کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت دوکانداروں کی من مانیاں۔دوکاندار ریٹ لسٹ رکھناگناہ سمجھنے لگے
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت دوکانداروں کی من مانیاں۔دوکاندار ریٹ لسٹ رکھناگناہ سمجھنے لگے مہنگائی اور ٹیکس تلے دبی عوام کی زندگی دوزخ بن گئی۔تحصیل انتظامیہ کا زمہ دار افسر اپنے آفس تک محدود ہیں چیکینگ کا کوئی انتظام نہیں ہے افسران صرف اے سی لگا کر دفتر میں آرام کرتے رہتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں پر چون فروش، فروٹ فروش اور سبزی فروشوں میں کسی کے پا س بھی ریٹ لسٹ نہیں ہوتی ہے اور ان کے پاس ریٹ لسٹ موجود بھی ہو تو وہ اس کو آویزاں کر نا گناہ سمجھتے ہیں کوئی چیز بھی ریٹ لسٹ کیمطابق فروخت نہیں ہو رہی انتظامیہ کے سر کار ی کارندے صرف اپنی دیہاڑیاں لگاتے نظر آتے ہیں انتظامیہ کے آفیسر صرف اپنے دفاتر میں “اے سی”کے مزے لیتے ہیں چیکینگ کا کوئی نظام موجود ناں ہے مہنگائی کی ماری عوام پر مزید ظلم کیا جا رہا ہے پر چون فروش، فروٹ فروش اور سبزی فروشوں نے انتظامیہ کے “کارندوں “کے ساتھ مک مکا کیا ہوا ہے اب ان کوکوئی فکر ناں ہے ناں ڈر ہے ناں خوف ہے جو مر ضی ہو وہ کر نے میں خود مختار ہیں عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے در مندانہ اپیل ہے کہ کہوٹہ کے مسائل پر خصوصی توجہ دے کر انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کا بھر پور مداوا کیا جائے ریٹ لسٹ کو آویزاں کر نے اور اس پرعمل درآمد بنانے کا پابند بنا یا جائے۔
راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، راجہ ناصر علی کیانی اور اشرف کیانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ5مئی 1977کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے
5th May is black Say, PPP
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، راجہ ناصر علی کیانی اور اشرف کیانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ5مئی 1977کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔جب اس وقت کے آمر نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو ختم کر کے ملک میں مارشل لاء لگایا تھا۔ کٹھ پتلی حکمتوں اور ڈکیٹر شپ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ پیپلز پارٹی اور عوام کا رشتہ اٹوٹ ہے اس کو توڑنے والے اپنی سازشوں میں ناکام ہوں گئے شہید بھٹو نے ملکی سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کرگلی کوچوں اور بازاروں کی رونق بنایاساری زندگی محروماور پسماندہ عوام،مزدوروں،ہاریوں،کسانوں اور مظلوم طبقے کے حقوق کے لیے جنگ جاری رکھی۔ملک کو اس وقت شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم لیڈر کی ضرورت ہے۔ جنہوں نے ملک کو ایک آہین اور قانون دیا پیپلز پارٹی شہید زولفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی کوشش جاری رکھے گئی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنما ء”فرزند پوٹھوہار” معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، راجہ ناصر علی کیانی اور اشرف کیانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان اپنے قائدین آصف علی زراداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور پی پی کیلئے ہر قربانی کیلئے ہر وقت تیار ہیں اپنے خون کے نذرانے بھی دیکر قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو جاری رکھیں گئے انہوں نے کہا کہ پاکستاں پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کیلئے ہر طبقے کی آواز بلند کی اور غریب عوام کے حقوق کی خاطر جھنگ لڑی ظالم آمر حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق کی آواز بلند کی غریبوں کو انکے حقوق کے بارے میں شعور دیا اسی لیے آج ملک کا غریب سر اٹھاکر فخر سے زندگی کزار رہا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام تانگہ پارٹیوں کو شکست دے کر کامیاب ہونگے۔