DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; ADP Syed Saleem Raza Shah CEO Office Rawalpindi Appointed at Subject Specialist

اے ڈی پی سید سلیم رضا شاہ سی ای او آفس راولپنڈی میں نو سال خدمات سرانجام دینے کے بعد سبجیکٹ سپیشلسٹ تعینات

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ڈی پی سید سلیم رضا شاہ کو چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفس راولپنڈی میں گزشتہ نو سال سے اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد بطور سبجیکٹ سپیشلسٹ ہسٹری گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مسلم نمبر1سید پور روڈ راولپنڈی میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ جب وہ جائیننگ کے لیے مذکورہ سکول پہنچے تو ڈائریکٹر سیکنڈری میڈم روحی یاسمین، ایڈمن ڈائریکٹر ایلیمنٹری میڈم شاہدہ ہاشمی اور پرنسپل سکول عبدالجلیل نے انھیں خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پرسابق صدور پی ٹی یو قاضی احسان الحق قریشی، ارشد محمود بھٹی، حاجی سردار صلاح الدین، چوہدری تصور حسین، ضمیر حسین بھٹی، چوہدری ظہیر اور دیگر نے سلیم رضا شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

Kallar Syedan; ADP Syed Saleem Raza Shah CEO Office Rawalpindi after nine years of service has been Appointed at Subject Specialist and also been praised for his contributions in Nala Musalmana region.

Show More

Related Articles

Back to top button