DailyNewsHeadlineOverseas news

Birmingham; Arshad Mahmood of Morra Bhuttian passed away + Rest of the day news in UK

اسلام پورہ جبر موڑہ بھٹیاں سے ارشد محمود برمنگھم میں وفات پا گے

برمنگھم(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ارشد محمود برمنگھم میں دل کا دورہ پڑھنے سے وفات پا گے ہیں ۔ارشد محمود کا آبائی تعلق اسلام پورہ جبر موڑہ بھٹیاں سے تھا ۔

Birmingham; Arshad Mahmood of Morra Bhuttian, Islam purra jabber has sadly passed away after suffering a fatal heart attack.

سلاو میں مقیم بیول کے رہائشی راجہ افتخار کے ماموں انتقال کر گئے ۔

Uncle of Raja Iftikhar of Morra Hafiyal and Slough passed away

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سلاو میں مقیم بیول موضع ہفیال کے رہائشی راجہ افتخار کے ماموں فضل کریم پاکستان میں انتقال کرگئے نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا راجہ افتخار کے ماموں کی وفات پر چئرمین پوٹھوار ڈاٹ کام محمد نصیر راجہ ، چوہدری امجد عباس، چوہدری یاسر علی، چوہدری محمد عارف، چوہدری صفدر حسین اور افتخار وارثی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشس کے لیے دعا کی

چوہدری خورشید زمان کی میڈن ہیڈ محمد شبیرکی رہائش گاہ آمد ۔

Chaudhry Khurshid Zaman arrives at the residence of Muhammad Shabbir in Maidenhead.

میڈن ہیڈ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) میڈن ہیڈ میں مقیم پنڈ بھینسو کے رہائشی محمد شبیر سے چوہدری خورشید زمان کی ملاقات سیاسی و سماجی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا محمد شبیر نے چوہدری خورشید زمان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور چوہدری خورشید زمان کو ایم این اے کا مضبوط امیدوار قرار دیا چوہدری خورشید زمان نے محمد شبیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے ان کی فیملی کے ساتھ ہمارے پرانے مراسم ہیں

چوہدری خورشید زمان کی چوہدری صفدر حسین سے ملاقات نئے کاروبار کی مبارکباد۔

Chaudhry Khurshid Zaman meets Chaudhry Safdar Hussain and congratulates him on his new business.

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سابق ایم این اے چوہدری خورشید زمان کی سلاو میں مقیم بیول کے رہائشی چوہدری صفدر حسین سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے چوہدری خورشید زمان نے بیول کے رہائشی چوہدری صفدر حسین کے نئے بزنس کا دورہ کیااور چوہدری صفدر حسین کو نیا کاروبار شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر چوہدری امجد عباس، چوہدری یاسر علی، راجہ عمر حیات، سابقہ چئرمین چنگا بنگیال راجہ اظہر محمود مندری، چوہدری خاور زمان بھی چوہدری خورشید زمان کے ہمراہ تھے چوہدری خورشید زمان نے دوکان کا دورہ کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا چوہدری صفدر حسین نے چوہدری خورشید زمان کا آنے پر شکریہ ادا کیا

گریٹر مانچسٹر میں مذہبی ادارے حکومت کی ہدایات کے مطابق دوبارہ کھل گئے

Religious institutions in Greater Manchester reopened as directed by the government

مانچسٹر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) گریٹر مانچسٹر میں مذہبی ادارے حکومت کی ہدایات کے مطابق دوبارہ کھل گئے،مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک،مکی مسجد،دارلعلوم گھمکول شریف،مدینہ مسجد،اقرا مسجد،شاہ جلال مسجد، منہاج القرآن ،قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر لانگ سائیڈ،جامع رسولیہ مسجد، فیضان مسجد اسلامک سنٹر، جعفریہ اسلامک سنٹر،الحسین مسجد کو نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا ۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button