Kallar Syedan; Demand for rescue services ambulance of Kallar Syedan to be returned from Kahuta as MNA Sadaqat Ali Abbassi is accused of lying
ریسکیو 1122کلرسیداں کی ایمبولینس کی کہوٹہ منتقلی کے بعد محکمے اور رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے جھوٹ پر مبنی ویڈیو جاری کردی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ریسکیو 1122کلرسیداں کی ایمبولینس کی کہوٹہ منتقلی کے بعد محکمے اور رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے جھوٹ پر مبنی ویڈیو جاری کردی جس میں ریسکیو کے ضلعی انچارج نے بھی رکن قومی اسمبلی کو ماموں بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں چوہدری نثارعلی خان کی ہدایت پر 2016 میں کلرسیداں میں ریسکیو1122کا افتتاح کیا گیا اور ادارے کو ایک فائربریگیڈ اور پورے طبی حالات سے لیس جدید دو ایمبولنس گاڑیاں فراہم کی گئی تھیں جو اپریل 2020 تک کلرسیداں میں موجود رہیں رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے اپریل کے پہلے ہفتے میں کہوٹہ میں ریسکیو دفتر کا افتتاح کیا جس کے لیئے کلرسیداں کی ایک ایمبولنسLEG1564 کو تین رکنی سٹاف کے ہمراہ کہوٹہ منتقل کردیا گیا جہاں فائربریگیڈ کی کوئی بھی سہولت تاحال فراہم نہیں کی گئی جب یہ بات میڈیا نے اجاگر کی تو رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے ایک ویڈیو جاری کر دی جس میں کلرریسکیو کی ایک اپنی ایمبولنس کے ساتھ ایک دوسری گاڑی کو بھی ایمبولینس ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی جو تیس سالہ پرانی ہسپتال کی اپنی کھٹارہ گاڑی ہے اور اس پر محکمہ صحت کا بورڈ بھی آویزاں ہے اس طرح ریسکیو کے ڈویزنل انچارج ڈاکٹر عبدالرحمان نے غلط بیانی کے ذریعے الٹا رکن قومی اسمبلی کو ہی پھنسا دیا ہے جبکہ کلرسیداں کے شہری اور صحافی کلرسیداں کی دونوں ایمبولنس گاڑیوں کے نمبروں تک سے بھی آگاہ ہیں ادہر پی ٹی آئی کے رہنما قمرایاز نے جھوٹ کے اس بھرے بازار میں سچ بول کر حکمران جماعت کے بھی ہوش اڑا دیئے انہوں نے تصدیق کی کہ کلرسیداں ریسکیو کی ایک ایمبولینس کلر سے کہوٹہ منتقل کی گئی ہم اس کی واپسی کے لیئے جدوجہد کرتے رہیں گے اس طرح پی ٹی آئی ہی کے ہاتھوں رکن قومی اسمبلی کا جھوٹ بے نقاب ہوا شہریوں نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ صداقت علی ایک غلطی چھپانے کے لیئے جس جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں وہ اب بے نقاب ہوچکا ہے اور شہری گاڑی کی واپسی کے لیئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے شاہ باغ میں قائم ایک نجی کلینک کو سر بمہر کر دیا
Deputy District Health Officer Dr. Syed Abid Hussain Shah seals a private clinic in Shah Bagh
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے شاہ باغ میں قائم ایک نجی کلینک کو سر بمہر کر دیا۔کلینک میں تعینات ڈاکٹر شیخ حامد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں گھر میں آئیسولیٹ کر دیا گیا تھا مگر اس کے باوجود نجی ہسپتال کو سیل کیا گیا نہ ہی وہاں کام کرنے والے سٹاف کے نمونے حاصل کئے گئے تھے جس پر محکمہ صحت کلر سیداں حرکت میں آ گیا جب ڈی ڈی ایچ او اپنے سٹاف کے ہمراہ نجی کلینک پہنچے تو وہاں ایک ڈسپنسر مریضوں کے علاج معالجہ میں مصروف تھا جس پر ہیلتھ آفیسر نے کلینک کو سر بمہر کر کے عملے کے چھ افراد کے نمونے حاصل کر کے اسلام آباد لیبارٹری بھیجوا دیئے ہیں۔
پولیس کے اہلکار روات کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
Policeman seriously injured in a traffic accident near Rawat
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں پولیس کے اہلکار روات کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی،موٹرسائیکل تباہ،تفصیلات کے مطابق ڈی ایف سی مرزا خرم سرکاری کام کے سلسلے میں راولپنڈی دفتر گئے تھے وہ اپنی موٹرساہیکل پر واپس کلرسیداں آرہے تھے کہ گیگا مال کے باہر عقب سے آنے والی دوتیز رفتارکاروں نے انہیں ایک ساتھ ٹکر ماری اور فرار ہو گئیں دونوں کاروں میں ریس لگی ہوئی تھی انہوں نے موٹرسائیکل کو دونوں اطراف سے پاس کیا اور موٹرسائیکل بے قابو ہوکر سڑک پر لگے اسٹڈز سے اس شدت سے ٹکرایا کہ اس کا ٹائر پھٹ گیا اور موٹرسائیکل پرسوار مرزا خرم ہیلمٹ کے باوجود شدید زخمی ہوئے انہیں ہسپتال سے اپنے گاؤں نزد سسرال گوجرخان منتقل کردیا گیا۔
منشیات فروش قمر زمان سکنہ شمس آباد لہڑی کے قبضہ سے 710گرام چرس برآمد
Drug dealer Qamar Zaman resident of Shamsabad Lahri arrested with 710 grams of cannabis
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر افضال احمد نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش قمر زمان سکنہ شمس آباد لہڑی کے قبضہ سے 710گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔دوران چیکنگ منشیات فروش کی قمیض پوشیدنی میں لپٹی ہوئی چرس 280 گرام جبکہ موٹر سائیکل کے بائیں ٹاپے میں سے مومی شاپر میں لپٹی 430 گرام چرس برآمد ہوئی۔
معروف صراف حاجی سفیراحمد انتقال کرگئے
Well known jeweller Haji Safir Ahmad passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پریس کلب کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری دلنواز فیصل خان کے والد معروف صراف حاجی سفیراحمد انتقال کرگئے نمازجنازہ دارالعلوم انوار القرآن چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں علامہ محمد اقبال قریشی،راجہ ندیم احمد،سید راحت علی شاہ،مولانا سلیمان نقشبندی,راجہ یامین عادل،چوہدری وقاص گجر،عامرمحمود بھٹی ایڈووکیٹ،ملک طاہر ایڈووکیٹ،شیخ کلب عباس جعفری،ایم اسحاق حیدری،ٹھیکیدار ظہیر کے علاؤہ شہریوں معززین علاقہ اورصحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سورج گرہن کے مضراثرات سے بچنے کے لیئے اتوار کے روز جامعہ مسجد شیخاں اور مسجد اقصی میں نماز کسوف ادا کی گئی
Eclipse prayers were offered at Jamia Masjid Sheikhan and Masjid Al-Aqsa on Sunday to avoid the harmful effects of the eclipse.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سورج گرہن کے مضراثرات سے بچنے کے لیئے اتوار کے روز جامعہ مسجد شیخاں اور مسجد اقصی میں نماز کسوف ادا کی گئی جس میں امت اور پاکستان کی بقا ترقی اور سلامتی کے لیئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ہارون کمال ہاشمی، قمر ایاز،محسن سیٹھی،انوار الحق اور شیخ محسن نے کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ہے۔