Kallar Syedan; Police and local authorities take out grand operation against law breaking motorist in Kallar Syedan
کلرسیداں میں ٹریفک بے ضابطگیوں کے خلاف بدھ کے روز مشترکہ گرینڈ آپریشن
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کے انسپکٹر ملک ابرار اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ناصر ولایت لنگڑیال اور ایس ایچ او حسن رضانے کلرسیداں میں ٹریفک بے ضابطگیوں کے خلاف بدھ کے روز مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا جس کے دوران دس مسافر گاڑیوں کو تھانے میں بند کرنے کے علاؤہ پچیس گاڑیوں کے چالان بھی کیئے گئے مسافر ٹویوٹا اے سی کوسٹر اور سوزوکی سروس کے خلاف بلا امتیاز کارؤائی کی گئی ٹرانسپورٹروں کو خبردار کیا گیا کہ وہ کورونا کے ایس او پی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں اور بغیر ماسک کے کسی بھی مسافر کو گاڑی میں سوار نہ ہونے دیا جائے ورنہ گاڑی عملے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مقررہ کرایوں سے زائد وصول کرنے والوں کی نشاندھی کرنے کو کہا گیا تاکہ لوگوں کو ریلیف مہیا ہو سکے انہوں نے اے سی کوسٹر کے کرایوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ایم ا ین ا ے صد ا قت عبا سی فی ا لفو ر ر یسیکو 1122کی گاڑ ی کو کلر سید اں و اپس کر یں
MNA Sadaqat Ali Abbasssi urged to return Kallar rescue service vehicle from Kahuta
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ ن کے ر ہنما سا بق ممبر ضلع کو نسل شیخ محمد ا کر م نے ر یسیکو 1122کی گا ڑ ی کہو ٹہ شفٹ کر نے پر مذ مت کا ا ظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ کلر سید اں کی عو ا م کے حقو ق پر تحر یک ا نصا ف کے د و ر میں ڈ اکہ نہیں ڈ ا لنے د یں گے ا و ر پا ر ٹی و بستگی سے ہٹ کر ا ہل کلر سید اں ا س معا ملے پر متحد ہیں ا نہو ں نے کہا کہ سا بق د و ر حکو مت میں ا ہل کلر سید اں کو ملنے و ا لی سہو لیا ت کو عو ا م سے چھینا عو ا م کے حقو ق پر ڈ ا کہ ڈ ا لنا ہے جو کہ کبھی بر د ا شت نہیں کر یں گے ا نہو ں نے کہا کہ ایم ا ین ا ے صد ا قت عبا سی فی ا لفو ر ر یسیکو 1122کی گاڑ ی کو کلر سید اں و اپس کر یں تا کہ یہا ں کے لو گو ں میں پا ئے جا نے و ا لی بے چینی د و ر ہو سکے۔
الیکشن میں ووٹ لے کر عوام کو تنہا چھوڑنے والوں کو عوام کسی صورت معاف نہیں کریں گے
People will not forgive those who they voted and then they were deserted
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ پی ٹی آئی کے رہنما و سابق تحصیل صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت پوری ذمہ داری سے ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے جس کی وجہ سے عوامی مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جب اقتدار میں آئی تو اس وقت معیاشی صورتحال انتہائی پستی کا شکار تھی،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اب حقیقی معنوں میں پاکستان کی ترقی اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ملک میں تعمیر و ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور بنیادی مسائل حل ہو رہے ہیں اور آج پاکستان تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبار کے فروغ اور انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کے مواقع فراہم کر رہی ہے جس سے بے روزگاری میں بھی کمی واقع ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،حلقہ کے عوام کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔انہوں نے ایم این اے صداقت علی عباسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ووٹ لے کر عوام کو تنہا چھوڑنے والوں کو عوام کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اربوں کا ٹیکہ لگانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،وہ احتساب سے کسی صورت نہیں بچ سکتے۔
فاتحہ خوانی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ پریس کلب کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری دلنواز فیصل کے والد کی وفات پر سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود۔سابق بلدیہ ممبر شیخ حسن ریاض چوہدری اخلاق حسین کاروباری شخصیت مسعود احمد بھٹی انجمن تاجران مغل بازار کے صدر شیخ خورشید احمد۔صدر پریس کلب ثاقب شبیر شانی راجہ سعید احمد عامر چوہدری کمبوہ صبور ملک یاسر ملک جاوید اقبال جاوید چشتی ایڈووکیٹ زاہد افضل امجد سیٹھی نے ان کی رہائش گاہ چوآ خالصہ جاکر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔