Kallar Syedan; Hawaldar Mirza M Farooq Shaheed died while on duty in Saudi Arabia after contracting the corona virus. He was buried with military honors in his home village of Kanoha.
حساس ادارے کا ملازم دوران ڈیوٹی سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گیا جسے کلر سیداں کے آبائی گاؤں کنوہامیں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ حساس ادارے کا ملازم دوران ڈیوٹی سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گیا جسے کلر سیداں کے آبائی گاؤں کنوہامیں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔37 سالہ حوالدار مرزامحمد فاروق پاک آرمی کی جانب سے گزشتہ آڑھائی سال سے سعودی عرب میں ڈیپوٹیشن میں اپنی عسکری خدمات سرانجام دے رہے تھے کہ ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔شہید کا جسد خاکی منگل کی صبح آبائی گاؤں موہڑہ بانڈی کنوہا میں لایا گیا جہاں کورونا ایس او پیز کے تحت پاک فوج اور محکمہ صحت کلر سیداں کی نگرانی میں انہیں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں بریگیڈئیر اعجاز اور دیگر نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسدخاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور بعد از تدفین پاک آرمی کے آفسران نے شہیدکی قبر پر پھول چڑھائے۔اس موقع پر شہید کے قریبی رشتہ داروں کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔شہید نے بیوہ سمیت پانچ بچے سوگواران میں چھوڑے ہیں۔
Kallar Syedan; Hawaldar Mirza M Farooq, An employee of the intelligence agency has died while on duty in Saudi Arabia after contracting the corona virus. He was buried with military honors in his home village of Kanoha in Kallar Syedan.
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ایک شخص پر اسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا
Drug addict Basharat of Doberan Kallan found dead
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ایک شخص پر اسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا۔دوبیرن کلاں کا رہائشی بشارت المعروف راجہ جو نشے کا عادی تھا منگل کے روز اپنے ایک ویران گھر میں فرش پر مردہ حالت میں پایا گیا۔پولیس کے مطابق نعش دو یا تین یوم پرانی ہے اور جسم پر کیڑے رینگ رہے تھے۔متوفی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے کراچی سے شادی کر رکھی تھی تا ہم بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی جبکہ مرحوم کا ایک بیٹا اور بیٹی اپنے تایے کے ہاں رہائش پذیر تھے۔ مرحوم ایک ویران بھنگ نما کمرے جس کی کھڑکیاں دروازے بھی نہ تھے میں رہائش پذیر تھا اور زمین پر سوتا تھا۔گزشتہ روز کمرے سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کو شک گزرا اور جب کمرے میں جا کر دیکھا تو وہ مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق مرحوم نشے کا عادی تھا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ضابطہ کی کارروائی کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
پولیس چوکی چوکپنڈوری نے گمشدہ بچی کو لواحقین کے حوالے کر دیا
Police post Chauk Pindori handed over the missing girl to her family
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پولیس چوکی چوکپنڈوری نے گمشدہ بچی کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔ پولیس کو چوکپنڈوری بازار میں دوران گشت چھ سالہ بچی ملی جس نے بتایا کہ اس کا نام اقصی ہے اور والد کا نام عمران ہے اور وہ دوران خریداری،اپنے والدین سے بچھڑ گئی تھی جس پر بچی کو پولیس اپنی حفاظت میں لے کر پولیس چوکی چوکپنڈوری لے آئی اور اس کے والدین کے بارے میں معلومات حاصل کی۔کافی تگ و دو کے بعد پولیس بچی کے لواحقین کیساتھ رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئی اور بچھڑی بچی کو والدین کے حوالے کر دیا جس پر بچی کے لواحقین نے پولیس کانسٹیبل مرزا عمران اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔