DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Police operation on Ratala Bridge, 4 men involved in timber theft arrested

رتالہ پل پر پولیس کی کارروائی،لکڑی چوری کی واردات میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)گوجر خان پولیس کی کارروائی،لکڑی چوری کی واردات میں ملوث 4 ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس نے ناکہ بندی کے دوران رتالہ پل پر مزدا گاڑی کو روک کر چیک کیا، گاڑی میں قیمتی لکڑی لوڈ تھی ملزمان سے گاڑی میں لوڈ لکڑی کی بابت پوچھ گچھ کی گئی جو لوڈ شدہ لکڑی کے متعلق کوئی لائسنس یا اجازات نامہ نہ پیش کر سکے،جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے04 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں محمد خالد،محمد شفیق،محمد خان اور محمد رمضان شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑ ی برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیاگیا

Gujar Khan; Police operation on Ratala Bridge has led to 4 men involved in timber theft arrested, the four are named as M Khalid, M Shafiq, M Khan and M Ramzan.

پکا کھوہ میں سید عتیق اللہ شاہ قادری کے سالانہ عرس کی تقریب

Annual urs Mubarak of Syed Atiq Ullah Shah Qadri held in Pakka Khoo

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔اولیائے اکرام کے آستانے رشد وہدایت کے سرچشمے ہیں یہاں پر سینکڑوں لوگ فیض یاب اور مرادیں پاتے ہیں انکی زندگیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ان پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں انہوں نے سینکڑوں لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سید عامر شاہ وارثی نے پکا کھوہ میں سید عتیق اللہ شاہ قادری کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا عرس کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا صداقت وارثی نے ہدیہ نعت پیش کی آخر میں ڈاکٹر سید عامر شاہ وارثی نے خصوصی دعا فرمائی اور عوام میں لنگر تقسیم کیا گیا اور عرس کی تقریب میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button