DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Timber thieves set fire to forests of Soha, Nara and Panjar in collaboration with Forest Department Kahuta

محکمہ جنگلات کہوٹہ سے ملی بھگت لکڑی چوروں نے سوہا، نارہ، پنجاڑ کے جنگلات میں آگ لگادی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ جنگلات کہوٹہ سے ملی بھگت لکڑی چوروں نے سوہا، نارہ، پنجاڑ کے جنگلات میں آگ لگادی۔قیمتی جانور، چرند، پرند،حشرات الارض اور کروڑوں روپے کے قیمتی درخت جل کر خاک ہو گئے۔محکمے کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے ملک کا قیمتی اثاثہ تباہی کے دہانے پرانسانی زندگی میں بنیادی مقام رکھنے والے جنگلات کو گاجر مولی کی طرع کاٹاجا رہا ہے۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقوں کھڈیوٹ،ہیل جمیری، سنگ، کیرل، پنجاڑ، سوڑ، منجن، نڑھ، سماں، سلامبڑ،پنجاڑ، اوصل، بڑائٹیاں،سون، سوہا، اوترینہ، کچھل، کلٹیہ، بیندلہ، جیوڑہ، بھنتی، بیور، کھلول، ساحل، سویڑی، چھنی، گھون،نارہ، بگہار، کتھیل جو جنگلات پر مشتمل ہے ان جنگلات میں سبز چیڑ کے درخت اکثریت میں پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ اور بھی قیمتی درخت موجود ہیں مگر ان جنگلات میں سے محکمے کے چند ایک افراد کی ملی بھگت سے لکڑی چور بے دریغ درخت کاٹتے ہیں اور ان کو پھر پنجاب کی منڈیوں میں جا کر فروخت کرتے ہیں اور پھر کٹے ہوئے درختوں کے نشانات کو ختم کر نے کے لیے ٹمبر مافیا کے یہ افراد آگ لگا دیتے ہیں چند ٹکوں کی خاطر اندھے ان افراد کو جنگلات میں موجود حشرات الرض اللہ پاک کی وہ مخلوق جو ان جنگلات میں رہتے ہیں وہ بھی جل جاتے ہیں بے شمار نایاب پرندے اور ان کے بچے اور انڈے بھی جل جاتے ہیں عوامی حلقوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا جتنا زور لگا سکتے ہیں لگا لیں جب تک اللہ پاک کے نیک بندئے برگیڈئیر جاویدستی اور عنائت اللہ ستی چیئرمین زکوۃ کمیٹی کی صورت میں موجود ہیں اس وقت تک کچھ نہیں ہو سکتا اللہ پاک برگیڈئیر جاویدستی زوق،شوق، علم، عمل اور عمر میں بر کتیں ڈالیں۔

سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کا ہمراہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر ایڈوکیٹ راجہ ایم ستار اللہ کے غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹراینڈ ڈیلائیسز سنٹر کا دورہ

Former MPA Constituency PP-7 Col. Muhammad Shabbir Awan accompanied by Supreme Court of Pakistan’s Senior Advocate Raja M. Sattarullah’s visited Ghulam Rabbani Qureshi Kidney Center and Dialysis Center.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کا ہمراہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر ایڈوکیٹ راجہ ایم ستار اللہ کے غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹراینڈ ڈیلائیسز سنٹر کا دورہ۔ مریضوں سے ملاقات کی جلد صحت یابی کے لیے دعا دی۔ غریب مریضوں کی ادوایات کے لیے 50ہزار روپے کا چیک دیا۔غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹراینڈ ڈیلائیسز سنٹر کے آنر آصف ربانی قریشی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آصف ربانی قریشی نے اپنے والد محتر م غلام ربانی قریشی (مرحوم) کے نام سے منسوب غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹراینڈ ڈیلائیسز سنٹر کی بنیاد رکھ کر بے سہارا، غریب اور نادار افراد کا مسلہ حل کیا ہے اس سے صرف تحصیل کہوٹہ ہی نہیں بلکہ آزاد کشمیر، تحصیل کوٹلی ستیاں، تحصیل کلر سیداں، تحصیل گوجر ن اور راولپنڈی سے بھی مریض آتے ہیں انہوں نے کہا اس سنٹر میں جو جو بھی مخیر حضرات اس میں حصہ لے رہے ہیں اس کے دیے گئے صدقات، زکوۃ حقیقی مستحق افراد پر خرچ ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف سے غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹراینڈ ڈیلائیسز سنٹر کے آنر آصف ربانی قریشی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور دعا گو کہ اللہ پاک ان کی یہ نیکی اپنی بارگاہ میں قبول فرماہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button