میانہ موہڑہ , ظلم و تشدد کی ایک اور داستان پانچ افراد نے گھر میں گھُس کر اہل خانہ کو جی بھر کر مارا پھر اندر بند کردیا
گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)—ظلم و تشدد کی ایک اور داستان پانچ افراد نے گھر میں گھُس کر اہل خانہ کو جی بھر کر مارا پھر اندر بند کردیا، ایک آدمی گیٹ پر کھڑا تھا جس نے کسی کو بھی اندر نہ آنے دیا، مظلوموں کی آہ بکا سُن کر کُچھ لوگ زبردستی اندر گھُس آئے اور اہل خانہ کو ان کے تشدد سے چھُڑایا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کو لے گئی لیکن سوائے ایک کے باقی بھاگنے میں کامیاب، فرار کرانے میں اس شخص کا کردار جو گیٹ پر کھڑا پہرہ دے رہا تھا کہ کوئی اندر جاکر اہل خانہ کو بچا نہ پائے تفصیلات کے مطابق میانہ موہڑہ کے رہائشی عمر رسیدہ شخص محمد یٰسین نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز میں اپنے بیٹے حماد یٰسین اور داماد محمد ندیم کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ صغیر، منیر، نذیر، عدنان اور نعمان میرے گھر میں زبردستی گھُس آئے اور گھر خالی کرنے کا کہا اور ساتھ ہی ڈنڈوں مُکوں اور لاتوں سے مارنا شروع کردیا، ظالموں نے عورتوں اور بچوں کو بھی نہ چھوڑا اور انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا، شور سُن کر اہل محلہ جب چھُڑانے کے لیے آئے تو حسیب گیٹ بند کرکے وہاں کھڑا ہوگیا اور کسی کو بھی اندر نہ آنے دیا کہ یہ ہمارا گھر کا معاملہ ہے، مذکورہ بالا پانچوں افراد نے ہمیں جی بھر کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر کُرسیاں بچھا کر وہیں بیٹھ گئے، کسی نے پولیس چوکی دولتالہ اطلاع دی اور پولیس نے ہمیں آکر بچایامیرے داماد ندیم کے سر میں نو جبکہ بیٹے حماد کے سر میں بارہ ٹانکے لگے ہیں، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے فرار کرانے میں حسیب کا اہم کردار تھا، اب بھی ملزمان دہشت پھیلا رہے ہیں ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں کہ ہم تمہیں تباہ اور بچوں کو ذبح کردیں گے،ہمارا پولیس کے اعلٰی حکام سے اپیل ہے کہ وہ ہمیں ان کے ظلم سے بچائیں۔
Gujar Khan; Mohammad Yasin of Miana Morra were attacked in their own house and beaten up with stick, Gujar Khan police have been asked to investigate the incident .