Kallar Syedan; Ikram-ul-Haq Qureshi along with his children recovered from Corona scare.
اکرام الحق قریشی اپنے بچوں کے ہمراہ اللہ کے فضل وکرم سے کورونا سے صحتیاب ہو گئے یہ سب چوبیس ایام اپنے ہی گھر پر آئیسولیشن میں رہے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں میں روزنامہ نوائے وقت اور نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, کے نمائندے اکرام الحق قریشی اپنے بچوں کے ہمراہ اللہ کے فضل وکرم سے کورونا سے صحتیاب ہو گئے یہ سب چوبیس ایام اپنے ہی گھر پر آئیسولیشن میں رہے ان کے فرزند کو کورونا ہوا پھر چند ایام بعد اکرام الحق قریشی اور ان کی بیٹی کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آنے پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت لنگڑیال اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی شاہ نے انہیں اپنے ہی گھر میں آئیسولیشن کی اجازت دے دی جس کے بعد دوبارہ سمپل این آئی ایچ اسلام آباد بھجوائے گئے جہاں سے تمام کے ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر کلیئر کر دیا گیا۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں مسلسل رابطہ رکھنے پر سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،سابق ارکان اسمبلی غلام مرتضی ستی،محمود شوکت بھٹی،افتخار احمد وارثی،کرنل شبیر اعوان کے علاؤہ روزنامہ نوائے وقت کے سرکولیشن منیجر راجہ محمد حنیف،محمد زبیر کیانی،سردار سلطان سکندر،چوہدری محمد اخلاق،شیخ حسن ریاض،چوہدری توقیر اسلم،صحافی جاویداقبال،صغیر بھولا اور حکیم طاہر عباس کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو مسلسل ان سے رابطے میں رہے۔
Kallar Syedan; Ikram-ul-Haq Qureshi along with his children recovered from Corona scare. The family were in quarantine and their result have been negative, Ikram Ul Qureshi thanked the al mighty Allah for the health of his family as family and friends wished the family well.
حکومت کی سب سے بڑی کامیابی فارن پالیسی ہے,پی ٹی آئی کی رہنما و سابق لیڈی کونسلر یوسی کنوہا برجیس جیلانی
The biggest achievement of the government is foreign policy, PTI leader and former lady councilor UC Kanoha Burjis Jilani
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ پی ٹی آئی کی رہنما و سابق لیڈی کونسلر یوسی کنوہا برجیس جیلانی نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے۔سابقہ حکمرانوں کی نااہلی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔انہوں نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خطاب عوامی امنگوں کا ترجمانی کرتا ہے مگر افسوس کہ مالی مفادات اور کرپشن میں لتھڑی اپوزیشن اس پر بھی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے پر پاکستان کے ازلی دشمن بھارت اور اس کے حمایتی امریکہ سرکار کی چیخیں تو سمجھ میں آتی ہیں مگر ن لیگی رہنماؤں کا واویلاسمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خارجہ امور کے حوالے سے زیرک پالیسی پر ذمہ درانہ رویہ پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی فارن پالیسی ہے جس سے ملکی وقار میں اضافہ اور پاکستان کیخلاف کئے جانے والے بھارتی مذموم پروپیگنڈہ کو مات ہوئی ہے۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد،پی ٹی آئی کے رہنماؤں راجہ ہمایوں خان کیانی اور راجہ اظہر اقبال نے کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے والد محترم کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ہے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں کے مقامی کاروباری چوہدری توقیر اسلم،چوہدری مجید اشرف،اکرام الحق قریشی نے سابق چیئر مین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔