Kallar Syedan; MNA Sadaqat Ali Abbasi and MPA Raja Saghir Ahmed released over a Caror Rps grant for the 10 union councils of Tehsil Kallar Syedan
ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے تحصیل کلر سیداں کی دس یونین کونسلوں میں گلیات کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے تحصیل کلر سیداں کی دس یونین کونسلوں میں گلیات کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی جس میں بیشتر منصوبے مکمل بھی ہو چکے ہیں۔تحصیل کونسل کلر سیداں سے لی گئی تفصیل کے مطابق یونین کونسل گف اور سموٹ میں 16،16 لاکھ،دوبیرن کلاں میں 18 لاکھ،کنوہا میں دس لاکھ،چوآ خالصہ میں 20 لاکھ،بشندوٹ میں 13 لاکھ،غزن آباد میں 15 لاکھ،منیاندہ میں دس لاکھ،بھلاکھر میں پانچ جبکہ یوسی نلہ مسلماناں میں ساڑھے بارہ لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے۔
Kallar Syedan; MNA Sadaqat Ali Abbasi and MPA Raja Saghir Ahmed have released a One Caror 35 Lakh Rps grant for the 10 union councils of Tehsil Kallar Syedan for the restoration of street construction and sewerage system.
بنائل ذیادتی کیس کے مرکزی ملزم غالب کی درخواست ضمانت رہائی کورٹ نے مسترد کر دی
Ghalib’s bail plea rejected by court for abusing 12 year old girl in Banhal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔بنائل ذیادتی کیس کے مرکزی ملزم غالب کی درخواست ضمانت رہائی کورٹ نے مسترد کر دی کلرسیداں پولیس نے چند ماہ قبل بارہ سالہ دوشیزہ سے ذیادتی کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا واقعہ کے مرکزی ملزم غالب نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی کہ جسٹس طارق عباسی نے مدعی کے وکیل چوہدری محمد آصف کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کر دی۔
حاجی محمود الحسن کی رسم چہلم 9جولائی بروز جمعرات دن 11بجے کلر سیداں کے گاؤں سہوٹ وینس میں ادا کی جائے گی
Haji Mahmood Al-Hassan’s Dua e Chelum will be performed on Thursday, July 9 at 11 a.m. in the village Sahot Vaince
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔جامعہ مسجد دارالعلوم فاروقیہ مہریہ فیض آباد راولپنڈی کے دیرینہ خادم حاجی محمود الحسن کی رسم چہلم 9جولائی بروز جمعرات دن 11بجے کلر سیداں کے گاؤں سہوٹ وینس میں ادا کی جائے گی جس میں قرآن خوانی نعت خوانی کے علاؤہ علامہ پیر محمد نثارالمصطفے اجتماعی دعا کرائیں گے تقریب میں دارالعلوم کے صدر راجہ اسد کیانی،نائب صدر کمانڈر لال حسین اور دیگر شرکت کریں گے
چھ لاکھ 55 ہزار روپے چھیننے کے الزام میں نامزد کیٹیگری اے کے اشتہاری مجرم ندیم صفدر سکنہ منڈی بہاؤالدین کو دس ماہ بعد گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا۔
Man arrested and appears in court for car selling scam
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر راجہ محمد خالد نے گاڑی خریدنے کا جھانسہ دے کر اسلحہ کی نوک پر چھ لاکھ 55 ہزار روپے چھیننے کے الزام میں نامزد کیٹیگری اے کے اشتہاری مجرم ندیم صفدر سکنہ منڈی بہاؤالدین کو دس ماہ بعد گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا۔اشتہاری مجرم کے دیگرپانچ ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو کرجوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل جا چکے ہیں جبکہ ملزمان کے ساتویں بوٹا نامی ساتھی کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں تھانہ کلر سیداں میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا تھا جس میں گوجرانوالہ کے رہائشی واجد علی نے پولیس کو اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ میں اور میرا چھوٹا بھائی حسیب اللہ اور میرے خالو ظہیر احمد ڈرائیور محمد شفیق کے ہمراہ 25 ستمبر 2019 کو ایک گاڑی خریدنے راولپنڈی سواں اڈا گئے جس کی اطلاع محمد بوٹا سکنہ کوٹ شاہ گوجرانوالہ نے دی تھی۔محمد بوٹا پہلے سے وہاں موجود تھا اور بذریعہ فون اس نے ہمیں بلایا اور گاڑی کا سودا ساڑھے آٹھ لاکھ روپے میں طے ہوا۔گاڑی کے مالک راجہ عقیل سکنہ ڈیرہ خالصہ (کلر سیداں)نے کہا کہ گاڑی میں بیٹھو گھر چلتے ہیں وہاں میں گاڑی کے کاغذات دونگا اور وہی پر گاڑی کی پے منٹ وصول کر لونگا۔گاڑی میں راجہ عقیل،ارباب،منصور جاوید،محمد بوٹا اور صفدر جو کہ تھانہ لوہی بھیر اسلام آباد پولیس میں تعینات ہے سوار تھے۔میں نے اپنی گاڑی ان کے پیچھے لگا لی۔تھوڑی دور جا کر صفدر گاڑی سے اتر گیا اور مجھے دوسری گاڑی میں بیٹھا دیا جبکہ دوسری گاڑی جس میں میرا بھائی،خالواور ڈرائیور سوار تھے کو ادھر ہی رکنے کا کہا۔مجھے ساتھ لے کر کلر سیداں شہر سے تھوڑا آگے جس جگہ کا بعد دریافت نام نزد گاؤں جسوالہ و منگلورہ معلوم ہوا قریب رات پونے بارہ بجے گاڑی روکی۔ راجہ عقیل اورمنصور جاوید نے اپنی اپنی ڈب سے مسلح پسٹل نکال لیا جبکہ ارباب اور محمد بوٹا نے بازوں سے پکڑ کر نیچے اتارا اور سڑک سے نیچے چند قدم لے جا کر اسلحہ تان کر زبردستی میری جیب سے شاپر میں لپٹی ہوئی رقم چھ لاکھ 55 ہزار روپے نکال لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
کلر سیداں پولیس نے موبائل فونز اور کبوتر چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
police register case against man for stealing pigeons
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے موبائل فونز اور کبوتر چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔راجہ غلام فرید سکنہ کلر سیداں نے بتایا کہ میں کلر سیداں میں آئیڈیل بیکری کے نام سے کاروبار کرتا ہوں۔میرے ملازمین ساتھ بنی ایک بلڈنگ میں رہائش پذیر ہیں۔مجھے صبح سحری کے وقت، میرے ملازم نے کال کی کہ ان کے دو موبائل فونز اور چھ کبوتر چوری ہو گئے ہیں جس پر میں فوری طور پر موقع پر پہنچ گیاتو پتہ چلا کہ سامنے بنی غیر آباد بلڈنگ میں شاکا نامی ایک لڑکا رہتا ہے جس نے یہ واردات کی۔میں جب اس کے پاس گیا تو اس کے پاس ایک اور لڑکا بیٹھا ہوا تھا جو مجھے دیکھ کر شاپر میں سامان لے کر بھاگ گیا۔شاکا نامی لڑکے نے بتایا کہ سامان اس نے ہی چوری کیا ہے۔
شاہ جی پٹرول ایجنسی پر کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر گلفراز خان کیخلاف مقدمہ درج
A case has been registered against Gulfraz Khan for openly selling petrol at Shahji Petrol Agency
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھکڑال روڈ چوکپنڈوری میں واقع شاہ جی پٹرول ایجنسی پر کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر گلفراز خان کیخلاف مقدمہ درج کر کے 25 لیٹر پٹرول برآمد کر لیا۔
کیٹیگری بی کے اشتہاری مجرم سفیان عرف ٹونی گرفتار
Category B notorious criminal Sufyan alias Tony arrested
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر راجہ محمد خالد نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں نامزد کیٹیگری بی کے اشتہاری مجرم سفیان عرف ٹونی کو گرفتار کر کے مقامی عدالت پیش کر دیا۔اشتہاری مجرم نے فروری کے مہینے میں مظہر نامی شخص کا موٹر سائیکل چوری کر لیا تھا جسے بعد ازاں پولیس نے پانچ ماہ گرفتار کر لیا۔خبر کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ مدعی نے مجرم اشتہاری سے چوری ہونے والے موٹر سائیکل کی قیمت وصول کرنے کے اشٹام پیپر پیش کر دیا کہ سفیان نامی شخص اس کا ملزم نہیں۔