Kallar Seydan; Fire broke out in Malik Watch house Kallar Seydan city
کلرسیداں شہر میں چواروڈ پر پیر کی شب نو بجے ملک واچ ہاؤس میں آگ بھڑک اٹھی
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)کلرسیداں شہر میں چواروڈ پر پیر کی شب نو بجے ملک واچ ہاؤس میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے دیکھتے ہیں پوری دوکان کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ارد گرد میں دھواں اوراگ کے شعلے بلند ہوتے رہے فائر بریگیڈ کی آمد سے قبل دوکان مکمل طور پر جل کر تباہ ہو چکی تھی لاکھوں کا سامان چند منٹوں میں خاک کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا
Kallar Seydan; Fire broke out in Malik Watch house which was located on Choa Road in Kallar Seydan. Fire was so furious that by the time fire brigade arrived, the shop was destroyed completely.
انیس سالہ دوشیزہ آشنا کیساتھ فرار ہو گئی،والدہ نے نامعلوم افراد پر اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)19 سالہ دوشیزہ آشنا کیساتھ فرار ہو گئی،والدہ نے نامعلوم افراد پر اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔مسماۃ (ث) زوجہ اورنگزیب سکنہ سلجور نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو تحریری درخواست میں بیان کیا کہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میں اپنے خاوند سے الگ رہتی ہوں۔میرا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں میں۔سب سے چھوٹی بیٹی (ع ک) جس کی عمر 18/19 برس ہے مورخہ 17 جون بوقت شام گھر سے باہر کسی کام کیلئے گئی جو واپس نہ آئی۔میری بیٹی کے پاس موبائل فون بھی تھا جو مسلسل بند مل رہا ہے۔مجھے یقین ہے کہ میری بیٹی کو کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے ورغلا پھسلا کر حرام کاری کی غرض سے اغواء کر لیا ہے۔
اکہترسالہ شخص کرونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کر گیا
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)71 سالہ شخص کرونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کر گیا،ظفر اقبال نامی شخص جو کلر سیداں کے نواحی علاقہ اراضی خاص کا رہائشی تھا اور گزشتہ 20یوم سے شفاء انٹر نیشنل ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھا کہ کرونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔مرحوم کو پیر کے روز کورونا ایس او پیز کے تحت آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلات کلر سیداں کی ملی بھگت سے ٹمبر مافیا جنگلا ت کا بے دریغ صفایا کرنے میں مصروف
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)محکمہ جنگلات کلر سیداں کی ملی بھگت سے تین عدد بلاکس جن میں کلر سیداں،چوآ خالصہ اور نارا شامل ہیں میں ٹمبر مافیا جنگلا ت کا بے دریغ صفایا کرنے میں مصروف ہے۔ہفتہ کے روز نواحی علاقہ راجدانی جنگل اور پھر گزشتہ روز کلر سیداں کے بلاک میں واقع سرکاری جنگل کو آگ لگا دی گئی جس کی وجہ سے نہ صرف لاکھوں روپے مالیت کے چیڑ کے درخت جل کر خاکستر ہو گئے بلکہ قیمتی جانوروں سمیت چرند،پرند اور حشرات الارض بھی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔اس موقع پر عوامی حلقوں نے آگ کی وجہ سے ہونے والے نقصان پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے با اثر ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کے ذمہ دران کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلر سیداں کے نواحی علاقوں بالیماہ،بناہل،ٹھٹھر،پھری،سالگراں،گون اور راجدانی سمیت دیگر علاقے جو سرکاری جنگلات پر مشتمل ہیں میں سبز چیڑ کے درخت کثرت میں پائے جاتے ہیں اور اس کے علاوہ بھی دیگر قیمتی درخت موجود ہیں مگر گزشتہ کئی ماہ سے محکمہ جنگلات میں تعینات کالی بھیڑیں ٹمبر مافیا کی ملی بھگت سے ان درختوں کو کاٹ کر جنوبی پنجاب میں فروخت کر دینے کی شکایات پائی جارہی ہیں اور بعد ازاں کٹے ہوئے درختوں کے نشانات کو مٹانے کیلئے آگ کا ڈرامارچایا جاتا ہے۔عوامی حلقوں نے بلاک آفیسر یاسر ملک سمیت دیگر کرپٹ اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈڈیال پولیس کا چھاپہ ڈکیتی کے چار ملزمان گرفتار کر لیئے
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ڈڈیال پولیس کا چھاپہ ڈکیتی کے چار ملزمان گرفتار کر لیئے گرفتار ہونے والوں کاتعلق کلرسیداں اور روات سے ہے ایس ایچ او ڈڈیال فیصل صدیق نے گاؤں رٹہ میں چھاپہ مار کر ملزمان نثار ولد برکت سرصوبہ شاہ کلرسیداں،نوہد ولد حنیف سکنہ روات،اظہر ولد عقیل سکنہ ہجیرہ اور نعیم سکنہ سوات کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیس بور پستول،ساٹھ ہزار روپے کی نقدی،دو عدد موبائل فونز اور ٹارچ برآمد کر لی پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے
کرنل انیس اکبر کے بھائی سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کے داماد کرنل محمد نعیم کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کرنل انیس اکبر کے بھائی سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کے داماد کرنل محمد نعیم کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی کلر سیداں کے سابق بلدیاتی چیئرمینوں محمد زبیر کیانی،راجہ شہزاد یونس،محمد نوید بھٹی،راجہ پرویزاختر قادری،سید راحت علی شاہ،چوہدری صداقت حسین،راجہ جاویداشرف،راجہ جاوید کیانی،حاجی اخلاق حسین،نمبردار اسد عزیز،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،حاجی شوکت علی،محمد نصیر بھٹی اور دیگر نے ترقی پانے پر بریگیڈیئر محمد نعیم اور چوہدری محمد ریاض کو دلی مبارکباد دی ہے۔
واپڈا پیغام یونین کے ریجنل چیئرمین سرادارپرویزاختر اور جنرل سیکرٹری چوہدری ابرار حسین کا دورہ آئیسکوسب ڈویژن کلرسیداں
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) واپڈا پیغام یونین کے ریجنل چیئرمین سرادارپرویزاختر اور جنرل سیکرٹری چوہدری ابرار حسین کا دورہ آئیسکوسب ڈویژن کلرسیداں،درجنوں ملازمین نے پیغام یونین میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حقوق دبانے والی ہائیڈرو یونین کا سورج ہمیشہ کیلیے غروب ہونے والا ہے وہ وقت دور نہیں جب ہم ملازمین اپنے ساتھ کیے گے ہر ظلم کا بدلہ لیں گے کلرسیداں کے ملازمین نے پیغام یونین کے نمائندوں کا بھرپور استقبال کیا اور پیغام یونین کو پورے پینل کا نوٹیفکیشن کرانے کیلیے نام تجویز کیے جس پر پیغام یونین کے مرکزی صدر سراج الدین ثاقب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں چیئرمین محمد ابرار شاہ اور جنرل سیکرٹری محمد ظہور کے علاوہ دیگر عہدیداران کو بھی ذمہ دارایاں سونپ دی گئیں۔
مسلم لیگ ن سے محبت خون میں شامل ہے، بھیائی مہر علی کے ٹھیکیدار راجہ نذر اور انجینئر راجہ عابد
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن سے محبت خون میں شامل ہے،راجہ محمد ظفر الحق اور راجہ محمد علی لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے ان۔خیالات کا اظہار بھیائی مہر علی کے ٹھیکیدار راجہ نذر اور انجینئر راجہ عابد نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ راجہ ظفر الحق عالم اسلام کی پسندیدہ شخصیت ہیں اور ختم نبوت کے مجاہد ہیں انہوں نے کہا راجہ محمد علی کی حلقہ کے لئے کاوشیں قابل تحسین ہیں اور ان کی محنت سے پورے حلقہ میں اربوں روپے بلا تفریق مکمل کئے ہیں۔انہوں نے نہ صرف کہوٹہ میں ریسکیو کی منظوری حاصل کی بلکہ عمارت کی تعمیر بھی مکمل کروا لی تھی کہ حکومت تبدیل ہوگئی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کہوٹہ کے لیئے منظور شدہ سامان اور گاڑیاں نہ لاسکے اور کلرسیداں سے ایمبولینس اور سٹاف کہوٹہ منتقل کرکے کلرسیداں کے لوگوں سے بڑی ذیادتی کی ہے۔
کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے ڈی ایچ او چکوال ڈاکٹر محمد مبشر کورونا کا شکار
کلرسیداں (نامہ نگار) کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے ڈی ایچ او چکوال ڈاکٹر محمد مبشر کورونا کا شکار،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی منتقل کر دیا گیا،ڈاکٹر مبشر کا تعلق تحصیل کلرسیداں کے علاقہ شاہ باغ تریل سے ہے،ڈاکٹر مبشر ضلع چکوال میں بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں،اس سے قبل وہ ڈپٹی ڈی ایچ راولپنڈی تعینات رہے وہ عرصہ دراز سے شاہ باغ میں نجی کلینک بھی چلا رہے ہیں۔