مشال کڈز اکیڈمی کی جانب سے جون سے فیس معاف کرنے کا فیصلہ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مشال کڈز اکیڈمی کی جانب سے جون سے فیس معاف کرنے کا فیصلہ۔کرونا وائرس کے باعث اکثریت عوام بیروزگار ہو گئی ہے۔ جس کے پیشِ نظر مشال کڈز اکیڈمی کہوٹہ کی انتظامیہ نے جون سے سکول کھلنے تک فیس معاف کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔ اس حوالے سے پرنسپل مشال کڈز اکیڈمی کہوٹہ مسز منور اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس کے پیشِ نظر عوام کی اکثریت کے چولہے بھج گئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے اس مشکل وقت میں فیس لینا عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ سکول انتظامیہ والدین کے ساتھ شانا بشانہ کھڑی ہے۔ پرنسپل مشال کڈز اکیڈمی کہوٹہ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کا بچوں کی حفاظت کرنا اور سکول نہ کھولنا اصولی فیصلہ ہے۔ بچوں کی جان کی حفاظت سب سے اہم ہے۔ امید کرتی ہوں پنجاب حکومت بچوں کی جان کی حفاظت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ اللہ پاک دنیا سے جلد از جلد اس بیماری کا خاتمہ کرے تاکہ معاملات زندگی معمول پر آئیں۔
سید مشتاق حسین نقوی نے گذشتہ ہفتے ہونے والی بارش کے پانی سے سڑک کو بچانے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت سڑ ک کی سائیڈوں پر موجود مٹی کو ہموار کرا یا
Syed Mushtaq Hussain Naqvi financed to protect the road from last week’s rainwater by leveling the soil on the sides of the road.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈیرہ مشتاق شاہ کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے گذشتہ ہفتے ہونے والی بارش کے پانی سے سڑک کو بچانے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت سڑ ک کی سائیڈوں پر موجود مٹی کو ہموار کرا یا۔ آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنی جیب سے رقم خرچ کر کے اور خود دھوپ میں کھڑے ہو کر سڑک کے سائیڈوں سے مٹی کو ہٹوایا نمائندے گفتگو کرتے ہوئے آغا سید مشتاق حسین نقوی نے کہا کہ سارے کام حکومت پر ہی ڈالنے نہیں چاہے ہمیں خود بھی خیال رکھنا چاہے کہ یہ سڑکیں،یہ گلیاں ہماری ہیں یہ ہمارے ٹیکسوں سے دیے گے پیسوں سے تعمیر ہوتی ہیں اس لیے ان کی دیکھ بھال کی بھی ہماری زمہ داری ہوتی ہے اگر ہم لوگ اپنی ایسی زمہ داریوں کو پورا کر یں تو ہمارا ملک بھی دیگر بیرون ممالک کی طرع خوش حال ہو جائے گا۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق بلدیاتی نمائندوں چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،راجہ سعید احمد، راجہ علی اصغر اور تنویر ناز بھٹی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ ملک کو موجودہ مسائل سے مسلم لیگ ن کی قیادت ہی نکال سکتی ہے عوام کی نظریں میاں محمد نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں لوگ نئے پاکستان سے تنگ آ چکے ہیں اور اب پرانا پاکستان چاہتے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اندھیرے ختم کیے دہشت گردی کا خاتمہ ایٹم بم کے دھماکے موٹر وے بنائی میٹرو سروس دی سی پیک کا منصوبہ دیا راجہ محمد علی نے کہوٹہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اربوں کے ترقیاتی کام کیے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا نہ کہ تھانہ کچہری کی۔جبکہ موجودہ حکومت نے اداروں میں کرپشن کو پروان چڑھایا انکے ایک طرف آٹا چور دوسری طرف چینی چور بیٹھے ہوئے ہیں اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے غریبوں کو انصاف ملنا مشکل ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،ن لیگی رہنماء راجہ سعید احمد،ن لیگی رہنماء راجہ علی اصغر اورسابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن کی حکومت دوبارہ آئے گی اور تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو عبرت ناک شکست ہوگی۔
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سید سعد حسین شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وکالت ایک مقدس پیشہ ہے وکلاء نے پاکستان کے قیام اور ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیاوکلاء نے ہمیشہ انصاف کی فراہمی کے لیے جدوجہد کی مظلوم کو سہارا دیا۔پاکستان میں چاہے کوئی بھی مشکل آئی وکلاء نے بڑھ چڑھ کراس مشکل کا مقابلہ کیا انشا اللہ ہمیشہ مظلوم کو اس کے انصاف کی فراہمی تک جدوجہد کرتے رہیں گے وکلاء کا کالا لباس ظلم کے خلاف احتجاج کرنے کی علامت ہے ان خیالات کاا ظہار سید سعد حسین شاہ ایڈووکیٹ آف خیابان سرسید نے ایک بیان میں کیا انھوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک وکیل تھے اور ہم ان کی جیتی جاگتی تصویر بن کر انکے مشن کو لے کر پاکستان کی تعمیر وترقی اور روشن مستقبل کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔