DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Road work started in Union Council Sui Cheemian in Dhok Chani

یونین کونسل سوئیں چیمیاں ڈہوک چھنی میں روڈ کا کام شروع

اسلام پورہ جبر۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک..یونین کونسل سوئیں چیمیاں ڈہوک چھنی میں روڈ کا کام شروع کروانے پر ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ۔اور سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم کے شکرگزار ہیں۔ملک عنصر خان۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عنصر خان نے کہا ہے کہ میرا شمس درس سے ڈہوک چھنی روڈ کی منظوری اور کام شروع کروانے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دورانِ اتتخابی مہم کیا ہوا وعدہ وفا کیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر جس لگن سے اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

وزیر اعظم اور ان کے وزیر روز نیا جھوٹ بولتے ہیں,پاکستان پیپلز پارٹی بیول کے سینئر رہنما لالہ شبیر

The Prime Minister and his ministers tell new lies every day, said Lala Shabbir, Pakistan People’s Party

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
پاکستان پیپلز پارٹی بیول کے سینئر رہنما لالہ شبیر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی کابینہ کے ساتھ روضہ رسول پر حاضر ہو کر معافی مانگیں تا کہ پاکستان سے یہ مصیبتیں ٹل جائیں وزیر اعظم اور ان کے وزیر روز نیا جھوٹ بولتے ہیں ہیں اور اب ان کے وزیر آپس میں لڑ جھگڑ رہے ہیں ۔کبھی پٹرول نہیں، کبھی آٹا مہنگا، اور کبھی چینی نہیں ملتی اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کرونا کو باہر سے پاکستان کے اندر لایا۔ آج عوام بھوک سے مر رہی ہے اور یہ اقتدار کے لئیے لڑ جھگڑ رہے ہیں۔ پاکستان پر جو اس وقت سخت عذاب نازل ہے ان کی وجہ سے ہے انہیں چاہیے کہ اپنے بولے گئیے حھوٹ کی معافی روضہ رسول کے سامنے مانگیں ۔

بھڈانہ،قاضیاں موہڑہ گجراں، منجوٹھہ اور دیگر قریبی بستیوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

Unannounced load shedding in Bhadana, Qazian Mohra Gujran, Manjutha and other nearby settlements

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بھڈانہ،قاضیاں موہڑہ گجراں، منجوٹھہ اور دیگر قریبی بستیوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہر دوسرے دن صبح آٹھ سے لیکر شام تک بجلی بند کر دی جاتی ہے اور شام کو دی جاتی ہے واپڈا اہلکار اسے مینٹنس کے نام سے فورس لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں اس سخت گرمی میں جب کہ دن کا درجہ حرارت چالیس ڈگری سے بھی زیادہ ہے اس وقت بجلی بند کرنا انتہائی ظلم ہے کیونکہ نہ پانی کا بندوبست نہ دیگر ضروری کام سر انجام دے سکتے ہیں اس فورس لوڈ شیڈنگ سے نہ صرف گھریلو امور کے کام انجام سر انجام دینے میں مشکلات ہیں بلکہ دیگر روزگار جو بجلی سے منسلک ہیں وہ بھی سارا دن بند پڑے رہتے ہیں الیکٹریشن،پلمبر دیگر مزدور دیہاڑی دار فورس لوڈ شیڈنگ سے عاجر ہیں ان علاقوں کی عوام اور مزدور طبقہ نے واپڈا کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس فورس لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایکشن لیا جائے۔سخت گرمی کے موسم میں اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پی ٹی آئی کے رہنما دوسروں کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے کی بجائے خود کچھ کر کے دکھائیں تحصیل گوجرخان میں جتنے ترقیاتی کام مسلم لیگی حکومت میں ہوئے ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی اس پر راجہ جاویداخلاص خراج تحسین کے مستحق ہیں بالخصوص انکے دور میں جتنی بھی سڑکیں بنی ہیں اگر انہیں شیر شاہ سوری کہیں تو غلط نہ ہو گا عوام کی نظریں مسلم لیگ پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے مسائل صرف مسلم لیگ ہی حل کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے پنے ایک بیان میں کیا۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔راجہ شفاعت علی کیانی،راجہ بابر اقبال،راجہ نثار حسین،محمد شکیل،حسیب الرحمن،جاوید منیر،ظہیر عباس نے منیجر نیشنل بینک ہرنال برانچ چوہدری محمد وحید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button