Chakswari, AJK; Azad Kashmir Police Department officers are performing their duties honestly and with due diligence, Chaudhry Azam alias Lala Mandri
محکمہ پولیس آزادکشمیر کے آفیسران اپنے فرائض ایمانداری اورفرض شناسی سے انجام دے رہے ہیں, چودھری اعظم المعروف لالہ مندری
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) یونین کونسل فیض پورشریف کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماؤں چودھری اعظم المعروف لالہ مندری اورچودھری خضر علی نے کہاہے کہ آزادکشمیر میں امن امان کی صورت تسلی بخش ہے شہریوں کے جان ومال عزت وآبرو کے تحفظ کے لئے محکمہ پولیس آزادکشمیر کے آفیسران اپنے فرائض ایمانداری اورفرض شناسی سے انجام دے رہے ہیں ہمیں آزادکشمیر کے پولیس آفیسران پرفخر ہیں جومظلوم کی دادرسی اور انصاف کے بول بالا کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلارہے ہیں ایس ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل خان اورانسپکٹرراجہ آصف عظیم ایس ایچ او نکیال کاشمار آزادکشمیر کے قابل فخر پولیس آفیسران میں ہوتاہے جوباصلاحیت بااصو ل اورفرض شناس آفیسر ہیں ان کی شاندار کارکردگی پرخرا ج تحسین پیش کرتاہوں آزادکشمیر بالخصوص ضلع کوٹلی میں کوروناوائرس کے پھیلاوء کی روک تھام اورحکومتی وانتظامیہ کی ایس اوپیز پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے حوالے سے ایس ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل خان اوران کی قابل فخر سربراہی میں انسپکٹرراجہ آصف عظیم ایس ایچ اونکیال سمیت کوٹلی کے تمام تھانوں کے ایس ایچ او صاحبان کی کارکردگی قابل ستائش اور شاندار ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چودھری ظفرانورسینئرنائب صدرتحریک انصاف آزادکشمیرکے والدمحترم چودھری محمدانورسابق چیئرمین ضلع کونسل میرپورکی وفات پراظہارتعزیت کے لیے اہم شخصیات کاان کے گھرکلیال چکسواری آمدکاسلسلہ جاری ہے۔آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدرمرزامحمدشفیق جرال،سابق وزرائے حکومت چودھری علی شان سونی،عبدالقیوم نیازی،شازیہ اکبرچودھری،سابق امیدواراسمبلی چودھری محمدرزاق،سائیں ذوالفقارعلی،سابق ڈی جی ایم ڈی ایچ اے چودھری ذوالفقاراعظم، نامورصحافی شیربازمنیر، شہزادہ اقبال،چودھری رضوان انور،عمرشہزادجرال،حیدرعلی کاشر، تحریک انصاف اولڈہم کے صدرچودھری سردارعلی،چودھری طارق داؤد، منظربشیر،خالدقربان، علامہ محمدفاروق،چودھری شعبان دروغہ،چودھری جاوید، خالدمحمود،محمدصادق ایڈووکیٹ راجہ عمرفاروق،سیدنثارشاہ نے چودھری ظفرانورسینئرنائب صدرتحریک انصاف آزادکشمیرکے والدمحترم چودھری محمدانورسابق چیئرمین ضلع کونسل میرپورکی وفات پران کے گھرکلیال چکسواری جاکرسوگواران سے اظہارتعزیت کیااورمرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈٓاٹ کوم) ڈھانگری بہادر کے معروف سیاسی وسماجی راہنماپاکستان پیپلزپارٹی آزاکشمیر کے سینئرراہنماسابق کونسلر حاجی چودھری لیاقت علی کنیال نے کہاہے کہ ڈھانگری بہادرکے عوام پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق مرکزی صدر سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدایم ایل اے کی قیادت پربھرپوراعتماد کااظہارکرتے ہیں انہیں اپنی جانب سے بھرپور حمایت وتعاون کایقین دلاتے ہیں ڈھانگری بہادر کے عوام چودھری عبدالمجید کے سپورٹرز ووٹرز ہیں ہرالیکشن میں ان کی بھرپور حمایت کی ہے اورانہیں سات مر تبہ ایم ایل اے منتخب کرنے میں اپنابھرپور کرداراداکیاہے اوران شاء اللہ آئندہ بھی ان کے بھرپور حمایت کریں گے انہیں آٹھویں بار ممبراسمبلی منتخب کرنے میں اپناپرخلوص کرداراداکریں گے ڈھانگری بہادر کے عوام نے چودھری عبدالمجیدکاغیر مشروط ساتھ دیاہے اورآئندہ بھی دیں گے چودھری عبدالمجیدحلقہ نمبردو چکسوار ی کے ہردل عزیز راہنماہیں وہ تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں انہوں نے میگاپراجیکٹس دیے اورمیڈیکل کالجز قائم کیے جوان کاتاریخ ساز کارنامہ ہے وہ تعمیر وترقی میڈیکل کالجز کے قیام اورمیگاپراجیکٹس کے ہیرو ہیں اوران کا دورحکومت مثالی ہے اوروہ کامیاب ترین وزیر اعظم ثابت ہوئے ہیں ان کے دورحکومت کے دوررس نتائج ثمرات واثرات عیاں ہیں پنے ان کے شاندار کارناموں اورشاندار اقدامات کا اپنے پرائے سب اعتراف کرتے ہیں چودھری عبدالمجیدآزادکشمیر کے کہنہ مشق سینئرترین سیاستدان ہیں اورکارکنوں کے لئے اکیڈیمی کادرجہ رکھتے ہیں وہ حلقہ نمبردو چکسواری کے عوام کی بھرپو رنمائندگی کررہے ہیں حلقہ نبردو چکسواری کی تعمیر وترقی کے کام جاری ہیں انہوں حلقہ نمبردو چکسواری کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے حلقہ نمبردو چکسواری کی مثالی تعمیر وترقی پراہم ان کاشکریہ اداکرتے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم چودھری عبدالمجید کے جانشین چودھری قاسم مجید صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کی کاوشوں پران کاشکریہ اداکرتے ہیں اورانہیں بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔