رٹھوعہ چک ہریام پل پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود پل مکمل نہیں کیا گیا
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن آ زاد کشمیرضلع میرپور کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ محمد راؤف خا ن نے کہا کہ رٹھوعہ چک ہریام پل پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود پل مکمل نہیں کیا گیا واپڈا کا متا ثرین منگلا ڈیم کے ساتھ 1965سے وعدہ خلافیاں کی جارہی ہیں پندرہ سال ہو چکے ہیں آئندہ دس سالوں میں مکمل ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا حکومت پاکستان کے اربوں روپے منگلا ڈیم میں ڈوبے ہو ئے ہیں جس کا کسی کوکوئی فائدہ نہیں پل کا کام ایک عرصہ سے بند پڑا ہوا ہے جس سے اسلام گڑھ چکسواری ڈڈیال اور دیگر علاقوں کے متا ترین منگلا ڈیم کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم سپریم کورٹ آف آ زاد کشمیر سے اپیل کرتے ہیں کہ عدالت عظمیٰ از خود نوٹس لے کر معاملے کی انکوائری کرا ئے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔
Chakswari, AJK; Despite spending billions of rupees on Rathoa Chak Haryyam Bridge, the bridge was not completed. The bridge is 90% complete but middle stretch is still to be completed.
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطا نیہ کے مرکزی سینئر نائب صدر راجہ فیاض خا ن نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے خطہ کے اندر ایکٹ 74کو ختم کروا کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جس کا کریڈٹ وزی اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن کو جاتا ہے کارکنوں کی عزت افزائی کے لئے وزیراعظم نے اوورسیز کے مسائل حل کرنے کے لئے میرٹ کی بنیاد پر جتنے کوارڈی نیٹر ز کو نامزد کیا ہے ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جس میں راجہ محمد یوسف بندوروی کو وزیر اعظم آ زاد کشمیر کا کوارڈی نیٹر برائے اوورسیز مقرر کیا گیا ہے کوبھی دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ راجہ محمد یوسف بندوروی مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن ہیں ان کی جماعت میں بہت خدمات ہیں امید ہے وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاکر مسلم لیگ ن کو برطا نیہ کے اندر ایک مضبوط جماعت بنانے میں اپنا رول ادا کرینگے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادجموں وکشمیر کے وزیروائلڈلائف وفشریز راجہ جاویداقبال نے کہاہے کہ 13جولائی کادن ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں کی تحریک میں تاریخ ساز اہمیت کاحامل ہے 1931ء میں آج کے دن جوقر بانی پیش کی گئی وہ کشمیریوں کے لئے مشعل راہ ہے 13جولائی1931ء کو ڈوگر ہ راج کے خلاف اوراپنے حقوق کے لئے خون کانذرانہ پیش کرنے والے عظیم کشمیر ی سپوتوں کوان کی لازوال قربانی پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں وزیر حکومت راجہ جاویداقبا ل نے 13جولائی کویوم شہدائے کشمیر کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ آج کا دن جہاں کشمیریوں کے لئے شہدائے آزادی کامقصدکوتکمیل تک پہنچانے کے لئے تجدیدعہدکادن ہے وہیں بھارتی استعمار کے لئے نوشتہ دیوار بھی ہے بھارت کویادرکھناچاہیے کہ وہ جتنامرضی ظلم کرلے تحریک آزادی کشمیر جاری رہے گی اورکشمیر اس کے جبرواستبداد سے ایک نہ ایک دن آزادہوکررہے گانہ ہم آزادی سے دستبردار ہوئے ہیں اورنہ جدوجہدمیں کمی آئی ہے شہدائے جموں کے خون سے جلنے والے چراغ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اللہ کریم شہدائے کشمیرکی قربانیوں کوقبول فرمائے