DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; No land found for alternative jungle in Gujar Khan on Azad Pattan power project plans

آزاد پتن پاور پراجیکٹ، گوجرخان میں متبادل جنگل کیلئے جگہ کا بندوبست نہ ہوسکا

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— آزاد پتن720میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط ہونے کے باوجود تاحال منصوبہ کیلئے متبادل جنگل کیلئے جگہ کا بندوبست نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق منصوبہ کی ڈیم سائٹ سے درخت کاٹنے کیلئے متبادل جنگل گوجرخان میں لگایا جانا ہے۔ ایک سال سے زیادہ ہوگیا ہے لینڈ ایکوزیشن کلکٹرایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ راولپنڈی ڈویژن نے جنگل کی اراضی ایکوائر کرنے کیلئے رقم جمع نہیں کرائی۔متبادل جنگل3272کنال9مرلہ پر لگایا جائے گاجس کیلئی ستمبر2018میں سیکشن چار کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔بعد میں2اپریل 2019میں اراضی کی قیمت کا تعین16کروڑ 72 لاکھ66 ہزار 420روپے کیا گیا تھاجس کے بعدجولائی 2019 میں ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ کو دومرتبہ مراسلے بھجوائے گئے تھے لیکن رقم جمع نہیں کرائی گئی۔

Gujar Khan; It is over a year passed since it was approved and signed but No land has been found for alternative jungle in Gujar Khan on Azad Pattan power project plans.

Show More

Related Articles

Back to top button