DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; meeting of Murree Development Forum was held at Chatta Mor, a new chapter in the development and politics of Murree has started.

مری ڈویلپمنٹ فورم کا تاسیسی اجلاس آج چٹہ موڑ میں منعقد ہوا، مری کی تعمیر و ترقی اور سیاست میں ایک نئے باب کا آغاز

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مری ڈویلپمنٹ فورم کا تاسیسی اجلاس آج چٹہ موڑ میں منعقد ہوا، جس میں عوام اور اہلیانِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مری کی تعمیر و ترقی اور سیاست میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ پانچ نکاتی منشور میں مری کی معیشت، تعلیم، صحت، ماحولیات اور انسدادظلم کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ روایتی سیاست سے تنگ آ کر مری کے باشعور نوجوانوں نے اپنے علاقے کی ترقی اور عوام کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کا بیڑا خود اٹھایا ہے۔ اب مصلحت پسندی اور اقربا پروری کا دور ختم ہو گا۔ اور غریب کی نمائندگی غریب ہی کرے گا۔ اس موقع ہر قررین نے کہا کہ مری کے ساتھ ساتھ کہوٹہ کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں کہوٹہ کے باشعور اور پڑھے لکھے بے شمار نوجوان رابطے میں ہیں جلد کہوٹہ میں بھی اجلاس منعقد کیا جائیگاا۔جبکہ آئندہ کے لائح عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

راجہ محمد علی کا سابقہ دور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک سنہری دور تھا,چوہدری صداقت حسین

The previous era of Raja Muhammad Ali was a golden era in terms of development works, Chaudhry Sadaqat Hussain

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ایم اے راجہ محمد علی کا سابقہ دور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک سنہری دور تھا صرف میری یونین کونسل منیاندہ میں 5کروڑ روپے سے زاہد کام ہوئے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے جتنے کا کام کرائے ناں تو اتنے کوئی کام کر سکتا ناں ہی اتنے کام کرا سکتا ہے آہندہ بلدیاتی الیکشن اور عام جنرل انتخابات میں کامیابی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار وں کی ہو گئی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہمارے قاہد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ایم اے راجہ محمد علی عوام کی ہر دل عزیز شخصیت ہیں وہ حلقے کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہیں وہ ہمارے قاہد تھے، قائد ہیں اورقائد رہیں گئے الیکشن جب بھی ہو نگے راجہ محمد علی اکثریت سے کامیاب ہونگئے۔

کہوٹہ شہر میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر اہم میٹنگ

Important meeting on new development projects in Kahuta city

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کلب میں کہوٹہ شہر کی خوبصورتی کہوٹہ کلب میں تعمیری منصوبے اور کہوٹہ شہر میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر اہم میٹنگ۔میٹنگ میں چیئرمین RDA راجہ طارق محمود مرتضٰی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال صدر PTI میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان چیئرمین بیت المال تحصیل کہوٹہ راجہ اظہر مامون اور سیکرٹری انفارمیشن PTI کہوٹہ ملک عامر محمود کی شرکت میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے نئے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

کہوٹہ کلب کے نزدیک نیو اسلام آباد آٹوز ورکشاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

A fire broke out at New Islamabad Autos Workshop near Kahuta Club

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کلب کے نزدیک نیو اسلام آباد آٹوز ورکشاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار وں عبد الشکور کھٹڑ،عدیل امتیاز اور عوام کا جم غفیر موقع پہ پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف جبکہ متعلقہ انتظامیہ چین کی نیند سو رہی ہے ریسکیو 1122 مکمل فعال نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی ہونے والے حدثے پر قابو پانا مشکل۔ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کے ٹینکر منگوائے اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں آگ سے ہونے والے مالی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا کہوٹہ انتظامیہ کی لاپرواہی و نااہلی کسی بھی بڑے حادثہ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے انتظامیہ ریسکیو 1122 کو فل فور مکمل فعال کرئے تاکہ ایسے حادثات پر قابوپایا جائے جبکہ آگ پر قابو پانے کے لیے سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار عبد الشکور کھٹڑ اور عدیل امتیاز قریشی اور دیگر افراد نے آگ بجھانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button