DailyNews

Chakswari, AJK; I am grateful to the Prime Minister of Azad Kashmir who has appointed me as the coordinator of Overseas Britain, Raja Muhammad Yusuf Bandarvi

وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن سمیت تمام مرکزی قائدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے اوورسیزبرطا نیہ کا کوارڈی نیٹر مقرر کیا ہے, راجہ محمد یوسف بندوروی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوار ڈی نیٹر برائے اوور سیز راجہ محمد یوسف بندوروی نے کہا کہ میں وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن سمیت تمام مرکزی قائدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے اوورسیزبرطا نیہ کا کوارڈی نیٹر مقرر کیا ہے مجھے اوورسیز کے لوگوں کے مسائل کا اچھی طرح پتہ ہے کہ ان کو کیا کیا مشکلات پیش آتی ہیں میں اس سے قبل بھی اوورسیز کا کوارڈی نیٹر رہ چکا ہوں میں قیاد ت کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحادفیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حلقہ نمبر دو چکسواری اسلا م گڑھ کے قائدین جن میں میں محمد نذیر انقلابی، سہیل سرفراز، چیئر مین عبدالمالک، چودھری عظیم بخش،کرنل معروف، راجہ محمد ریاض، محمود حسین بندوروی،برطا نیہ سے مسلم لیگ ن کے صدرو کمشنر راجہ زبیر کیا نی راجہ ظہور حسین سیکرٹری جنرل اولڈہم برانچ سیکرٹری جنرل راجہ محمد ادریس کے علاوہ حلقہ نمبردو اور برطا نیہ کی یوتھ کے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہو ں جنہوں نے میری بھر پور سپورٹ کی ہے میں قائد ین اور کارکنوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

تحریک انصاف نیویارک امریکہ کے صدر چودھری ظہور اختر آ ف پنیام چکسواری

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)تحریک انصاف نیویارک امریکہ کے صدر چودھری ظہور اختر آ ف پنیام چکسواری نے کہاکہ مقبو ضہ وادی میں بھارتی درندوں نے تین سالہ بچے کے سامنے اس کے نانا کوگولیوں سے چھلنی کر کے شہید کر دیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں بھا رت مقبو ضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کی نئی داستانیں رقم کر رہا ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبو ضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی کے ایک بزرگ شہری جس کا کوئی قصور نہیں تھا اس کو گاڑی سے نیچے اتار کر اس کے تین سالہ نواسے کے سامنے گولیاں مار کر نا نا کو شہید کردیا ہے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو روکنے کیلئے عالمی قوتیں نو ٹس لیں انہوں نے کہا کہ چائنہ کے سامنے بھارتی افواج بھیگی بلی بنی ہوئی ہے جبکہ مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے اندھیری رات جتنی بھی لمبی ہو صبح ضرور ہوتی ہے کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔

وزیر وائلڈ لائف وفشریز راجہ جاویداقبال

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادجموں وکشمیر کے وزیر وائلڈ لائف وفشریز راجہ جاویداقبال نے کہاہے کہ ہائی کورٹ کے جج ارشدملک کی برطرفی حق وسچ کی فتح ہے ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف کے خلاف جھوٹی سزاسنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشدملک کوبرطرف کردیاجوفیصلے اللہ تعالی پرچھوڑ دیے جاتے ہیں اللہ تبارک وتعالی کبھی مایوس نہیں کرتاوزیر حکومت نے کہاکہ میاں محمدنوازشریف کے خلاف تمام جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں اورفیصلے کوکالعدم قرار دیاجائے

Show More

Related Articles

Back to top button