے مال مویشی خرید سکیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کلر سیداں اور گردونواح میں روڈز کے قریب قائم سیل پوائنٹس کو بھی منگال بائی پاس پر منتقل کر دیا جائے گا اور اس کے باوجود بھی اگر کسی جگہ سیل پوائنٹس کی شکایت موصول ہوئیں تو ذمہ دران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
روات کے پوش علاقے میں ڈکیتی کی واردات ملزمان لاکھوں روپے کے طلائی زیورات نقدی گھڑیاں موبائل فونز اور گھر آئے ایک مہمان سے رقم اور اس کا موٹرسائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے
Armed robbery committed at the residence of Asif Shezad in Rawat
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔روات کے پوش علاقے میں ڈکیتی کی واردات ملزمان لاکھوں روپے کے طلائی زیورات نقدی گھڑیاں موبائل فونز اور گھر آئے ایک مہمان سے رقم اور اس کا موٹرسائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے روات پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔چوہدری آصف شہزاد نے روات پولیس کو درخواست دی کہ وہ دن بارہ بجے اپنے گھر میں اپنی والدہ اور ملازم پرویز مسیح کے ساتھ موجود تھا کہ تین مسلح نوجوان گھر کے اندر داخل ہو گئے دو ملزمان نے ہم پر اسلحہ تان لیا اور ایک طرف بٹھا دیا دوسرے نے اسلحے کے زور پر میری والدہ کے کانٹے دو عدد اور دو عدد چوڑیاں اتروا لیں دو لاکھ روپے کی نقدی چار قیمتی گھڑیاں دو عدد نیلم کی انگوٹھیاں ایک موبائل نوکیا دوسرا سام سنگ لوٹ لیئے ملزمان نے پرویز مسیح کا نوکیا موبائل بھی چھین لیا اسی اثنا میٹ شاپ سے ہمارے گھر گوشت دینے آنے والے شہباز ولد رحمت کو بھی پکڑ کر اس کی تلاشی لیتے ہوئے اس سے چالیس ہزار روپے کی نقدی،اس کا موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی چھین کر فرار ہو گئے جن کی مجموعی مالیت 9لاکھ روپے سے ذیادہ بنتی ہے روات پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے پیر کی صبح تین بجے کے قریب تھانہ کلر سیداں پولیس کا اچانک دورہ
City Police Officer Rawalpindi Muhammad Ahsan Younis paid a surprise visit to Kallar Syedan Police Station around 3 am on Monday.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے پیر کی صبح تین بجے کے قریب تھانہ کلر سیداں پولیس کا اچانک دورہ کیا اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔سٹی پولیس آفیسر کی اچانک تھانے آمد پر ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس آفسران کی دوڑیں لگ گئیں تا ہم وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس وقت پولیس کی بھاری نفری تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر حسن رضا کی سربراہی میں گزشتہ ہفتے شاہ باغ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کرنے کیلئے تیار کھڑی تھی۔اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے پولیس افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے جس کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے،اگر عوام جرائم پیشہ افراد کو پناہ گاہیں فراہم نہ کریں تو ان کیخلاف گھیراؤ خود بخود تنگ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تھانہ روات کی حدود میں ساگری کے مقام پر ہونے والی ڈکیتی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،تا ہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکو نما پولیس اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں،اگر وہ اپنے آپ کو سدھار لیں تو ٹھیک ورنہ وہ محکمہ چھوڑ دیں۔اس موقع پر منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرنے پر سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او کی کارکردگی کو سراہا۔
پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر شیخ محمد نواز، شفٹ انچارج سب انسپکٹر مختاراور محرر ہیڈ کانسٹیبل صغیر کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں معطل کر کے لائن حاضر کر دیا
Patrolling check post Chauk Pindori suspended over British Pakistani family being robbed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ ایس ایس پی پنجاب ہائی ویز پٹرول راولپنڈی ریجن ساجد کیانی نے کلر سیداں روات روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر شیخ محمد نواز، شفٹ انچارج سب انسپکٹر مختاراور محرر ہیڈ کانسٹیبل صغیر کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ہے جبکہ سب انسپکٹر صفدر حسین کو پٹرولنگ چیک پوسٹ کا نیا انچارج تعینات کر دیا گیا ہے۔
اب کرپشن ختم کرنے کی بجائے محنت کشوں کی پنشن ختم کرنے کے لیئے کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں
Now, instead of ending corruption, committees have been formed to end workers’ pensions
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن کے خاتمے کے دعوے کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے مگر انہوں نے اب کرپشن ختم کرنے کی بجائے محنت کشوں کی پنشن ختم کرنے کے لیئے کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پچاس لاکھ لوگوں کو گھر دینے کے اعلان کے فوری بعد تجاوزات کے نام پر لاکھوں لوگوں کو بے گھر کردیا گیا اب کرپشن میں سرکاری طور پر بے تحاشہ اضافے کو قبول کر کے پنشن کے حامل سرکاری ملازمین کو پنشن کے حق سے محروم کرنے کے لیئے کمیٹیوں کوٹاسک دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے نام پر آج بھی اقتدار حقیقی معنوں میں عمران کے اردگرد موجود مافیاز کے پاس ہے جو روزانہ اربوں کا ٹیکہ لگا رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چکوال چوہدری ڈاکٹر مبشر حسین صحت یاب ہو گئے
District Health Officer Chakwal Chaudhry Dr. Mubashir Hussain recovered from coronavirus
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے کورونا کے شدید حملے کا شکار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چکوال چوہدری ڈاکٹر مبشر حسین صحت یاب ہو گئے انہیں آر آئی یو سے اپنے گھر تریل کلرسیداں منتقل کردیا گیا یہ کئی ہفتوں آرائی یو میں وینٹیلیٹر پر رہے اور بالاخر اللہ کے کرم سے صحتیاب ہو کر اپنے گھر منتقل ہو گئے مگر گزشتہ ہی روز ان کے چچا طاہر پرویز کئی ایام تک وینٹیلیٹر پر رہنے کے بعد دم توڑ گئے تھے۔
On IMRAN KHAN visit following essential poits be highlighted by media:-
(1) Billion Tree project should have native plants for batter survival rate. Forest Nurseries be established instead of procurement through tender.CHALLGHOZA be planted instead of PINE
(2) With utilization of natural resources diversionary channel from local stream be dug to make use of Bunjar ĺand & plantations of OLIVE ORCHARDS heavy return @ Rs 15000/- per yr per tree after 6 yrs..
(3) GHAR BOOTY be eradicated. and Govt should grow Rhode Grass (planted once stays for 15 yrs) crops is ready after every 2 Month. Govt should provide free animals to farmers for economic uplift