DailyNewsKahuta

Kotli Sattian; Prime Minister Tiger Force was sworn in at Kotli Sattian, Guest of the ceremony was Member Punjab Assembly Major Latasib Satti.

وزیراعظم ٹائیگر فورس کو ٹلی ستیاں کی تقریب حلف برداری، تقریب کے مہمان خصوصی ارکان پنجاب اسمبلی میجر لطاسب ستی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… وزیراعظم ٹائیگر فورس کو ٹلی ستیاں کی تقریب حلف برداری، تقریب کے مہمان خصوصی ارکان پنجاب اسمبلی میجر لطاسب ستی ، ترجمان پنجاب حکومت و ایم پی اے سما بیہ طا ہر ستی،اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی تھے تقریب میں ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے حلف لیا جبکہ دیگر مہمانوں نے نوجوانوں میں جیکٹس اور کارڈ تقسیم کیے اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی نے مہمانوں اور شرکاے تقریب کا شکریہ ادا کیا اور اپنی طرف سے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا اور حکومتی احکامات پر عمل در آمد کروانے کے لیے ٹائیگر فورس کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعلان بھی کیا ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے ٹائیگر فورس کے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سب نے ولینٹیر ہو کر اپنے آپ کو پیش کیا جو حب الوطنی اور قائد عمران خان کیساتھ محبت کا عملی ثبوت ہے ٹائیگر فو رس کے نوجوان اس با ت کو یقینی بنا ئیں کہ وہ حکومتی ہدایات اور کرونا وباء سے متعلق ایس او پیز پر عملد ر آمد کروائیں گے انہوں نے کہا کہ میں خو د کرونا سے متاثر ہو اور اس با ت کا اندازہ لگا یا کہ جن لو گو ں نے اس وبا ء کو مزاق سمجھا اور محکمہ صحت اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا انکی ساری کی ساری فیملیاں متاثر ہو ئی ہیں قوموں ں کی زندگیوں میں مشکل حالات آتے رہتے ہیں گھبرانا نہیں بلکہ ہم نے اس وبا ء کیساتھ لڑنا ہے نو جوان اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے لیے ذاتیات سے با لا تر ہو کر عملی کام کریں ہم نے کو ٹلی ستیاں میں گڈ گورننس کی ایک مثال قائم کرنی ہے ٹائیگر فورس صاف کو ٹلی ستیاں کے لیے بھی عملی اقدام اٹھا ئیں جس کے لیے اگا ہی فراہم کریں ہم ڈپٹی کمشنر کو ٹلی ستیاں اور اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ریوینیو ڈیپارٹمنٹ میں بہتری لا نے کے لیے یہاں 5 پٹواریوں کو واپس لا یا جو تنخواہ یہاں سے لیتے تھے اود کام راولپنڈی میں کرتے تھے اس اقدام سے ریوینیو ڈیپارٹمنٹ میں بہتری آئے گی ایم پی اےسمابیہ طاہر ستی نے تقریب میں شریک تمام اداروں کے سربراہان و ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹائیگر فورس پچھلے تین ماہ سے اپنی زمہ دا ریا ں سنبھالے ہو ے ہے انہوں نےنوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ہمت جرآت اور بہادری کیساتھ آگے بڑھیں اپنے لیڈر عمران خان کی طرح کوشش اور جدو جہد کریں کہ ہم نے کبھی کسی مشکل سے گھبرانا نہیں جس طرح آپ نے ماضی میں جد جہد کی اور آج انتہائی مشکل حالات کے باوجود پیارا وطن بہتری کیطرف جا رہا ہے اسی طرح ہم نے ملک میں بہتر نظام کے لیے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ رہنا ہےجس سے برسوں سے ما یو س پاکستانی عوام کے خواب پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں گے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کرور کو ٹلی ستیاں عاطف نثار قتل کیس کے مرکزی ملزم اسد محمود نے عبوری ضمانت حاصل کر لی جس کی کل چھ جولائی عبوری ضمانت منظور ہوچکی ہے کو ٹلی ستیاں کے علاقہ کرور بازار میں عاطف نثار سکنہ بیاہ کو اسد سکنہ تمیر،ضمیر اورمون وغیرہ نے کرور سعادت ہوٹل کے قریب گو لیا ں ما ر کر قتل کر دیاتھا جس میں ایک ملزم سعادت ہوٹل کے مالک سعادت کوگرفتا ر کیا گیاتھاجبکہ مرکزی ملزم اسد نے بھی عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کی کوششیں رنگ لے آ ئیں گزشتہ کئی سالوں سے 5 پٹواری جو کہ تنخواہ کو ٹلی ستیاں سے لیتے تھے اور کام راولپنڈی میں کرتے تھے انہیں واپس کو ٹلی ستیاں بلا لیا گیا اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کے نو ٹس لینے پر جب ان پٹواریوں کو کو ٹلی ستیاں واپس لانے کی کو شش شروع کی گئی تو کئی رکا وٹوں کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر با لآخر وہ اس کو شش میں کامیاب ہو گےاور پا نچ پٹواریوں کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن انوار الحق نے کو ٹلی ستیاں رپو ٹ کر نے کے احکامات جا ری کیے جس کے بعد دو پٹواریوں نے با قاعدہ کو ٹلی ستیاں میں چارج سنبھال لیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی کے مطابق دیگر 3 پٹواری اسی ہفتے کو ٹلی ستیاں میں اپنی زمہ داریاں سنبھالیں گے انہوں نے ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کی منعقدہ میٹنگ میں مذکورہ پٹواریوں کو 1991سے تعطل کا شکار جمع بندیوں پر انہیں فوری طور پر جمع بندی کا عمل مکمل کر نے کی ہدایت کی اور تحصیل دار کوٹلی ستیاں سید عباس رضا کو اس کام کے نگرانی سونپ دی گئی اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی نے کہا کہ 5 پٹواریوں کی کو ٹلی ستیاں زمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہاں کے لو گوں کے ریوینیو ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ متعدد مسائل نہ صرف حل ہوں گے بلکہ لو گو ں کے مسائل میں کمی واقع ہو گی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… صدر انجمن تاجران ٹیچ با ٹہ راجہ پرویز اختر ستی کی دوسری برانچ ٹینچ موٹرز کی افتتاحی تقریب،تقریب میں مہمان خصوصی پیپلزپارٹی حلقہ این اے 57 کے رہنماء آ صف شفیق ستی،سابق نائب وصدر پی پی پی نیاز اعوان تھے ٹیچ موٹرز کے مالک حاجی پرویز ستی کے بیٹے راجہ معظم ستی دیگر پاٹنر راجہ سکندر اور ولید خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ افتتاحی تقریب میں دیگر مہمانوں میں چیرمین زکوٰۃ کمیٹی ٹینچ باٹہ محمدصابری ، جماعت اسلامی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک رضوان ، پی پی پی کوٹلی ستیاں کے نوجوان سر گرم رہنماء راجہ ارشد ستی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کو ٹلی ستیاں تانبا تار چو ری کر نے کی کو شش ناکام ،ملزمان گرفتار کٹی ہو ئی قیمتی تا ریں بر آ مد گاڑی بند ملزمان کیخلاف مقدمہ درج- تفصیلات کیمطابق کوٹلی ستیا ں پولیس نے ایک مشکو ک گا ڑی ICT.Aj S557 کیری ڈبہ کو روکا تو کیر ی ڈبہ کے اندر مو بائل ٹاور میں استعمال ہونے والے فیڈر کیبل تا نبا تار کا فی مقدار میں کٹی ہو ئی لو ڈ تھی گاڑی میں سوار افراد سے معلومات کر نے پر غلام مرتضیٰ ساکن اسلام آ باد،یاسر محبو ب ساکن اسلام آباد،سید کو نین حیدر بخاری ساکن اٹک ،شعبان اشرف ساکن دادو سندھ جو کہ فیڈر کیبل کے متعلق کو ئی ثبوت ملکیت یا اجا زت نا مہ پیش نہ کر سکے ملزمان کہوٹی بازار میں لگے موبائیل ٹاور jazz 17/32 امجد چوکیدار کے بیٹے احسن علی سے ملکر کاٹ کر کے چوری کر کے لیجا تے ہو ے پکڑے گئے پولیس نے کٹی ہو ئی قیمتی تا ریں بر آ مد کر کے گاڑی بند کر دی جبکہ ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 379ت پ اور 411ت پ مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کی جزل سیکرٹری نوید نزیر ستی نے اپنے ایک بیان میں کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن پلا ئنگ راولپنڈی اور میرے بہنو ئی وقار ستی کی وفات جہاں خطہ کوہسار کیلئے بہت بڑا نقصان ہے وہا ں ہماری فیملی بھی ایک عظیم شخص سے محروم ہو گئی وقار ستی نہ صرف عام لو گو ں کیساتھ بلکہ فیملی میں بھی بوڑھوں،نوجوانوں اور بچو ں کیساتھ انتہائی اعلی اخلاق کیساتھ پیش آتے تھے وہ انتہائی نفیس اعلی اوصاف و عظیم سوچ کے مالک تھے ایسی شخصیات کا دنیا سے چلے جا نا لاکھوں دلوں داغ مفارقت دے دیتا ہے وقار ستی نیک سیرت اور اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے ان کی کوٹلی ستیاں میں تعلیمی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے بہت کم عرصہ میں تعلیمی شعبہ میں گراں قدر خدمات سر انجام دیکر علاقہ کا نام روشن کیا وہ اعلی بصیرت کے مالک تھے اور انتہائی محنتی شخص تھے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر معروف سیاسی و سماجی رہنماء راجہ شوکت علی عباسی نے اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رینٹل پاور کیس میں با عزت بری ہو نا حق و سچ کی فتح ہے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بھٹو خاندان کیساتھ حقیقی وفاداری اور انکے ویژ ن پر عمل پیرا ہو نے کی حقیقی تصویر ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف نیب نوٹس اور انتقامیوں کارواٸیوں پر جیالے سراپا احتجاج ہیں پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے پارٹی قیادت عوام و ملک کے لۓ قربانی دیتی آٸ ہے
پی ٹی آٸ حکومت نے انتقامی کارواٸیاں بند نہ کی تو جیالے ہر سطح پر مقابلہ کرینگے پیپلز پارٹی قیادت کے قید و بند سے حوصلہ مزید بلند ہونگےپی پی چٸیرمین کے حکم پر نیب اور پی ٹی آٸ حکومت کے خلاف جیالے احتجاج دھرنے دینے سے بھی گریز نہیں کریں

Show More

Related Articles

Back to top button