کہوٹہ کے علاقہ نارہ کی ڈھوک پھلاھی موھڑہ میں زمین کے تنازعہ پر بیوہ عورت قتل
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمرا ن ضمیر,پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نارہ کی ڈھوک پھلاھی موھڑہ میں زمین کے تنازعہ پر حامد زمان نامی شخص نے بیوہ عورت (س ب) زوجہ اللہ دتہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم موقع سے فرار۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے موقع پر پہنچ کر میت کو قبضے میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
Kahuta; Land dispute has led to wife of Allah Ditta being shot dead in Dhok Palahi Morra in Nara.
تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے 100 بیڈ کا جدید ہسپتال بنایا جائیگا
The Tehsil Headquarters Hospital will be upgraded to a modern 100-bed hospital
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمرا ن ضمیر…تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے 100 بیڈ کا جدید ہسپتال بنایا جائیگا۔ جبکہ کوہسار یونیورسٹی کا قیام عمل میں لا کر کہوٹہ میں کیمپس قائم کیا جائیگا۔ KIT میں کوٹہ سسٹم ختم کر کے میرٹ بیس سسٹم پر طلباء کے داخلے ہونگے۔شہر کے 4 کلو میٹر کے علاقے میں سٹریٹ لائٹس لگائی جائینگی۔ جبکہ واٹر سپلائی کا منصوبہ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ سہالہ فلائی اوور کے لیے 45 کروڑ گرانٹ کا میگا پراجیکٹ منظور ہو گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار تحصیل صدر PTI راجہ خورشید ستی اور فوکل پرسن ایجوکیشن کرنل (ر)ظفر عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کیپٹن (ر) کامران عباسی، یوتھ ونگ کے رہنما سردار ارشد مجید، راجہ مجیب اللہ ستی، راجہ توقیر شبیر بھی ہمراہ تھے۔راجہ خورشید ستی اور کرنل(ر) ظفر عباسی نے مزید کہا کہ کہوٹہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ چئیر مینRDA راجہ طارق محمود مرتضی کی معاونت سے شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے میگا پلان تیار ہے۔ جس کا سروے بھی چند دن قبل ہو چکا ہے۔ دسمبر تک کہوٹہ کو ماڈل سٹی بنائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم نے کہوٹہ پنڈی روڈ جو کہ 34 کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی انتہائی ناقص اور غیر معیاری مٹیر یل استعمال کیا گیا۔ایک سال کے بعد ہی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی۔جسکی انکوائری کروائی جائیگی۔ ہمارے دامن کرپشن سے پاک ہے۔ الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں۔ آنے والے دور کہوٹہ کی تعمیر و ترقی کا دور ہوگا۔ اور کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں عوام کے سامنے آئیں گے۔آخر میں وزیر ستان آپریشن میں شہید ہو جانے والے تحصیل کہوٹہ کو دو جوان کیپٹن صبیح اور نوید ستی کو خراج عقیدت اور درجات بلندی کے لیے دعاکی۔