DailyNews

Birmingham; The government of Azad Kashmir and Mirpur administration should sack Naib Tehsildar Pervez Akhtar

حکومت آزاد کشمیر اور میرپور کی انتظامیہ ناہب تحصیلدار پرویز اختر کو برطرف کرے

برمنگھم (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) حکومت آزاد کشمیر اور میرپور کی انتظامیہ ناہب تحصیلدار پرویز اختر کو برطرف کرے، برطانوی شہری راشد علی کی زمین کی خرید و فروخت کرنے والے عناصر کو گرفتار کر کے راشد علی کا ملکیتی رقبہ راشد علی کو واپس دلوائے چنار پریس کلب برطانیہ. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چنار پریس کلب والسل کا ایک اہم اجلاس پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ سید تنویر بخاری کی قیادت میں عرفان احمد فراز کی زیر صدارت منعقد ہوا شرکاء اجلاس نے حکومت آزاد کشمیر، چیف جسٹس آف آزاد کشمیر اور ضلعی انتظامیہ میرپور آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ اورسیز کشمیریوں کی جاہیدادوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے. انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ناہب تحصیلدار پرویز اختر بطور پٹواری اورسیز کشمیری راشد علی کا ملکیتی رقبہ بدعنوانی کے تحت فروخت کروایا ہے لہزا حکومت آزاد کشمیر اور بالخصوص میرپور کی انتظامیہ فوری طور پر ناہب تحصیلدار پرویز اختر کو برطرف کرے زمین کی خرید و فروخت کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کر کے برطانوی شہری راشد علی کا ملکیتی رقبہ واپس کروائے

Birmingham; A Meeting was held in Walsall where The government of Azad Kashmir and Mirpur administration are asked to sack Nahab Tehsildar Pervez Akhtar over buying and selling land belonging British citezan Rashid Ali.

Show More

Related Articles

Back to top button