AJKDailyNews

Chakswari, AJK; There is no leader like Atiq Ahmad Khan: Chaudhry Rukhsar Ayub

آ زاد کشمیر میں مسلم کانفر نس کے قائد سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خا ن جیسا دوراندیش اور ان کے سیاسی قد کاٹھ جیسا کا کوئی لیڈر نہیں، چودھری رخسار ایوب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مر کزی ممبر مجلس عاملہ چودھری رخسار ایوب نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک نظریاتی جماعت ہے جواپنے نظریے پر قائم ودائم ہے مسلم کانفرنس پر عروج وزوال آتا رہا ہے مگر قائدین نے کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ریاستی عوام کے حقوق کی خاطر دن رات جدوجہد کرتے رہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آ زاد کشمیر میں مسلم کانفر نس کے قائد سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خا ن جیسا دوراندیش اور ان کے سیاسی قد کاٹھ جیسا کا کوئی لیڈر نہیں انہوں نے کہا کہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خا ن کی برسی نہایت ہی عقیدت واحترام سے منا ئی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خا ن نے اپنی پوری زندگی آ زاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی اور مقبو ضہ کشمیر کو لوگوں کی آزادی کی خاطر جدوجہد میں گزاری ہے اللہ تعالیٰ ان کو ثواب عظیم عطا فرما ئے۔

There is no leader like Azad Atiq Ahmad Khan, the leader of the Muslim Conference in Azad Kashmir, who is as far-sighted and as tall as his political stature said Chaudhry Rukhsar Ayub in his statement.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)) آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی سالار اعلیٰ حاجی ذوالفقار علی خان نے چودھری محمد اسلم شہزاد آف فرنال چکسواری کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہو ئے کہا کہ چودھری محمد اسلم شہزاد نہایت ہی متحرک سیاسی ورکر تھے مسلم کانفرنس میں ہم بہت عرصہ اکٹھے مل کر سرگرمیاں انجام دیتے رہے بعد میں وہ مسلم لیگ ن میں چلے گئے مگر ہمارا تعلق اسی طرح برقرار رہا ان کی اچانک وفات سے بہت دکھ ہوا ہے حالانکہ وہ ابھی بالکل صحت مند تھے اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کر ے اور سوگوار خا ندان کو صبر جمیل عطا فرما ئے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) تحریک انصاف کشمیر نیوریارک امریکہ کے صدر چودھری ظہور اختر نے کہاکہ حلقہ نمبر دو چکسواری کے لوگوں کو سابقہ حکومتیں ہردور میں نظر انداز کرتی رہی اور جو اس حلقہ سے ووٹ لے کر نمائندگی کیلئے اسمبلی میں جاتے رہے انہوں نے جان بوجھ کر حلقہ چکسواری کو پساندہ رکھا تاکہ وہ بار بار ووٹ لے کر اسمبلی میں جاتے رہیں مگر اب وقت بدل چکا ہے لوگ ان روائتی سیاست دانوں کے جھانسے میں نہیں آئینگے آمدہ الیکشن میں لوگ اب ووٹ اسی کو دینگے جو اس حلقہ کے مسائل حل کرنے کا درد رکھتا ہو ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے جو تحریک انصاف کشمیر کے صدرو سابق وزیر اعظم بیر سٹر سلطان محمود چودھری کی قیادت میں دوتہائی اکثریت سے جیت کر مضبوط حکومت بنا ئے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button