Kallar Syedan; Motorcyclist shot dead by unidentified gunman on Rawat Kallar Syedan road
روات کلرسیداں روڈ پر نامعلوم شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے موٹرسائیکل جاں بحق
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔روات کلرسیداں روڈ پر نامعلوم شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے موٹرسائیکل جاں بحق،واردات یا قتل پولیس مختلف پہلوؤں کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے تفصیلات کے مطابق روات کلر روڈ پر واقع شاہ باغ میں عثمان علی موبائل مرمت کی دوکان کرتا تھاوہ ہفتہ کی شام چار بجے اپنی بیوی (ن)کو لینے ڈھوک چوہدریاں راولپنڈی گیا اور رات نو بجے اپنی اہلیہ کے ہمراہ میکے سے واپس اپنی موٹرسائیکل پر گھر ترکھی جا رہا تھا کہ کس رمیال میں پہنچا تو موٹرسائیکل پر سوار خاتون نے اپنے خاوند کو کہا کہ میرا نقاب اتر گیا ہے موٹرسائیکل روکو،موٹرسائیکل رکتے ہی نا معلوم شخص سامنے آیا اس نے خاتون سے پرس چھین لیا اور موٹرسائیکل سوار عثمان علی کو انتہائی قریب سے تیس بور پستول سے مسلسل چھ فائر مارے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ادہر واقعہ کے فوری بعد ایس پی صدر ضیا الدین احمد ایس ایچ او روات ملک کاشف اقبال،نصیرالرحمان اور دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،ادہر فرانزک لیبارٹری کو موقع پرطلب کر کے مختلف شواھد جمع کر لیئے گئے ملزم کی گرفتاری کے لیئے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عثمان علی کو اتوار کی شام گاؤں ترکھی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں معززین علاقہ سیاسی سماجی کارکنوں اور دوکانداروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
Kallar Syedan; Motorcylist Usman Ali was shot dead by unidentified gunman on Rawat Kallar Syedan road as the gunman tried to snatch purse of his wife. The incident happened near Ramyal.