کوٹلی ستیاں میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ.20 کلو آٹا ہول سیل1050 میں فروخت ہونے لگا
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ.20 کلو آٹا ہول سیل1050 میں فروخت ہونے لگا.غریب عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترسنے لگے.پنجاب حکومت فلور ملز کو گندم فراہم نہیں کر رہی جس کی وجہ سے آٹا ڈیلرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتے.اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں کا شکایات کرنے والے سائلین کو جواب تفصیلات کے مطابق کوٹلی ستیاں میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد ہول سیل آٹا 1050 روپے 20 کلو کا تھیلہ فروخت کیا جا رہا ہے جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں جبکہ اے سی کوٹلی ستیاں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت فلور ملز کو گندم فراہم نہیں کر رہی جس کی وجہ سے فلور ملز اور آٹا ڈیلرز مہنگا آٹا فروخت کر رہے ہیں جب تک پنجاب حکومت انہیں گندم فراہم نہیں کرتی ان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے
Kotli Sattian; In Kotli Sattian, the prices of flour have gone up sharply. for a 20 kg bag of flour will cost you now 1050 Rps.
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…سیکو رٹی انچا رج دربا ر عالیہ بلا وڑہ شریف عامر محمو د ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپہ سالا ر عقیدہ تا جدا ر ختم نبو ت صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشاہ سرکا ر انسانیت کی خدمت میں لا زوال خدما ت رہتی دنیا تک یا د رکھی جا ئیں گی دکھی انسانیت کے دکھ دو ر کر نے میں صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشاہ سرکا ر کا جو کردار ہے حقیقی معنو ں میں ایسی شخصیا ت یا ایسے اللہ کے بندے صدیو ں بعد ہی پیدا ہو تے ہیں انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ پو ری دنیا میں عشق مصطفی ﷺ کے فرو غ کے لیے عملی کو ششیں و کا وشیں قابل تحسین ہیں جو کہ پیا رے نبی ﷺ کے ساتھ عشق و محبت کے حقیقی اظہا ر کا نتیجہ ہے اللہ تعالی انکا سایہ دکھی انسانیت پر تا دیر قائم و دا ئم رکھے۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں سید ظفر حسن نقوی کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کو ٹلی ستیاں میں قائم کرونا وارڈ کا وزٹ،
وارڈ میں مو اجو دہ کرو نا وائرس سے متا ثرہ افراد کی خود جا کرخیریت دریا فت کی اوروارڈ کے انتظا ما ت کا جائزہ بھی لیا انہوں نے مریضوں سے انکو ہسپتال میں دی جا نے والی سہو لیا ت کے با رے میں بھی دریا فت کیا جس پر مریضو ں کا کہنا تھا کہ انہیں وقت پر کھا نا دیا جا تا ہے اور دیگر سہو لیا ت بھی میسر ہیں اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں سید ظفر حسن نقوی نے عوام علاقہ سے اپیل ہے کہ وہ اختیا طی تدا بیر پر عمل در آمد یقنی بنا ئیں اپنی اور اپنے پیا روں کی زندگیوں کا تحفظ احتیا ط کیساتھ ہی یقینی بنا ئیں۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ستیاں رہنما نصیر ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میلاد چوک سے بلاوڑہ، سرمنڈل، بھن روڈ جو پہلے ہی انتہائی خراب حالت میں تھی حالیہ بارشوں اور لینڈسلائنڈنگ سے عوام کے جان ومال کے نقصان اور مشکلات میں اضافہ ہو گیا تمام سڑکوں کا کام بند ہے۔ جس کی وجہ سے عوام شدید کرب میں مبتلاہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دورحکومت میں کوٹلی ستیاں کی تمام بڑی سڑکوں کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص تھے اورتمام چھوٹی بڑی ڑوڈز پربلا تفریق کام جاری تھا۔ موجودہ عوامی نمائندوں کی غیر سنجیدگی اور نااہلی کی وجہ سے سابقہ دور حکومت میں شروع کئے گئے منصونے ڈھائی سال بعد بھی نامکمل ہیں۔ یہ حکومت اب اپنا تیسرا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے لیکن حکومتی نمائندوں کی غیر سنجیدگی سے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرا م ((ADP 2020-21 میں سٹرکوں کے لئے فنڈز کی توقع نہیں جبکہ ٹی ایم سی کوٹلی ستیاں کے لئے مختص فنڈز کو اپنی دو سالہ کارگردگی کے طور پر پیش کر رہی ہے۔