DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police failed to stop the two-day celebrations of the Mela festival in Nothia Shareef. Hundreds of people from far and wide took part in the festival.

پولیس کلر سیداں کے نواحی گاؤں نوتھیہ شریف میں منعقدہ میلے کی دو روزہ تقریبات روکنے میں ناکام رہی میلے میں دور و نزدیک سے سینکڑوں لوگوں نے حصہ لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پولیس کلر سیداں کے نواحی گاؤں نوتھیہ شریف میں منعقدہ میلے کی دو روزہ تقریبات روکنے میں ناکام رہی میلے میں دور و نزدیک سے سینکڑوں لوگوں نے حصہ لیا ایک فیصد لوگوں نے فیس ماسک پہن رکھے تھے میلے میں کثیر تعداد میں مٹھائی جلیبی پکوڑوں سموسوں کے علاقے دیگر اشیا کے درجنوں اسٹال قائم تھے اور کسی نے بھی میلے کیاجازت نہ لی نہ ہی ایس او پی کا کوئی خیال رکھا گیا پولیس کا دعویٰ ہے کہ چوکی انچارج سب انسپکٹر صفدر علی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور وہاں جاری تقریبات رکوا کر دکانیں اکھاڑ دیں مگر حقیقت یہ ہے کہ شام تک میلہ پوری آزادی سے جاری رہا لوگ آزادانہ طور پر وہاں آتے جاتے رہے اور قانون مذاق بنا رہا۔

کورونا ایس او پیز کی پابندی کی خلاف ورزی پر گیارہ دکانوں کو سر بمہر کر دیا

11 shops closed for violating SOP the ban

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال کی ہدایت پر چیف آفیسر کلر سیداں محمد خالد رشید نے لاک ڈاؤن آفیسر عمر صغیر اور انفورس منٹ انسپکٹر زاہد حسین حیدری کے ہمراہ کلر سیداں شہر میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کی خلاف ورزی پر گیارہ دکانوں کو سر بمہر کر دیا۔سیل ہونے والے دکانوں میں شیخ گلزار کلاتھ ہاؤس،وہاب گفٹ شاپ،امین میچنگ سنٹر،جنید شوز شاپ،رانی گارمنٹس اینڈ کاسمیٹکس شاپ،بلال کلاتھ ہاؤس،شریف فیشن ہاؤس،شہزاد سٹالز اینڈ دوپٹہ سنٹر،خان بھائی کلاتھ ہاؤس،بلال شوز اوراعوان سیل پوائنٹ شامل ہے۔

پیپلز پارٹی کیکارکن فخر کرتے ہیں اور راجہ پرویز اشرف کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی موہڑہ ہیراں چوآخالصہ

PPP workers are proud and congratulate Raja Pervez Ashraf from the bottom of their hearts. PPP Morra Heeran

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پیپلز پارٹی موہڑہ ہیراں چوآخالصہ کے چوہدری عبدالرشید،ڈاکٹر محمد کبیر،نمبردارشکیل،چوہدری وادی حسین اور چوہدری غلام شبیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی رینٹل پاور کیس میں بریت حق و سچ کی فتح ہے بے بنیاد الزام لگانے والے اج بے نقاب ہوئے ہیں عدالتی فیصلے نے پیپلز پارٹی کی دیانتداری اوربیگناہی کی تاکید کی ہے جس پر پیپلز پارٹی کیکارکن فخر کرتے ہیں اور راجہ پرویز اشرف کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پریس کلب کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری دلنواز فیصل خان کے والد کی وفات کے چار ایام بعد ان کے چچا حاجی غریب نواز بھی انتقال کر گئے نماز جنازہ ہری پور ہزارہ میں ادا کی گئی مرحوم چوآخالصہ کے معروف صراف ارشاد خان اور دلشاد خان کے بہنوئی تھے ادہر پریس کلب کلرسیداں کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت شیخ ثاقب شبیر منعقد ہوا جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button