Kallar Seydan; Rape victims bailed out by Kallar courts due to lack of proof
کلر سیداں کی مقامی عدالت نے 9 سالہ بچی کیساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں نامزد ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کر دیا
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کی مقامی عدالت نے 9 سالہ بچی کیساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں نامزد ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔40 سالہ ملزم راشد ریاض پر الزام تھا کہ اس نے 9 سالہ بچی جو اس کی دکان پر کھانے پینے کی اشیاء خریدنے آئی تھی کو زبردستی پکڑ کر کاؤنٹر کی طرف لے گیا اور بچی کی قمیض اتارنے کی کوشش کی اور اس دوران بچی کی قمیض بھی پھٹ گئی جس پر پولیس نے زیر دفعات 376اور 511 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم راشد کو گرفتار کر کے اس کا دو یوم کا ریمانڈ حاصل کر لیا اور جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جب ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تو مدعی مقدمہ زیادتی کی کوشش کرنے کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا جس پر معزز عدالت نے ملزم کو مقدمہ سے باعزت ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق چند دن قبل چھوٹی بچیوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد مدعی کی بیٹی جب دکان پر چیزیں خریدنے کیلئے گئی تو دکاندار راشد نے اسے برا بھلا کہا اور منہ پر تھپڑ بھی رسید کر دیا جس پر بچی روتے ہوئے گھر چلی گئی۔بچی کے والد ملک محمد فیصل نے بچی کو تھپڑ مارنے کا سبق سیکھانے کیلئے واقعہ کوغلط رنگ دے کر مخالف پر زیادتی کرنے کی کوشش کا جھوٹا اور من گھڑت پرچہ کٹوا دیا۔
کلر سیداں روات روڈ پر مانکیالہ کے قریب اوور ہیڈ برج پر موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں روات روڈ پر مانکیالہ کے قریب اوور ہیڈ برج پر موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں لوہدرہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار ملک ارشد جاں بحق ہو گیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور ملک ارشد کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں شفٹ کیا جا رہا تھا کہ وہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔متوفی کو گزشتہ رات مانکیالہ کے نواحی لوہدرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
Rape victim or man accused of rape???