Chakswari, AJK; Mufti Muhammad Waseem Raza, Chairman All Jammu and Kashmir Sunni Ittehad Council addresses at Jammia Masjid Chakswari
مفتی محمدوسیم رضاچیئرمین آل جموں وکشمیرسنی اتحادکونسل نے جامع مسجدشرقی چک سواری میں نمازِ جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب
چک سواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مفتی محمدوسیم رضاچیئرمین آل جموں وکشمیرسنی اتحادکونسل نے جامع مسجدشرقی چک سواری میں نمازِ جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاجدار صداقت خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو مردوں میں سب سے پہلے دولت ایمان نصیب ہوئی اور جن کا مال اسلام کے لیے وقف ہوا اور جنہیں رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی زبان مبارک سے یہ کلمات نصیب ہوئے کہ ہر شخص کا بدلہ میں نے دنیا میں دے دیا ابوبکر صدیق آپ کا بدلہ قیامت کے دن رب سے لیکر ادا کروں گا۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت کا منکر قرآن پاک کا منکر ہے اور قرآن کا منکر مسلمان نہیں رہتا آپ بلاشبہ افضل البشر بعد الانبیاء بالتحقیق ہیں ہم اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ تمام انبیاء کرام کے بعد سب سے اعلی شان حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی ہے۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کامقام بلندہے۔ مکہ میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ،مدینہ منورہ میں ساتھ، جنگ میں ساتھ، امن میں ساتھ غار میں ساتھ مزار پر انوار میں ساتھ ہیں کوئی صاحب ایمان آپ کی عظمت کا منکر نہیں ہو سکتا ہم اہل سنت پرامن لوگ ہیں ہم صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے اہل بیت اطہار کے کسی فرد کی شان میں گستاخی برداشت نہیں حکومت وقت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا دے۔ ہمارے دل دکھی ہیں حکومت ایسے اقدامات کرے کہ کوئی بھی شخص اسلام کی عظیم شخصیات پر لب کشائی نہ کر سکے موجودہ حالات میں کچھ بیرونی طاقتیں بھی پاکستان میں فرقہ واریت کو پھیلانا چاہتی ہیں ضرورت اتحاد و اتفاق کی ہے ہمیں پاکستان میں اسلام مخالف اقدامات پر گہری تشویش ہے شومئی قسمت ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے مندر بنوا رہے ہیں گردوارے بنوا رہے ہیں اور مسجدیں بند کررہے ہیں پاکستان اسلام کے نام بنا اور آج اس ملک میں اسلام کے نام لیوا پریشان ہیں۔بعدازنمازجمعہ اسلام کی سربلندی،پاکستان کے استحکام، کشمیرکی آزادی کے لیے دعائیں کی گئیں