لکڑی چوروں نے کیرل یوسی پنجاڑ کے جنگلات میں آ گ لگا دی
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
لکڑی چوروں نے کیرل یوسی پنجاڑ کے جنگلات میں آ گ لگا دی۔ برگیڈئیر (ر)جاوید ستی فیملی سمیت کیرل کے جنگلات پر پہنچ گئے۔خود بھی آگ بجھائی عوام سے بھی اپیل کی اہلیان علاقہ کی طرف سے برگیڈئیر (ر)جاوید ستی کو خراج تحسین۔ گزشتہ روز کیرل کے جنگل کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ایڈوائزر جنگلات عنایت اللہ ستی کو خبر ہوئی تو انھوں نے برگیڈئیر (ر) جاوید ستی کو اطلاع دی اطلاع ملتے ہی برگیڈئیر (ر)جاوید ستی فیملی سمیت کیرل کے جنگلات پر پہنچ گئے انھوں نے اس موقع پر مسجد میں اعلان کرتے ہوئے کیرل کے عوام سے اپیل کی کے جنگل میں لگی آگ لو بجھانے کے لیے گھروں سے باہر نکلے اعلان کی ویڈیو سوشل میڈئا پر وائرل ہوتے ہی نہ صرف کیرل کے عوام بلکہ کہوٹہ شہر یہاں تک کہ آزاد پتن سے بھی لوگ آگ بجھانے آ گئے۔ جبکہ جنگل میں لگی آگ کو موقع پر قابو پا لیا گیا کوئی بڑا نقصان نہ ہوا اللہ کو لوگوں کا جذبہ اس قدر پسند آیا کہ باران رحمت برسا دی جسکی وجہ سے آگ بجھی۔ برگیڈئیر (ر) جاوید ستی نے اس موقع پر عنایت اللہ ستی اورکیرل سمیت دیگر تمام لوگوں کے جذبے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر جنگلات کو ٹمبر مافیا اور آئے روز آگ لگنے کے واقعات سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہو گا یہ گھنے جنگلات ہمراقیمتی اثاثہ ہیں تمام احباب سے اپیل ہے کہ ایسے ہی آگے بڑھ کر جنگلات کے تحفظ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔عوام علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے برگیڈئیر (ر)جاوید ستی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
Kahuta; Timber thieves have set fire to the forests of Karail UC Panjar, Brigadier (r) Javed Satti arranged to put the fire out and has called for local villagers to help save the forest.
کمشنر راولپنڈی کی جانب سے کہوٹہ کے مستحق افراد کو دیے جانے والا راشن اے سی کہوٹہ کی ہدایت پر سول ڈیفنس کے اہلکاران نے تقسیم کر دیا
Civil Defense officials distributed rations to deserving people of Kahuta by Commissioner Rawalpindi on the instructions of AC Kahuta.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کمشنر راولپنڈی کی جانب سے کہوٹہ کے مستحق افراد کو دیے جانے والا راشن اے سی کہوٹہ کی ہدایت پر سول ڈیفنس کے اہلکاران نے تقسیم کر دیا۔تفصیل کے مطابق کمشنر راولپنڈی نے کہوٹہ کے جنگلات میں آگ لگنے کے باعث کہوٹہ کا دورہ کیا تھا اس موقع پر انھوں نے اعلان کیا تھا کہ کہوٹہ کے مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کیا جائیگا۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی ہدایت پر سول ڈیفنس کے اہلکار عدیل امتیاز،تصدق حسین اور نائب قاصد سجاد نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اور اے سی کہوٹہ کو نیک اقدام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
عوامی لیڈر راجہ ندیم احمد کی ذاتی کوششوں سے عرصہ کئی سال سے جاری راستے کا مسلہ حل ہو گیا
Raja Nadeem Ahmed resolves public way dispute in Mamyal
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عوامی لیڈر راجہ ندیم احمد کی ذاتی کوششوں سے عرصہ کئی سال سے جاری راستے کا مسلہ حل ہو گیا۔ سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمدنے موقع پر کھڑے ہوکر دونوں فریقین کی موجودگی میں راستے پر نشانات لگوائے معززین علاقہ کی طرف سے عوام کی ہردلعزیز شخصیت راجہ ندیم احمد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل دوبیر ن کلاں کے موضع ممیال میں دو فریقین میں کئی سالوں سے راستے کا تنازعہ چل رہا تھا عوام علاقہ کی ہر دلعزیز شخصیت مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں کو جب اس واقع کے اطلاع ملی تو انہوں نے شب و روز اس مسلے کو حل کر نے کی کوشش کی اور گذشتہ روز یہ مسلہ حل ہو گیا سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمدنے موقع پر کھڑے ہوکر دونوں فریقین کی موجودگی میں راستے پر نشانات لگوائے معززین علاقہ کی طرف سے عوام کی ہردلعزیز شخصیت راجہ ندیم احمد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔