DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Saad, 14, A 7th class student dies after falling from a mango tree in Balaria

کہوٹہ کے علاقہ بلڑیا میں7ویں جماعت کے طالب علم آم کے در خت سے گر کرجان بحق

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ بلڑیا میں7ویں جماعت کے طالب علم آم کے در خت سے گر کرجان بحق ہونے والا 7ویں جماعت کے طالب علم کا آشکبار آنکھوں کے ساتھ سپر د خاک۔ نمازے جنازہ میں راجہ صغیر احمد ا یم پی اے، سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان، راجہ ذوالفقار علی ستی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل بیور کے گاؤں بلڑیاکی ڈھوک بنہ موہڑہ کے رہائشی محمد منظور کا 14سالہ بیٹا سعد جو کہ7ویں کلاس کا طالب علم تھا وہ آم کے پیڑ سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جس فوری طور پر راولپنڈی ہسپتال پہنچایا گیامگر زخموں کا تاب ناں لا سکا اور اپنے مالک حقیقی سے جا ملاگذشتہ روز معصوم سعد کی نمازے جنازے اس کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی معصوم بچے کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

Kahuta; Saad, 14, son of Mohammad Manzoor A 7th class student died after falling from a mango tree in village Balaria.

سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کا عوامی خدمت کاسلسلہ بدستورجاری موہڑہ موارج کے لیے عرصہ 26 سال پرانا راستے کا مسلہ حل کر دیا

Ch Shafqat Mahmood resolves public way dispute in Morra Mawaraj

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کا عوامی خدمت کاسلسلہ بدستورجاری موہڑہ موارج کے لیے عرصہ 26 سال پرانا راستے کا مسلہ حل کر دیا۔ ایم پی اے راجہ صغیرکی وساطت سے سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمودکو عوام علاقہ کا بنیادی مسلہ حل کر انے پر ان کا شکر یہ اد اکیا ہے تفصیل کے مطابق موہڑہ موارج کے لیے عرصہ 26 سال سے سڑک پختہ نہ ہونے کی وجہ بہت مشکلات کا سامنا رہتا تھا جو اب ایم پی اے راجہ محمد صغیر (صوبائی و پارلیمانی وزیر جیل و خانہ جات)، سابق چئیر مین یوسی نلہ چوہدری شفقت نے حل کروا دیا۔ خصوصی توجہ اور گرانٹ کی فراہمی کا ایم پی صاحب راجہ صغیر صاحب نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ اس ٹریک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ذاتی اور خصوصی کاوشوں میں چوہدری شفقت محمود، سردار محمد حنیف، راجہ بشارت، راجہ ثقلین، چوہدری پرویز، انجینئر عثمان مانی اور دیگر اہل علاقہ شامل ہیں۔اس موقع پر موجود تمام حضرات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے راجہ محمد صغیراور سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمودکا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے۔

سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمد کے اعزاز میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری چمن کی طرف دعوت دیگر دوستوں نے بھی شر کت کی

Reception held for Raja Nadeem Ahmed by Ch Chaman

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمد کے اعزاز میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری چمن کی طرف دعوت دیگر دوستوں نے بھی شر کت کی۔ گذشتہ روز قبل گوجر خان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری چمن کی طرف سے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں دیگر دوستوں نے بھی شر کت کی گئی اس موقع ملکی اور علاقائی سیاست ہر گفتگو کی گئی آخر میں سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمداور دیگر افراد نے چوہدری چمن کاشکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button