AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Congratulations to Raja Qaiser Aurangzeb on his appointment as Deputy Commissioner Bhimber District, Chaudhry Azam Lala Mundri

راجہ قیصر اورنگ زیب کوڈپٹی کمشنرضلع بھمبرتعینات ہونے پردلی مبار کباد,چودھری اعظم لالہ مندری

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یونین کونسل فیض پورشریف کے معروف سیاسی وسماجی راہنما ؤں چودھری اعظم لالہ مندری چودھری خضرعلی اورحاجی چودھری مظفرحسین نے راجہ قیصر اورنگ زیب کوڈپٹی کمشنرضلع بھمبرتعینات ہونے پردلی مبار کباد پیش کی ہے ان کی تعیناتی پردلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے ان کی تعیناتی کازبردست خیرمقد م کیاہے اورکہاکہ راجہ قیصر اورنگ زیب فرض شناس باصلاحیت باکردار بااصول دیانتدار آفیسر ہیں ان کی ملک وقوم کے لئے شاندار خدمات ہیں ان کی ملازمت کاپورا کیریئرشاندار باوقار اورشفاف ہے ہمیں راجہ قیصر اورنگ زیب کے ڈپٹی کمشنرتعینات ہونے پرفخر ہے اورانہیں شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں اورانہیں دلی کی اتھاہ گہرائیوں سے مبار کباد پیش کرتے ہیں اوردعاہے کہ ان کااقبال درخشاں رہے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈ نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 53ویں برسی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح عظیم قائد کی عظیم بہن تھیں۔ جو ہمیشہ کشمیر اور پاکستان کو لازم و ملزوم قرار دیتی تھیں۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مجاہدین کو بھر پور حوصلہ افزائی کے لیے کشمیر کے متعدد دورے کیے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کشمیر کو بہت اہمیت دیتے تھے اور ہمیشہ ”کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ“ کہتے تھے۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح جانتی تھیں کہ کشمیر کا حصول پاکستان کی سالمیت کے لیے بے حد ضروری ہے۔ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کشمیر کے معاملے میں کشمیری مہاجرین کے لیے شہر شہر جا کر جلسوں سے خطاب کرتی رہیں اور ”کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ“قرار دیتی رہیں اور جموں و کشمیر پر بھارت کی بالا دستی کے خلاف بھر پور آواز اٹھاتی رہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button