DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; MPA Chaudhry Sajid Mehmood fulfills long standing demand for completion of main road of Government Girls High School Jatli

ایم پی اے حلقہ پی پی 9چوہدری ساجد محمود نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی کے مرکزی راستے کی پختگی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا

جاتلی( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ایم پی اے حلقہ پی پی 9چوہدری ساجد محمود نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی کے مرکزی راستے کی پختگی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا اہلیان جاتلی کا اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق ایم پی اے چوہدی ساجد محمود نے چند ماہ قبل گورنمنٹ گرلز ہای سکول جاتلی میں ایک منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور وہاں پر سکول کی پرنسپل، بچوں کے والدین اور گاؤں کی دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے چوہدری ساجد صاحب سے سکول کے مرکزی راستے کی خستہ حالی کی وجہ سے ان سے راستے کو پختہ اور سکول کے کمروں کی چھتوں کی تبدیلی کامطالبہ کیا تو انہوں نے ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے راستے کی پختگی کے لیے فنڈز کا اجرا کیاجس سے راستے کا کام پایہ تکمیل تک پہنچ گیا اہل محلہ اہلیان جاتلی اور طلبات کے والدین نے ایم پی اے کا شکریہ ادا کیا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ کمروں کی چھتوں کے لیے بھی جلد فنڈزکے اجرا کو یقینی بنائیں گے

Gujar Khan; MPA Constituency PP-9 Chaudhry Sajid Mehmood fulfills long standing demand for completion of main road of Government Girls High School Jatli, A inauguration ceremony was held to celebrate the occasion.

Show More

Related Articles

Back to top button