DailyNewsKahuta

Kotli Sattian;UC Bhatian area Thon Kondol is deprived of other basic amenities like electricity, water, roads and health even in this advanced age.

یوسی بھتیاں کا علاقہ تھون کنڈول اس ترقی یافتہ دور میں بھی بجلی ،پانی،سڑک اور صحت جیسی دیگر بنیادی سہو لیا ت سے محروم

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, سروے رپورٹ ،نوید ستی سے ) کوٹلی ستیاں سے پنجاب اسمبلی کے لیے پیدا کرنے والی ذرخیز زمین یوسی بھتیاں کا علاقہ تھون کنڈول اس ترقی یافتہ دور میں بھی بجلی ،پانی،سڑک اور صحت جیسی دیگر بنیادی سہو لیا ت سے محروم، ایک لمحہ فکریہ اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی میجر لطاسب ستی کے لیے ایک بڑا چیلنج ،تفصیلات کیمطابق کوٹلی ستیاں کی یو نین کو نسل بھتیاں کو ایک طرف یہ اعزاز حاصل ہے کہ مختلف ادوار میں اس دھرتی سے تین ارکان پنجاب اسمبلی منتخب ہو ہے جن میں سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب شاہد ریا ض ستی ،سابق ایم پی اے ثو بیہ انور ستی ، اور موجودہ منتخب رکن صوبائی اسمبلی میجر لطاسب ستی کا تعلق اسی یونین کو نسل سے ہے جس میں ایم پی اے میجر لطاسب ستی یہاں سے ناظم بھی منتخب ہوئے تھے مگر یوسی بھتیاں جو کہ اس وقت پانی ،بجلی سڑک اور تعلیمی ناکافی سہولیات کے باعث یہاں کے عوام بنیادی سہو لیا ت سے محروم سروے کے دوران اہلیان علاقہ جن میں با بو خلیل اختر ماسٹر آ فتاب احمد ،محمد ضمیر ،صابر حسین ،عمران ستی ،محمد حلیم ،اورنگ زیب ،کلیم ،ادیب ،طارق محمود،محمد مرسلین ،فہیم اختر ،دانش علی اور واحد مرتضی نے اظہار خیال کرتے ہو ہے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی یہاں کے عوام کا بنیادی سہو لیا ت سے محروم ہو نا جہاں ایک لمحہ فکریہ ہے وہاں موجودہ رکن پنجاب اسمبلی میجر لطاسب ستی جن کا تعلق اسی یو نین کو نسل سے ہے ان کے لیے ان مسائل کا حل کرنا ایک بڑا چیلنج بھی ہے انہوں نے کہا کہ تھون پلا ے روڈ کا تقریبا تین کلو میٹر کا حصہ مکمل نہ ہونے سے پلاے اور سملاٹ کے عوام جن کا تعلق موضع تھون سے ہے انہیں جب تحصیل ہیڈکواٹر کوٹلی ستیاں پہنچنا پڑتا ہے تو متبادل راستہ ان کے لیے براستہ تحصیل کہوٹہ سے ہوکر آنا پڑتا ہے جس کے لیے پورا دن لگ جاتا ہے اسی طرح یہاں کے متعدد علاقے جو کہ بجلی کی سہولت سے مکمل محروم ہیں ان میں کنڈول ،چڈھاد ،مکڑوش ، جاوا،سولی ،ملوٹ ، دادن موڑ ، باغ،کھلچھیتر،لوئر ڈوماڑی ،سنگالہ جو کہ بجلی کی سہولت سے محروم ہے اسی طرح صحت کی سہولیات کے حوالے سے بنیادی ہیلتھ سنٹر جو کہ یونین کونسل کا اکلوتا ہیلتھ سینٹر جہاں ڈاکٹر نہ ہونے اور ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہاں کے عوام کو صحت کی خاطر خواہ سہولیات میسر نہیں ہیں اسی طرح یہاں تھون کنڈول سمیت دیگر کئی دیہات جوکہ لنک روڈ سے بھی محروم ہے جس سے یہاں کی عوام کو خاصا مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سامنا ہے مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر مین سڑک تک لیجایاجاتا ہے جبکہ متعدد راستے میں ہی دم تو ڑ جاتے ہیں تمام پرائمری و ہائی سکولز بوائز و گرلز سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے باعث تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے جس کے باعث یہاں کے لوگوں تعلیمی پسماندگی کے باعث متعدد جو کہ متوسط طبقہ کے لوگ ہیں وہ یہاں سے مائی گریٹ کر جاتے ہیں جب کہ غریب طبقہ جو کہ تعلیم کی سہولت سے محروم رہ جاتا ہے ۔

Kotli Sattian; In a public survey in Union Council Bhatian area Thon Kondol is deprived of other basic amenities like electricity, water, roads and health even in this advanced age, Members of local public have asked this to be taken notice of.

ملک امین اسلم

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…وزیرراعظم عمران خان کے مشیر براے موسماتی تبدیلی ملک امین اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ویزراعظم عمران خان نے جس سرسبز وشاداب پاکستان کا خواب دیکھا ہے اس کو پایا تکمیل تک پنچانے کے لے ہم سب کو مل۔کر چلنا ہو گا پاکستان کو سرسبز شاداب بنانے کے لیے ہم۔سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا اور اپنے اپنے حصے کو درخت لگانے ہوں گے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچنا ہو گا ۔ماحول کوصاف رکھنے کے لیے حکومت نے پیڑول اور ڈیزل کی کوالٹی یورو2سے یورو 5 کر دی ہے ۔اور الیکڑک گاڑیاں بنانے کے لیے بھی جلد کام۔شروع کیاجاے گا جس سے ماحول آلودہ ہونے سے بچ سکے گا ۔ بلین ٹری منصوبہ جو 22ارب میں مکمل ہونا تھا وہ ہم نے 14 ارب میں مکمل کیا اور آٹھ ارب روپے واپس قومی خزانے میں جمع کرواے یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا اور دنیا بھر میں اس منصوبے کو سراہا گیا ۔اور اب ٹین بلین ٹری منصوبے پر کام تیزی سے شروع ہے ٹین بلین ٹری میں تحصیل کوٹلی ستیاں ۔مری ۔کہوٹہ ۔بھی شامل ہیں جس سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا اور ہزاروں نہے درخت لگاے جاہیں گے ان تینوں تحصلیوں کے جنگلات پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں یہ علاقے کے لوگوں کےلیے فخر کی بات ہے ٹمبر مافیا کے خلاف کارواہیاں جاری ہے علاقے کا حسن تباہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا۔جاے ۔درختوں کی کٹاہی روکنے کے لیے تینوں تحصلوں کوٹلی ستیاں ۔مری ۔کہوٹہ میں آرامشینوں کو مکمل بند کر دیا گیا ہے اور مزید درخت لگانے کا عمل جلد شروع کیا جاے گا


کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر تحصیل دار وپرائس مجسٹریٹ عباس رضا کا ریٹ لسٹیں نہ آویزاں کرنےاور گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں ،تین دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے.جبکہ متعدد کو واررننگ بھی جاری کی گئی.پرائس مجسٹریٹ و تحصیل دار عباس رضا نے احمد ٹریڈرز کے مالک احمد دھنیال کریانہ سٹور اریاڑی کے مالک راجہ محسن اور دھنیال کریانہ کرور کے مالک راجہ آصف کے خلاف مقدمات درج کر لیے جبکہجبکہ متعدد کو واررننگ بھی جاری کی گئی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…سروے کے دوران ایجوکیشن کے حوالے سے عوام علاقہ کیطرف سے پیش کے گے مسائل پر ٹیچر آ فتاب احمد ستی نے کہا کہ ایم پی اے میجر لطاسب ستی کی کو ششیں سے تحصیل مری و کو ٹلی ستیاں میں ٹیچرز کی بھر تی کا عمل کا ری ہے اور جلد ٹیچرز کی کمی ہو ری ہو جا ے گی جو اس خطہ کے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات یہ ہے کہ پنجاب بھر میں ایک حلقہ پی پی ون مری و کو ٹلی ستیاں اور دوسرا میانوالی جو کہ وزیر اعظم عمران خان کا حلقہ ہے ان میں ٹیچرز کی بھرتی کا عمل جاری جس میں جلد نئے ٹیچرز کے آرڈر ہو جا ئیں گے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…سروے کے دو ران ایک مقام پر بجلی کے پو ل اس حالت میں دیکھنے کو ملے کہ طویل عرصہ ایک ہی جگہ پڑے رہنے سے وہ مٹی میں دھب گئے ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button