Kallar Syedan; Inauguration ceremony of Choa Khalsa to Mahli link road
یونین کونسل کنوہا کے نواحی علاقہ نئی آبادی ڈھوک علی شان میں 20 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی چوآ خالصہ سے مائلی لنک روڈ کی افتتاحی تقریب
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ علاقہ کے مسائل سے آگاہ ہوں حل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا۔تمام کام میرٹ پر ہونگے،ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز یونین کونسل کنوہا کے نواحی علاقہ نئی آبادی ڈھوک علی شان میں 20 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی چوآ خالصہ سے مائلی لنک روڈ کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق امیدوار برائے چیئرمین چوہدری اسد عزیز نمبردار،چوہدری جمشید،چوہدری شعیب اور پٹواری عبدالقدوس سمیت پی ٹی آئی کے مقامی رہنما وں و معزز ین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ گزشتہ چالیس برس سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے حلقہ پی پی 7 کی پسماندگی کے خاتمہ پر کوئی توجہ نہ دی اور اسے پسماندگی کے اندھیروں میں دھکیل کر اب خود نیند کے مزے لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں واحد ایم پی اے ہوں جسے اپنے حلقہ میں سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز استعمال کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے کلر سیداں دانگلی روڈ کی تعمیر کا کام ایک ہفتہ میں شروع ہو جائے گا۔
Kallar Syedan; Inauguration ceremony of Choa Khalsa to Mahli link road was held with MPA Raja Sagheer Ahmed, The cost of road work is 20 Lakh Rps.
نامعلوم چور میری عدم موجودگی کا فائدہ اٹھا کر میری دو عدد بکریاں چوری کر کے لے گئے ہیں۔حاجی قربان حسین سکنہ موہڑہ دھیال
Unknown thieves took advantage of my absence and stole my two goats. Haji Qurban Hussain, resident of Mohra Dhayal.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔حاجی قربان حسین سکنہ موہڑہ دھیال نے پولیس کو بتایا کہ اپنی پالتودو عدد بکریاں جن کی مالیت ایک لاکھ بیس ہزار روپے بنتی ہے کو گھاس چرنے کیلئے گھر سے باہر چھوڑاجو شام تک واپس نہ آئیں۔گزشتہ تین یوم سے بکریوں کو تلاش کر رہا ہوں مگر ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔نامعلوم چور میری عدم موجودگی کا فائدہ اٹھا کر میری دو عدد بکریاں چوری کر کے لے گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیمنٹ کی نایابی کا نوٹس لیتے ہی اس کر نرخوں میں سولہ روپے فی بیگ اضافہ کر لیا گیا
As soon as Prime Minister Imran Khan took notice of the scarcity of cement, the rates were increased by Rs 16 per bag.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیمنٹ کی نایابی کا نوٹس لیتے ہی اس کر نرخوں میں سولہ روپے فی بیگ اضافہ کر لیا گیا بلکہ یہ مارکیٹ میں بھی نایاب ہو گیا تمام سیمنٹ مالکان نے ایک ساتھ ہو کر نہ صرف اس کے نرخوں میں فی بیگ سولہ روپے کا اضافہ کر لیا بلکہ اضافے کے باوجود سیمنٹ مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے جو اسٹاکسٹ روزانہ دس ٹرک سیمنٹ اٹھاتے تھے سیمنٹ فیکٹریاں انہیں اب دس کی بجائے ایک ٹرک جاری کر رہی ہیں جس سے اس کے نرخوں کے باوجود یہ مارکیٹ میں دستیاب نہیں اور یہ صورتحال وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس لیئے جانے سے پیدا ہوئی ہے شہریوں نے وزیراعظم سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی چیز کا نوٹس نہ لیں وہ جس بھی چیز کا نوٹس لیتے ہیں تو پھر اس کے نرخوں کو پر لگ جاتے ہیں۔
عید کی آمد کی خوشی میں ٹماٹروں کے نرخوں میں بھی پانچ گنا اضافہ
The prices of tomatoes have also increased five times in the near arrival of Eid
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔عید کی آمد کی خوشی میں ٹماٹروں کے نرخوں میں بھی پانچ گنا اضافہ کر لیا گیا اور حکومتی منہ دیکھتی ہی رہ گئی چند ایام تک یہ ٹماٹر ایک سو روپے میں پانچ کلو دستیاب تھے اب کسی طوفان یا مسلسل بارش سے ٹماٹر کی فصل متاثر بھی نہیں ہوئی مگر اس کے نرخوں میں عید کی آمد کے باعث پانچ گنا زائد اضافہ کر لیا گیا اور کل تک اٹھارہ سے بیس روپے کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر آج ایک سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور حکومت ایک بار پھر تماشائی بنی ہوئی ہے۔
ریٹائرڈ ایکسائز انسپکٹر راجہ عبدالرشید انتقال کر گئے نماز جنازہ چوکپنڈوری ہے قریب گاؤں ٹیالہ میں ادا کی گئی
Retired Excise Inspector Raja Abdul Rashid has passed away in village Tayala
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔آئیسکو سب ڈویژن کورنگ کے لائن سپریٹنڈنٹ جمال لطیف کے خسر ریٹائرڈ ایکسائز انسپکٹر راجہ عبدالرشید انتقال کر گئے نماز جنازہ چوکپنڈوری ہے قریب گاؤں ٹیالہ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،ایس ڈی او کلر سیداں سید تیمور شاہ،قاضی جاوید مغل،مرزا ارشد عنائت،محمد زبیر کیانی،چوہدری محمد ایوب،عاطف اعجاز بٹ،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ ڈاکٹر محمد جہانگیر کے علاوہ وکلا اساتذہ تاجروں اور شہریوں نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ڈی پی سید سلیم رضا شاہ کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مسلم نمبر1سید پور روڈ راولپنڈی میں تعینات کر دیا گیا
Assistant Director ADP Syed Saleem Raza Shah has been posted at Government Higher Secondary School Muslim No. 1 Syedpur Road Rawalpindi.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ڈی پی سید سلیم رضا شاہ کو چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفس راولپنڈی میں گزشتہ نو سال سے اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد بطور سبجیکٹ سپیشلسٹ ہسٹری گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مسلم نمبر1سید پور روڈ راولپنڈی میں تعینات کر دیا گیا۔اس موقع پرسابق صدور پی ٹی یو احسان الحق قریشی، ارشد محمود بھٹی، حاجی سردار صلاح الدین، چوہدری تصور حسین، ضمیر حسین بھٹی، چوہدری ظہیر اور دیگر نے سلیم رضا شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
ہارون الطاف انتقال کر گیا نماز جنازہ سپورٹس سٹیڈیم کلر سیداں میں ادا کی گئی
Haroon Altaf passed away in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سابق رکن ضلع کونسل ٹھیکیدار محمد اسلم کا بھتیجا،صرافہ یونین کلر سیداں کے صدر الطاف صراف کا جواں سال بیٹا ہارون الطاف انتقال کر گیا نماز جنازہ سپورٹس سٹیڈیم کلر سیداں میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان بلدیہ حاجی اخلاق حسین،عابد حسین زاہدی، عاطف اعجاز بٹ، چوہدری مشتاق حسین، پرویز اختر منہاس، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، جنید بھٹی، حاجی محمد اسحاق، صوفی ضابر حسین کے علاوہ محمد اعجاز بٹ، قمر ایاز، محسن نوید سیٹھی، شیخ خورشید احمد، چوہدری توقیر اسلم، نعیم بنارس، حاجی ریاست حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
معروف شاعر حاجی محمد ریاض انتقال کر گئے نماز جنازہ کہوٹہ میں ادا کی گئی
Well known poet Haji Muhammad Riaz passed away. Funeral prayers were offered at Kahuta
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے سینیئر اہلکار معروف شاعر حاجی محمد ریاض انتقال کر گئے نماز جنازہ کہوٹہ میں ادا کی گئی۔