Kallar Syedan; Social personality and ex vice nazam Nala Musalmana, Haji M Musjtaq Kiyani sadly passed away
سماجی شخصیت، سابق نائب ناظم حاجی محمد مشتاق کیانی حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، پنڈبینسو میں سپرد خاک
پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
دنیا فانی ہے موت کا ذائقہ ہر ایک نے چکھنا ہے۔ موت وہ اٹل حقیقت ہے جس سے بچا نہیں جا سکتا۔ لیکن ہر موت میں فرق ہوتا ہے۔ کچھ لوگ پیدا ہوتے ہیں، اپنا وقت پورا کرکے چلے جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ خدمت خلق کی ڈھیروں یادیں چھوڑ کر جاتے ہیں، حاجی مشتاق کیانی بھی انہی میں سے ایک تھے۔ جب ان کا جنازہ اٹھا تو سوگواران کا جمِ غفیر تھا اور لوگ اشک بہا کر ان کی نیک نامی اور اچھائی کی گواہی دے رہے تھے اور ایک رکعت امیز منظر تھا۔ اس وقت مزید لوگوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوا جب صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمان تشریف لائے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ حاجی محمد مشتاق کیانی سابق کونسلر علی اصغر کیانی کے بہنوئی اور وقاص کیانی کے والد محترم تھے۔ نمازِ جنازہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگھاڑ شریف ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان کی امامت میں ہوئی۔ نمازِ جنازہ میں سابق ڈی سی سردار اکرم، ایس ایس پی جمیل احمد ہاشمی، میجر(ر) جاوید جنجوعہ، ہارون کمال ہاشمی، راجہ محمد ظریف، پرویز کیانی، کرنل(ر) سلیم اکرم، حضر حیات ستی، عالمِ دین محمد اقبال قریشی، حافظ خالد نقشبندی، سلیمان اعظم بھٹی، سابق چیئرمینز راجہ ندیم احمد اور صفدر کیانی، محمد تنویر ناز بھٹی، بابو ظفر اقبال راجہ، سابق ناظمین حاجی غلام ظہیر، صوبیدار منظور حسین، کیپٹن محمد اشرف اور راجہ مجید، غلام نبی بٹ، ارشد محمود بھٹی، قاضی عتیق احمد، مسعود انجم قریشی، منیر چشتی، صوبیدار میجرز(ر) یاسین ملک اور سردار علی کیانی، راجہ عابد، صوفی حنیف، ساجد کیانی، طارق کیانی، محبوب بھٹی، ماسٹر رشید، ماسٹر نجابت علی راجہ، بابو اظہر، ماسٹر ارشد بشیر، راجہ شبیر، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو ڈھوک گکھڑ پنڈبینسو کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
Kallar Syedan; Social personality and ex vice nazam Nala Musalmana, Haji M Musjtaq Kiyani has sadly passed away, namaz e janaza was performed in presence of Dr Sajid ur Rehman in village Pind Bainso. For more pls see video above