DailyNewsHeadlineOverseas news

London; Allama Prof. Syed Ahmed Hussain Tirmizi, Central President of Central Jamaat Ahl-e-Sunnat UK & Overseas Trust has sadly passed away in Halifax.

مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی صدر علامہ پروفیسر سید احمد حسین ترمذی انتقال کرگئے

لندن، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد نصیر راجہ۔ مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی صدر جامعتہ الزھرا ہیلی فیکس کے بانی و پرنسپل دربار شاہ ولایت کے سجادہ نشین اہلسنت کے نامور مبلغ و خطیب علامہ پروفیسر سید احمد حسین ترمذی انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال پر مذہبی، سیاسی اور سماجی حلقوں نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ کے علمائے کرام، مشائخ عوام اہلسنت غم سے نڈھال ہیں پروفیسر سید احمد حسین ترمذی عوام و خاص میں مقبول ترین شخصیت اور ہمہ جہت صفات کے مالک تھے ان کے انتقال کی خبر پورے یوکے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جبکہ جماعت کے دفتر میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی سے تعزیت کے لئے ٹیلی فون کی نہ رکھنے والی کالز کا سلسلہ جاری ہے۔ مرحوم کے نماز جنازہ کے انتظامات کئے جارہے ہیں امید ہے کہ سوموار کو انشااللہ ہیلی فیکس میں مرحوم کی نمازجنازہ ادا کی جائے گی۔

London; Allama Prof. Syed Ahmed Hussain Tirmizi, Central President of Central Jamaat Ahl-e-Sunnat UK & Overseas Trust has sadly passed away in Halifax. Namaz e janaza will be held on Monday.

Show More

Related Articles

Back to top button