London; Former MNA Chaudhry Khurshid Zaman started his political activities from Britain.
سابق ایم این اے چوہدری خورشید زمان نے برطانیہ سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔
سلاو(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے سابق ایم این اے چوہدری خورشید زمان نے برطانیہ سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا برطانیہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کریں چوہدری خورشید زمان اپنے دورے کے دوران پہلے بروز جمعہ کو لوٹن جاہیں گے پھر بروز اتوار برمنگھم والسال پھر پیر اور منگل کو بریڈ فورڈ، لیڈز، ڈیوز بری، اولڈہم اور مانچسٹر جاہیں گے چوہدری خورشید زمان نے نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے برطانیہ سے شروع ہونے والی سیاسی گرمیوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا چوہدری خورشید زمان برطانیہ کی مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد پندرہ جون کو پاکستان روانہ ہو جاہیں گے اور پاکستان میں اپنی سیاسی گرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔ چوہدری خورشید زمان کافی متحرک ہیں۔ برطانیہ میں چوہدری خورشید زمان سے رابطہ کرنے کے لیے ان کا فون نمبر موجود ہے۔۔۔07510999951
London; Former MNA Chaudhry Khurshid Zaman has started his political activities from Britain and will visit and meet British Pakistani communities in all major cities of UK. For full details you can call on 0751099951
پاکستان کے تعلیمی نصاب میں واقعہئ کربلا کو شامل کیا جائے۔ ناظم شاہ
Slough; Karbala should be included in the curriculum of Pakistan. Nazim Shah
سلاؤ۔یوکے (نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام ) پاکستان کے تعلیمی نصاب میں واقعہئ کربلا کو شامل کیا جائے۔ ناظم شاہ۔ کمیونٹی راہنماء ناظم شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان جو ریاست مدینہ کو اپنا رول ماڈل کہتی ہے۔ وہ مدینہ کے والی پیغمبر اسلام کی آل کے بارے میں بچوں کو آگاہ کرنے کیلئے تعلیمی نصاب میں حضرت امام حسینؑ کے واقعہئ کربلا کو تعلیمی ادارے کے نصاب میں شامل کرے۔ اولاد پیغمبرؑ (اہل بیت) پر مظالم کی داستان آنے والی نسلوں تک پہنچائی جائے۔ اور امام حسین علیہ السلام کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے کہ کون کس کا بیٹا تھا۔ حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ واقعہئ کربلا کو تعلیمی نصاب میں شامل کرے۔ جو قربانیوں کی ایک تاریخ رقم کر گیا ہے۔ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔