France; Minhaj-ul-Quran International started delivering Friday sermon in French in the interest of next generation of French Pakistani
منہاج القران انٹرنیشنل نے فرانس میں خطبہ جمعہ فرانسیسی زبان میں دینا شروع کر دیا گیا
پیرس۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,زاہد مصطفی اعوان۔منہاج القران انٹرنیشنل فرانس کے صدر راجہ بابر حسین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال اور نئی نسل کو اسلام کے نزدیک لانے کے لیے ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل نے فرانس میں خطبہ جمعہ فرانسیسی زبان میں دینا شروع کر دیا گیا ہے۔ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل فرانس کے صدر راجہ بابر حسین نے میٹ دی پریس سے خطاب میں کہا کہ اس عمل سے ایک تو مستقبل میں لائے جانے والے سخت قانون کو مد نظر رکھنا ہے دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ ہماری نئی نسل کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ادارہ کی لائبریری میں شیخ اسلام علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی لکھی گئی اہم کتابیں فرانسیسی زبان میں موجود ہیں۔ راجہ بابر حسین نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات پر مبنی مذہب ہے اور مقدس کتاب قرآن مجید جامعہ مفصل تفسیر کے ساتھ ادارہ میں موجود ہے۔علاوہ ازیں لائبریری میں دیگر دینی اور دنیاوی کتابیں بھی موجود ہیں جن سے کسی بھی وقت استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر میڈیا ہیڈ راجہ محمد فیصل نے بتایا کہ ادارہ جدید دور کے تقاضے کے مطابق ایک ڈیجیٹل روم تیار کررہا ہے، جرنلسٹ فورم فرانس جب ضرورت پڑے اس کو استمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی ادارہ منہا ج القران انٹرنیشنل فرانس کی اس کارگردگی سے مطمئن ہیں۔