عوا م دوست بجٹ پروزیر اعظم آزادکشمیر وزیر خزانہ آزادکشمیر اوران کی ٹیم کومبارکباد، راجہ جاویداقبال
چکسواری(شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی میں وزیر حکومت راجہ جاویداقبال نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اس عوا م دوست بجٹ پروزیر اعظم آزادکشمیر وزیر خزانہ آزادکشمیر اوران کی ٹیم کومبارکباد دیتاہوں انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے ہمارا ترقیاتی بجٹ دوگناکیامرکزی حکومت کے شکرگزار ہیں کہ اس نے ہمارے بجٹ میں کوئی کٹ نہیں لگایا ہماری حکومت کی ہرشعبہ میں کارکردگی بہت عمدہ ہے موجود ہ حکومت نے اتناکام کیاہے کہ جس کی مثال گزشتہ سترسال میں نہیں ملتی اوورسیز کشمیر یو ں کوحکومت میں بھرپور نمائندگی دی گئی اوورسیز کمیشن بنایاگیاتاکہ اوورسیز کشمیریوں کے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے تحریک آزادی کشمیر کوعالمی سطح پراجاگرکرنے میں صدر ریاست سردار محمدمسعود خان وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سپیکرقانون سازاسمبلی آزادکشمیر شاہ غلام قادرنے انتہائی متحرک کردار اداکیاحکومت پاکستان بیرون ملک وفود میں کشمیریوں کوشامل کرے سفارت خانو ں میں کشمیر ڈیسک قائم کرے آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے قادیانی فتنہ کوختم کیا انہو ں نے کہاکہ حکومت کی بروقت اقدامات کے باعث ہم کورونامیں بڑی تباہی سے بچ گئے پولیس انتظامیہ طبی عملہ نے عمدہ کارکردگی دکھائی بیرون ملک بسنے والوں کے لئے رٹھوعہ پل کی تعمیر اہم ہے اس کومکمل کیاجائے چکسواری میں زچہ بچہ سنٹر کی جوعمارت تعمیر کی گئی ہے اس میں سٹاف مہیاکیاجائے بیرون ملک سے آنے والے کشمیریوں کوائیرپورٹ میں پیش آنے والی مشکلات ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں