Kallar Syedan; The body of missing Shaheen alias Noora of Dhok Mistriyan, Tharjial was recovered from Pahlina Dam.
گاؤں تھرجیال کے گھر سے لاپتہ نوجوان شاہین عرف نورا کی نعش کلرسیداں کے پھلینہ ڈیم سے برآمد،شاہین تھرجیال کی ڈھوک مستریاں کا رہائیشی تھا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ گاؤں تھرجیال کے گھر سے لاپتہ نوجوان شاہین عرف نورا کی نعش کلرسیداں کے پھلینہ ڈیم سے برآمد،شاہین تھرجیال کی ڈھوک مستریاں کا رہائیشی تھا اور ایک ہفتہ قبل گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا گزشتہ شام اس کی نعش پھلینہ ڈیم سے ملی گھر والوں نے پولیس کاروائی میں دلچسپی لی نہ ہی پوسٹمارٹم کرایا گیا نوجوان کو رات گئے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
روات کلر روڈ پر واقع شاہ باغ میں ڈکیتی کی واردات
Armed gang rob Asim store in Shah Bagh on gun point
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔روات کلر روڈ پر واقع شاہ باغ میں ڈکیتی کی واردات،موٹرسائیکل سوارتین ملزمان نے گن مین سے اسلحہ چھینا کاؤنٹر سے پانچ لاکھ کی نقدی اور ڈیڑھ لاکھ مالیت کے فون کارڈز،موبائل فون اور پرس لوٹ کر فرار ہوگئے یہ واقعہ پیر کی شام پیش آیا تفصیلات کے مطابق تین موٹرسائیکل سوار ملزمان شاہ باغ میں عاصم سٹور پر آئے ملزمان تیس بور پستول اور کلاشنکوف سے مسلح تھے ملزمان نے اندر داخل ہوتے ہی سب کو ہینڈز اپ کرایا اور لوٹ مار شروع کر دی اس دوران ایک ملزم دروازے پر پہرا دیتا رہا ملزمان نے کاؤنٹر سے پانچ لاکھ کی نقدی،ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے فون کارڈ،ایک عدد موبائل فون اور ایک اہلکار سے پرس چھین لیا اور جاتے ہوئے گن مین سے بارہ بور رائفل چھین کر موٹرسائیکل پر روات کی جانب فرار ہو گئے۔یاد رہے کہ تین موٹرساہیکل سواروں نیروات کلر روڈ پر اپنا موثر کنٹرول قائم کر رکھا ہے روزانہ کی بنیاد پر یہ گروہ وارداتیں کرکے فرار ہو جاتا ہے روات اور کلرسیداں پولیس لکیر پیٹتے رہ جاتی ہیں اور ملزمان کوگرفتار کرنا ایک خواب بن چکا ہے شہریوں نیروات کلر روڈ اور چوک پنڈوری میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری اب جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہیں پولیس شہریوں کے تحفظ میں بری طرح سے ناکام ہے۔
چوکپنڈوری مندرہ روڈ پر رکشہ ڈرائیور اور اس کی مسافر نما تیس خواتین ساتھیوں نے مسافر خاتوں سے پرس چھین لیا اور فرار ہو گئے
Wife of Arshad Parvez of Arazi Khas robbed by travelling women passengers
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔چوکپنڈوری مندرہ روڈ پر رکشہ ڈرائیور اور اس کی مسافر نما تیس خواتین ساتھیوں نے مسافر خاتوں سے پرس چھین لیا اور فرار ہو گئے گاؤں آراضی خاص کے ارشد پرویز کی اہلیہ نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ دن گیارہ بجے چوکپنڈوری بازار میں خریداری کے بعد اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک رکشہ میں سوار ہو کر گھر واپس جا رہی تھی رکشے میں تین خواتین پہلے سے مسافر کے روپ میں سوار تھیں جب رکشہ موہڑہ کھوہ قبرستان کے پاس پہنچا تو ڈرائیور نے روک لیا ڈرائیور اور اس کی تین خواتین ساتھیوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور مجھ سے میرا پرس چھین کر مندرہ کی سمت فرار ہو گئے پرس میں پانچ ہزار روپے کی رقم موجود تھی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ضلع میرپور میں کورونا کیبڑتے ہوئے کیسز کی بدولت کل سات جولائی رات بارہ بجے سے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا فیصلہ
Decision to lock down again from midnight tomorrow, July 7, due to corona cases in Mirpur district.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔آزاد کشمیر حکومت نے ضلع میرپور میں کورونا کیبڑتے ہوئے کیسز کی بدولت کل سات جولائی رات بارہ بجے سے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس میں کہاگیا ہے کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاہم دھانگلی کلرسیداں اور منگلا کیراستے انتہائی ضروری آمدورفت کی اجازت ہو گی۔
نلہ مسلماناں کے منثیات فروش ابرار سکنہ ڈھوک سانپڑ سے 15لٹر شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا
Ibrar of Dhok Sanpar, Nala Musalmana arrested in possession of alcohol
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں پولیس نے دھانگلی روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے نلہ مسلماناں کے منثیات فروش ابرار سکنہ ڈھوک سانپڑ سے 15لٹر شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا کلرسیداں پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اس نے ابرار کوروک کر اس کے سامان کی تلاشی لیتے ہوئے اس کے قبضے سے پندرہ لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بکھڑال میں مویشیوں کے باڑے سے گیارہ لاکھ چوالیس ہزار مالیت کی ساٹھ بکریاں چوری
Sixty goats worth 11 Lakh Rps stolen from village Bakhral
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔چوک پنڈوری کے نواحی گاؤں بکھڑال میں مویشیوں کے باڑے سے گیارہ لاکھ چوالیس ہزار مالیت کی ساٹھ بکریاں چوری کر لی گئیں سلیمان ولد عبدالمجید نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ رات جب وہ سو گیا تو نا معلوم ملزمان نے میرے باڑے سے پچاس بڑی بکریاں تین بڑے بکریاں اور سات چھوٹے ان کے بچے چوری کر کے لے گئے جن کی مجموعی مالیت گیارہ لاکھ چوالیس ہزار روپے بنتی ہے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
پوٹھوہاری شعر خواں راجہ محمد رزاق آف کنوہا وفات پا گئے
Pothwari folk singer Raja Muhammad Razzaq of Kanoha passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔معروف بزرگ پوٹھوہاری شعر خواں راجہ محمد رزاق آف کنوہا وفات پا گئے انہیں بنک چوک کے قریب سپرد خاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں راجہ پرویز اختر قادری،شاہد اکبر گجر،راجہ اظہراقبال،راجہ محمد طاعق،نمبردار اسد عزیز،راجہ عابد،کے علاؤہ ان کے مداحوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کا شمار بڑے فنکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے کئی دھائیوں تک شعر خوانی کے فن پر راج کیا۔